اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہئے، مولانا شیرانی کا سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو

ثمین زارا

محفلین
میری طرف سے ووٹ ڈن ہو گیا، بس آپ تھوڑی ہمت کیجیے۔
بس آج سے حکمران (یعنی ہم ) اور عوام ( یعنی آپ ) کے خواب خوگوش میں رہنے کے عظیم دور کا آغاز ہوتا ہے ۔ ہاں آنکھیں بند کرنا مت بھولیے گا ۔ بھئی راویوں چین ہی چین ٹائپ کرنے مطلب لکھنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
احسن جاوید

محفلین
یہ سب پاکستان میں تو نہیں یوٹوپیا میں ہو گا ۔
اب شاید آپ میری بات سمجھ سکیں، بہترین ہر شے یوٹوپیا میں ہی ہو سکتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں کوئی بھی بہترین نہیں ہے اور ہمیں اسی کھیپ سے گزارا چلانا ہے جو موجود ہے۔ اس لیے ہر پارٹی کے حمایتی اپنے لیڈر کو مسیحا اور دوسرے کو ملک دشمن، نا اہل وغیرہ ثابت کرنے کی بجائے خود اپنی پارٹی کو امپروو کرنے کی سعی کریں تو شاید زیادہ بہتر ہے۔
 
آخری تدوین:

ثمین زارا

محفلین
اب شاید آپ میری بات سمجھ سکیں، بہترین ہر شے یوٹوپیا میں ہی ہو سکتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں کوئی بھی بہترین نہیں ہے اور ہمیں اسی کھیپ سے گزارا چلانا ہے جو موجود ہے۔ اس لیے ہر پارٹی کے حمایتی اپنے لیڈر کو مسیحا اور دوسرے کو ملک دشمن، نا اہل وغیرہ ثابت کرنے کی بجائے خود اپنی پارٹی کو کو امپروو کرنے کی سعی کریں تو شاید زیادہ بہتر ہے۔
ہیں جی تو پچھلی تمام باتیں نل اینڈ وائیڈ ؟؟
 
احسن جاوید

محفلین
ہیں جی تو پچھلی تمام باتیں نل اینڈ وائیڈ ؟؟
نہیں تو، پچھلا مراسلہ دوبارہ پڑھیں۔ پچھلے مراسلے میں نے صرف وہ پیرامیٹیرز بتائے ہیں جو میرے نزدیک بہترین کہلائے جانے کے لیے ہونے چاہئیں نہ کہ فی الحال کسی پارٹی میں موجود ہیں۔ اس بہترین کے نزدیک ہم تبھی پہنچیں گے جب خود کو امپروو کرنے کی کوشش کریں گے۔
 
احسن جاوید

محفلین
بس آج سے حکمران (یعنی ہم ) اور عوام ( یعنی آپ ) کے خواب خوگوش میں رہنے کے عظیم دور کا آغاز ہوتا ہے ۔ ہاں آنکھیں بند کرنا مت بھولیے گا ۔ بھئی راویوں چین ہی چین ٹائپ کرنے مطلب لکھنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
:ROFLMAO::ROFLMAO:
ہمیشہ خوش رہیں۔
 
یہ سب جمہوری حکومتوں کے چمپئنز بننے والوں کی نالائقی اور حرص و ہوس سے ہوا ۔ ہر کام میں ان کی شکلیں نمایاں ہیں ۔ جوتوں کو نہ صرف پالش کیا بلکہ حسب ضرورت چاٹا بھی ۔ سب جمہوریت کے انڈے بچوں نے ایک دوسرے کو مال بنانے کے پورے مواقع دیے ۔ کیا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس غریب ملک کی کتنی مال و دولت لوٹ کر نسلوں کو قلاش کر گئے یہ سیاست دان ۔ نسلوں کو بیمار، قلاش اور تعلیم سے محروم کر گئے ۔ آج عزت سے محروم برانڈڈ کپڑوں میں اتراتے پھرتے ہیں ۔ ان کا تو بس نہیں چلتا کہ فراعنہ مصر کی طرح سب کچھ قبر میں بھی ساتھ رکھ لیں ۔
لوٹنے والے وہ ہیں جن سے حساب مانگنے کی جرات بھی آپ میں نہیں۔ ایوب، ضیا، اختر عبدالرحمن کی اولادیں ککھ س ارب پتی ہو گئیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
لوٹنے والے وہ ہیں جن سے حساب مانگنے کی جرات بھی آپ میں نہیں۔ ایوب، ضیا، اختر عبدالرحمن کی اولادیں ککھ س ارب پتی ہو گئیں۔
ملک لوٹنے میں آپ کے جمہوری انقلابی شاہی خاندان بھی کچھ پیچھے نہیں رہے۔ قرضہ کمیشن رپورٹ کے مطابق ان شاہی خاندانوں نے صرف اپنی سیکورٹی، غیرملکی دوروں اور کیمپ آفسز کی مد میں قوم کا اربوں روپیہ ضائع کیا۔
496-A4818-3-E32-44-EE-9287-2-F3-E430-BAB5-F.png
 
بابا-جی

اِس کا کوئی حوالہ چاہِیے، یہ تو ایک کاغذ ہے جو مَیں بھی بنا لُوں۔
 
بابا-جی

محفلین
اگر جنرل عاصم پیزوی خاندان کا احتساب ہوجاتا ہے تو کیا آپ کو پھر بھی شریف، زرداری، فائز عیسیٰ خاندانوں کے احتساب پر کوئی اعتراض ہوگا؟
ان کا تو احتساب چل ہی رہا ہے، جِن کا نہیں چل رہا، مُجھے اُن کے حوالے سے تکلیف ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
نیچے پیج نمبر بھی دیا ہوا ہے۔ حوالہ وزیر اعظم کی قرضہ کمیشن رپورٹ ہے جو نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔ لیکن ابھی پبلک نہیں کی گئی۔
پبلک ہو جائے گی تو پھِر یقین آئے گا یا اس پر بات ہو سکتی ہے وگرنہ اِسے جعلی تصور کرُوں گا۔
 
ثمین زارا

محفلین
باقی

باقی اٹھارہ کروڑ ہم س متفق ہیں۔
آپ یہ نہ سمجھیں کہ باقی اٹھارہ کروڑ گونگے، بہرے اور اندھے ہیں ۔ ان میں سے پانچ چھ کروڑ تو انہی پونے دو کروڑ ووٹرز کے گھر والے ہی ہیں ۔ اتنے ہی بچے ہیں ۔ باقی ابھی سوچ رہے ہیں ۔ اور رہی بات پی ڈی ایم کی تو ان کے ننھے منھے جلسے تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں ۔ مدرسے کے بچے اور تین سو روپے دیہاڑی پر جمع لوگ ۔
 
ثمین زارا

محفلین
لوٹنے والے وہ ہیں جن سے حساب مانگنے کی جرات بھی آپ میں نہیں۔ ایوب، ضیا، اختر عبدالرحمن کی اولادیں ککھ س ارب پتی ہو گئیں۔
کس کی وجہ سے ؟ ان کو روحانی باپ ماننے والوں سے پوچھنے کی جرت ہے کسی میں ۔ یہ تو پریس کانفرنس میں پسیندیدہ صحافی بٹھا کر بات کرتے ہیں ۔ کوئی اور حساب کتاب کی بات کرے تو نکال دیتے ہیں ۔ ان کا حال تو ہارڈ ٹاک میں معلوم ہوتا ہے ۔
 
وجہ ان غاصبوں کی آئین شکنی ہے۔
 
Top