تعارف اسلامُ علیکم

قیصرانی

لائبریرین
ٹیگ کرنے کے لئے @ کا نشان لگا کر بغیر سپیس دیئے رکن کا نام لکھ دیجئے گا۔ اس طرح وہ رکن ٹیگ ہو جائے گا۔ یعنی اس پوسٹ کی اطلاع اسے فوراً مل جائے گی کہ آپ نے ان کو اس جگہ ٹیگ کیا ہوا ہے
 

نایاب

لائبریرین
محترمہ ماروا ضیا بہنا بٹیا محفل اردو میں دلی خوش آمدید
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
اگر ممکن ہو تو اپنے نام " ماروا" کے معنی سے آگہی دیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
شُکریہ نایاب انکل ماروا کے معنی ہیں خوشبودار پودا
"صف بھانجیان نایاب " میں دعاؤں بھرا خوش آمدید
اللہ تعالی سدا میری بیٹیوں بھانجیوں بھتیجیوں بہنوں پر مہربان رہتے ان کی زندگی کی راہوں میں اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے آمین
یہ " ماروا " کہیں " مروا " جو چنبیلی کی اک قسم ہوتی ہے تو نہیں ۔ ؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ماورا، ایک ماروا ناروے کی تھیں، جو آج کل غائب ہیں، خدا کرے کہ خوش و خرم ہوں۔ ضیا صاحب کا بھی تعارف کچھ؟
 

ماروا ضیا

محفلین
شُکریہ کُچھ تعارف میں اوپر بیان کر چُکی ہوں :) کافی عرصہ سے خاموش قارعہ تھی اس فارم کی اکثر کُچھ سوال ذہن میں آتے تھے جنکے جوابات میں لے نہیں سکتی تھی
تو انھیں کے لیے یہاں رجسٹر ہوئی ہوں ۔ کیوں کے یہاں ادب سے مُحبت کرنے والے اور بُہت باذوق لوگ موجود ہیں اور مجھے بھی یہاں سے سیکھنے کا کافی موقع ملے گا
 
اردومحفل میں خوش آمدید۔ آپ کے نام سے ہمیں ایسے لگا جیسے ہماری بے حد پیاری محفلین ماوراء بٹیا رانی واپس آ گئی ہوں جو پچھلے کچھ عرصہ سے کہیں نظر نہیں آ رہیں۔ (اللہ انھیں خوش رکھے، آمین!) :) :) :)

آپ کی ادبی ذوق کی تسکین کے لیے تو یہاں کافی کچھ موجود ہے۔ امید ہے کہ آپ سے بھی ہمیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کسی مشکل کی صورت میں ،محفل انتظامیہ سے بلا تکلف رابطہ کریں۔ :) :) :)
 
خوش آمدید محترمہ ماروا ضیا صاحبہ۔ امید ہے اب آپکا ہماری محفل پہ آنا جانا لگا رہے گا۔ آپ لوگوں کا فورم پر دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں۔
 
Top