اسلامو-سوشلسٹ ریپبلک اوف پاکستان

محمد امین

لائبریرین
جی جی بالکل۔۔۔ کیوں کہ پنجاب میں ہر 1 گھنٹے بعد بجلی جاتی ہے اس لیے پاکستان کے ایک آنکھ والے جسٹس جو سب کو ایک آنکھ سے دیکھتے ہیں، کے فیصلے کے مطابق کراچی سے خیبر تک یکساں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی چاہے اس علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔۔۔۔اس لیے کراچی میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جو کہ پہلے عمومی طور پر 4-6 گھنٹے کی جاتی تھی۔۔۔

چاہے کراچی اپنی بجلی خود پیدا کرتا ہو، یہاں لوڈ شیڈنگ ہونی ضروری ہے کیوں کہ پنجاب میں جو ہورہی ہے۔ اور چونکہ پاکستان ایک سوشلسٹ ملک ہے اس لیے بھائی چارے کے طور پر کراچی میں بھی بجلی اتنی ہی بند کی جانی چاہیے جتنی کہ پنجاب کے کسی گاؤں میں کی جاتی ہے۔ چاہے اس سے ملک کا نقصان ہو یا عام مزدور کا۔۔۔ مزدور بھی وہ جو پاکستان کے کونے کونے سے یہاں کمانے آتا ہے اور اس شہر کو رواں رکھتا ہے۔۔۔تو اس ملک کا پہیہ بہتر انداز میں چلتا ہے۔
 

حسیب

محفلین
کیا پنجاب میں لوڈ شیڈنگ سے پنجاب کی انڈسٹری تباہ نہیں ہو چکی؟؟؟

جہاں تک بات ہے کہ کراچی خود بجلی پیدا کرتا ہے تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ تو پھر آپ بھائیوں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کیوں کرتے ہیں کہ یہ پنجاب میں ہے؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
کیا پنجاب میں لوڈ شیڈنگ سے پنجاب کی انڈسٹری تباہ نہیں ہو چکی؟؟؟

جہاں تک بات ہے کہ کراچی خود بجلی پیدا کرتا ہے تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ تو پھر آپ بھائیوں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کیوں کرتے ہیں کہ یہ پنجاب میں ہے؟؟


کون بھائی کرتے ہیں کالا باغ ڈیم کی مخالفت؟ کراچی والے تو مخالفت نہیں کرتے قوم پرست سندھی کرتے ہیں۔۔۔

میرے بھائی میں نے یہ کب کہا کہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کی جانی چاہیے؟ پاکستان میں بجلی کا بحران کیوں ہے؟ اسی لیے کہ بجلی گھر اول تو بند ہورہے ہیں گیس نہ ملنے کی وجہ سے یا پھر فرنس اوئل پر چلتے ہیں، جو کہ مہنگا پڑتا ہے اور پھر کوسٹ پوری نہیں ہوتی۔ یا پھر لائن لوسز، چوری وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس سب کو ختم کیا جائے نہ کہ کراچی کو دی جانے والی تھوڑی بجلی بھی بند کردی جائے تاکہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ڈبل ہو۔ یاد رہے کہ کراچی کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے۔ کراچی کی پہچان پاکستان ہے۔ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی وجہ سے پاکستان کا نام ہوتا ہے جبکہ کراچی کا نام پاکستان کی وجہ سے ہے کیوں کہ کراچی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ فیصل آباد کی انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے یہ بہت افسوسناک بات ہے۔ لیکن اس وجہ سے کیا کراچی کی انڈسٹری اور کاروبار بھی تباہ کردیا جائے نہ کہ فیصل آباد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں؟ کراچی کا نقصان صرف کراچی کا نقصان نہیں ہوتا پاکستان بھر کا نقصان ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ بندرگاہ ہے۔ اور ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری بھی۔ کراچی کے ہر کونے کونے میں بڑی، چھوٹی، درمیانی انڈسٹریز قائم ہیں۔ بند ہورہی ہیں۔ کیوں؟ امن و امان، بھتہ اور بجلی۔ بجلی مزید کم کر کے کیا ہوگا؟ کراچی کی انڈسٹری مزید بند ہوگی۔ نتیجہ؟ پاکستان کو ملنے والے ٹیکسز میں مزید کمی۔۔۔ مزدور کو ملنے والے روزگار میں کمی۔ (کراچی میں 70-80 فیصد مزدور کراچی سے باہر کا ہوتا ہے)۔ نتیجہ؟ پاکستان بھر میں فرسٹریشن اور آمدنی میں کمی۔۔۔

کراچی کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کراچی کی 25 فیصد ضرورت پوری کرتی ہے۔ کراچی کی ضرورت 2400 میگاواٹ میں سے پیداوار آجکل تقریباً 1800-1900 میگاواٹ ہے۔ 1900 میگاواٹ میں سے 600-650 نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کورپوریشن فراہم کرتا ہے جبکہ باقی کے ای ایس سے بجلی گھر اور کچھ نجی بجلی گھر دیتے ہیں۔ کے ای ایس سی کے بجلی گھر اس قابل ہیں کہ کراچی کی ضرورت کلی طور پر پوری کر سکیں لیکن نہ جانے کیوں یہ بجلی گیس اور تیل سے بناتے ہیں جو کہ مہنگی پڑتی ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے بجلی گھروں کو مکمل صلاحیت پر نہیں چلاتے، اور کچھ یونٹ بند بھی پڑے ہیں۔ (کے ای ایس سی زرداری کی انتظامی ملکیت میں ہے!!)۔ مہنگی بجلی "نہ" بنانے کا علاج لوڈشیڈنگ ہے۔ بجلی کم بناؤ، کم دو، بل پورا لو۔۔۔منافع کہیں نہ جائے۔۔۔اور پھر وفاق سے بجلی نہ ملے تو عوام اور ملک بھگتے!
 
Top