کچھ روداد بھی تو لکھئے۔۔۔ چند اہم اور عمدہ سوالات (اگر پوچھے گئے ہوں) اور انکے جوابات بھی مختصراّ یہاں تحریر ہوجاتے تو سونے پر سہاگہ ہوتا۔۔:)
جی سر! اب میں نے یہ 3 وڈیو کلپس شامل کیے ہیں۔ میں نے یہ وڈیوز نہیں دیکھی ہوئیں۔ البتہ لائیو پروگرام دیکھا ہوا ہے۔ اگر اس میں
"طریقہ انقلاب نبوی"
کا سوال آئے تو وہ میں نے کیا تھا۔ اپنے دفتر میں مجھے وڈیو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اہم سوالات سیاسی تھے۔ دیگر موضوعات بھی تھے۔ آپ خود ملاحظہ فرما لیں۔ ویسے
http://www.alnoormedia.net/stream1.php
اس ویب سائٹ پر بھی لائیو تھا۔ اس کا رزلٹ اچھا تھا۔ اگر اس سائٹ پر محفوظ ہو تو اب مجھے وہ تلاش کرنا نہیں آتیں ۔ اور دفتر میں وڈیو ممنوع کی وجہ سے میں تلاش بھی نہیں کر رہا۔
معذرت یہ کہ میں قبل از وقت نہ بتا سکا۔
 
06_40.gif

بحوالہ جنگ
 
ایوان اقبال میں اسلامی لرننگ سیشن کا اہتمام:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء)تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں اسلامی لرننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی اعظم پاکستان محمد ارشد القادری نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ دو سو سال تک بھی قوت سے تبدیلی کا آنا نظر نہیں آتا ،حکمت سے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وحدت ‘ خدمت اور استحکام کے تین نکات پیش کئے ۔

29/04/2013--23:55:19 :وقت اشاعت

بحوالہ : روزنامہ اُردو پوائنٹ
 
ابھی روداد بھی لکھنی ہے اور میرے ذمے تاثرات کی ترتیب و تدوین بھی ہے۔ پروگرام میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اپنے تاثرات قلم بند کرنے کے لیے فارم دئیے گئے تھے۔ میں آج کل ان کی ترتیب و تدوین میں مصروف ہوں۔ ان شاء اللہ ام مکمل کرکے روئیداد لکھ کر سب دوستوں کوٹیگ کروں گا۔
 
Top