اسرار و رموز

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم ساتھیو
شاعری کے حوالے سے میں علامہ اقبال رحمہ اللہ کی تصنیف اسرار و رموز کے چند اشعار آپ کے ساتھ شیئر کروں گا
آپ نے اپنی کتاب کی ابتداءمیں مولانا روم کا درج ذیل شعر لکھا
دی شیخ با چراغ ہمی گشت گرد شہر
کز دام ودد ملولم و انسانم آرزوست
زیں ہمرہان سست عناصر دلم گرفت
شیر خدا و رستم دستانم آرزوست
گفتم کہ یافت می نشود جستہ ایم ما
گفت آنکہ یافت می نشود آنم آرزوست
سب سے پہلے تو مشکل الفاظ کے معانی
دی: مطلب کل رات
ہمی گشت: گھوم رہے تھے
گرد شہر: شہر کے ارداگردی
کز : کہ از کا مخفف : مطلب کہ سے
دام و دد: پالتو جانور اور جنگلی جانور
ملولم : میں پشیمان ہوں ملول ہوں
زیں : مخفف ز ایں : ان سے
ہمراہان سست : سست ہم راہی یعنی ساتھ چلنے والے
عناصر : اجسام
دلم گرفت : دل گرفتن محاورہ مطلب دل افسردہ ہے
شیر خدا : مولا علی کرم اللہ وجہہ کا لقب
رستم دستانم : دستانم کا بیٹا رستم ﴿دستانم رستم پہلوا ن کے باپ کا نام﴾
آرزوست : مجھے آرزو ہے
گفتم : میں نے کہا
یافت می نشود : مجھے نہیں ملے ہیں یا میں نے نہیں پایا ہے یافتن مصدر سے
جستہ ایم ما : میں نے انہیں ڈھونڈا ہے جوئیدن مصدر سے
آنکہ : وہ جن کو کہ
آنم آرزوست : مجھے انہی کی تلاش اور خواہش ہے
بامحاورہ ترجمہ
کل رات ایک پیر ﴿بزرگ﴾ چراغ کے ساتھ شہر کے ارد گرد گردش کر رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے کہ میں ان پالتو اور جنگلی جانوروں سے پریشان و ملول ہوں اور مجھے کسی انسان کی تلاش ہے میں ان سست راہیوں سے بیزار ہوں اور شیر خدا ﴿مولا علی ﴾ اور رستم ﴿مشہور پہلوان ﴾ جیسے بہادروں کی خواہش رکھتا ہوں میں نے انہیں فرمایا کہ میں نے بہت ڈھونڈا لیکن مجھے ملے نہیں تو انہوں نے کہا کہ جن کو تم نہیں تلاش کر سکے انہیں کی تو مجھے خواہش ہے
 
سلام
قیصرانی جی پنگا لینے کے لیے دل چاہ رہا ہے اس لیے اس "مبروک" کا حشرثانی ہونے سے پہلے آپ اس کا مطلب بتلا دیں پتا نہیں کیا ہے یہ میں تو پریشان ہو گیا ہوں ایسا نہ ہو کہ بھڑ سے تربھوڑی تربھوڑی سے تبھوک وغیرہ یعنی مبروک سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
سلام مسنون
اب مجہے بہی مبروک کی سمجہ آ گئی ہے ورنہ قیصرانی صاحب میں تو ڈر ہی رہا تہا آپ حضرات کی بڑی نوازش اس طرح نوازنے پر
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں‌بھائی، ہر بندہ ہر بات نہیں جانتا اور نہ جاننا بری بات نہیں، بری بات ہے جاننے کی کوشش بھی نہ کرنا

آپ جو پوچھیں گے، وہ اگر ہمارے علم میں‌ہے توبتانا ہمارا فرض
 

حسن نظامی

لائبریرین
جی قیصرانی صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا اور ویسے بھی مجھے میرے والد ﴿سید شاکر القادری﴾اکثر یہ شعر سناتے رہتے ہیں
علم را بر تن زنی مارے بود
علم را بر دل زنی یارے بود
اور علم جب دل میں داخل کیا جائے تو وہ تو یہ کہتا ہے کہ
جس عالم نے یہ سمجھا کہ وہ سب کچھ جان گیا ہے تو وہ عالم نہیں جاہل ہے
اور ہاں آپ کی بات سے یاد آیا مجھے ایک فقہی مسئلے میں ڈی این اے ٹیسٹ کی حقیقت کے بارے میں دریافت کرنا ہے کہ یہ کیا ہوتا ہے میرا خیال ہے جنیاتی بیالوجی میں آتا ہے اور جینز کے ساتھ کچھ کیا جاتا ہے اس کی کیا حقیقت ہے اور کیا اس کا رزلٹ قطعی ہوتا ہے یا اس میں کچھ احتمال باقی رہتا ہے اگر ہے تو کتنا
والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈی این اے ٹیسٹ کے بارے میں میں ابھی کچھ نہ کہہ سکوں گا۔ لیکن ایک دو دن ٹھہر کر بتا دوں گا انشاء اللہ۔ باقی اگر چاہیں تو وکی پیڈیا سے دیکھ لیں‌ :)
 

حسن نظامی

لائبریرین
وکی پر بھی میں کوشش کرتا ہوں کس طرح سرچ کرتا ہوا جاوں آپ بتا دیں اور آپ بھی اگر کرم فرمائی کریں تو بہتر ہوگا خاص طور پر اس بات کو جاننا چاہوں گا کہ ڈی این اے ٹسٹ سے کس کس چیز کا علم ہوتا ہے مفصلا کس ذریعے سے ہوتا ہے اور اس میں شک اور یقین کی کیا پوزیشن ہے
 
Top