اسلامک سافٹویر بنانے میں مدد درکار ہے

تمام محفلین کی خدمت میں سلام عرض ہے
ناچیزادبی ودینی خدمتوں میں الجھارہتاہے۔
اس ناچیزکے 100سال پرانے ایک مذہبی ماہنامہ ’’الرشاد ‘‘ کے چونتیس رسالے ہیں۔ اور تقریباً 50 سال کے خاموشی کے بعد ناچیز نے 35واں شمارہ شائع کیاہے۔ میں چاہتاہوں کہ 34 شماروں کاایک سافٹویئر بنادوں۔ اور اپ ٹوڈیٹ کی سہولت اس میں شامل کردوں۔
تاکہ تازہ ہرشمارہ اس میں اپ ٹوڈیٹ ہوتارہے۔
اس کے لئے مجھے کیاکرناچاہئے، اور اس کو بنانے کاطریقہ کار کیاہے؟
امیدکہ آپ لوگ میری مدد کریں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ سافٹ وئر کا کام تو نہیں ہے، کوئی ویب اپلی کیشن بن سکتی ہے۔ لیکن اس کے لئے پہلے ویب پر تو سارے شمارے پہنچانے کا نظم ہو، پھر کوئی بھی آر ایس ایس اگریگیٹر یہ کام کر سکتا ہے۔ اگر پرانے شمارے دوبارہ ٹائپ کئے جائیں تو بہتر ہے۔ ان پیج فائل فراہم کر دیں مجھے بھی، کم از کم نئے شمارے کی
 
جی داداجانی میں نے بہت سارے کتابیں اوررسالے انپیج میں رکھ چھوڑے ہیں۔ اگرآپ اپنا پتہ بتائیں تو میں ساری چیزیں ڈی وی ڈی میں برن کر کے ارسال کرتاہوں
 
ویب اپلیکشن کس طرح بنائی جاتی ہے اور یہ کیاچیزہے؟
آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا رسالہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہوا کرے ہر ماہ؟؟
اور پچھلے رسالے بھی موجود رہیں۔
یونی کوڈ ٹیکسٹ میں تاکہ مواد ڈھونڈنے میں آسانی ہو لوگوں اور سرچ انجنز کو؟؟؟

غلام ربانی فدا بھائی آپ نے نیچے جو ٹیگز استعمال کیے ہیں اس مراسلے میں وہ صرف اس مراسلے سے متعلق ہوتے ہیں تاکہ ہم آپ دیگر لوگ اور سرچ انجن اس مراسلے کو اس کے ٹیگز کی مدد سے ڈھونڈ سکیں اور لوگوں کو مطلوبہ مواد تک رسائی حاصل ہو سکے۔

جب آپ کسی رکن کو ٹیگ کرنا چاہیں تو یوں ہی تحریر کے اندر ٹیگ کر دیا کریں :)
 
آصف اثر

معطل
تمام محفلین کی خدمت میں سلام عرض ہے
ناچیزادبی ودینی خدمتوں میں الجھارہتاہے۔
اس ناچیزکے 100سال پرانے ایک مذہبی ماہنامہ ’’الرشاد ‘‘ کے چونتیس رسالے ہیں۔ اور تقریباً 50 سال کے خاموشی کے بعد ناچیز نے 35واں شمارہ شائع کیاہے۔ میں چاہتاہوں کہ 34 شماروں کاایک سافٹویئر بنادوں۔ اور اپ ٹوڈیٹ کی سہولت اس میں شامل کردوں۔
تاکہ تازہ ہرشمارہ اس میں اپ ٹوڈیٹ ہوتارہے۔
اس کے لئے مجھے کیاکرناچاہئے، اور اس کو بنانے کاطریقہ کار کیاہے؟
امیدکہ آپ لوگ میری مدد کریں گے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کی عمر 150 سال سے کچھ زیادہ ہے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
Top