اسلامک کوئز

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔کافی عرصہ سے میرا ارادہ یہ دھاگہ کھولنے کا تھا آج ہماری طرف پہلا روزہ ہو گا تو سوچا کہ آج ہی کھول لیتی ہوں۔۔اس دھاگے میں صرف اسلامی سوالات پوچھے جائیں گے کوئی بھی ممبر سوال پوچھ سکتا ہے اگر 2 یا 3 دن تک جواب نہ آیا تو پوچھنے والا خود ہی اس کا جواب بتا دے گا تا کہ سلسلہ رک نہ جائے۔۔

پہلا سوال میری طرف سے۔۔۔
سوال 1: عمر رضی اللہ عنہ سے 3 دن پہلے کس مشہور شخصیت نے اسلام قبول کیا تھا ؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
درست جواب پانے والے جناب کو ایک عدد ہاتھ والا پنکھا ہوا جھلنے کے لئے تاکہ لوڈ شیڈنگ کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں
 

باذوق

محفلین
ایک آسان سا سوال میری طرف سے !
قرآن میں اللہ تعالیٰ نے ایک پیغمبر کو مخاطب کر کے فرمایا : نادانوں میں سے نہ ہو جانا ۔۔۔۔۔۔
کس پیغمبر کو مخاطب کیا ہے ؟؟
 

سارہ خان

محفلین
قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ فَلاَ تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنِّي أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ

ارشاد ہو: اے نوح! بیشک وہ تیرے گھر والوں میں شامل نہیں کیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے، پس مجھ سے وہ سوال نہ کیا کرو جس کا تمہیں علم نہ ہو، میں تمہیں نصیحت کئے دیتا ہوں کہ کہیں تم نادانوں میں سے (نہ) ہو جانا۔۔
 

فہیم

لائبریرین
سوال:

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ایمان لانے والے واقعے میں ان کی بہن فاطمہ بنت خطاب اور بہنوئی سعید بن زید کا ذکر ہے۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ ان کے گھر جاتے ہیں تو وہاں ایک صحابی ان کے بہنوئی اور بہن کو قرآن سکھارہے ہوتے ہیں
ان صحابی کا نام بتائیں۔
 

سارا

محفلین
اسماعیل علیہ السلام
اسحاق علیہ السلام
***
موسٰی علیہ السلام
ہارون علیہ السلام
 
سوال : وہ کون سی ہستی تھی جس نے نبی پاک علیہ الصلاۃ و السلام کا زمانہ مبارک پایا مگرآپ سے مل نہ سکےاور جب ان کا انتقال ہوا تو رسول اللہ نے ان کا جنازہ پڑھایا؟
 
Top