اسلامی بینکاری

گزشتہ سال علما کی ایک بڑی جماعت نے جو کہ جید علما کرام پر مشتمل تھی اسلامی بینکاری کو غیر اسلامی قرار دے دیا تھا اس وقت ایک مجمل فتوی جاری کیا گیا تھا تاہم اب ایک مفصل تحریر اس موضوع پر منظر عام پر آئی ہے جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاون کی ویب سائیٹ سے آپ یہ کتاب ڈاون لوڈ‌کر سکتے ہیں
http://banuri.edu.pk/files/publications/MURRWAJAH%20ISLAMI%20BANKAARI.pdf
 
arifkarim

معطل

یہ پی ڈی ایف فائل نہیں اتر رہی ۔۔۔۔۔
ویسے اللہ کا شکر ہے کہ آج سو سال بعد ان ’’علماء‘‘ کو احساس ہو گیا کہ اسلامی بینکاری غیر اسلامی ہے!:rollingonthefloor:
 
یہ پی ڈی ایف فائل نہیں اتر رہی ۔۔۔۔۔
ویسے اللہ کا شکر ہے کہ آج سو سال بعد ان ’’علماء‘‘ کو احساس ہو گیا کہ اسلامی بینکاری غیر اسلامی ہے
میرے پاس تو کئی مسئلہ نہیں ہے اور یہ فائل ڈاون لوڈ ہو رہی ہے آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر کوشش کریں ۔
بھائی اسلامی بینکاری تو خود سو سال پرانی نہیں ہے چہ جائیکہ آپ علما کو یہ طعنہ دیں
آج سو سال بعد ان ’’علماء‘‘ کو احساس ہو گیا کہ اسلامی بینکاری غیر اسلامی ہے
 
زیک

مسافر
اگر آپ کے خیال میں جدید بینکاری نظام حرام ہے تو پھر اسلامی بینکاری بھی حرام ہے کیونکہ اسلامی بینکاری اندر سے جدید بینکاری ہی ہے محض اوپری اوپری فرق ہے۔ ہاں آپ یہ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جدید بینکنگ سسٹم میں کچھ بھی غیراسلامی نہیں ہے جو کہ میرا مؤقف ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرے پاس تو کئی مسئلہ نہیں ہے اور یہ فائل ڈاون لوڈ ہو رہی ہے آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر کوشش کریں ۔
بھائی اسلامی بینکاری تو خود سو سال پرانی نہیں ہے چہ جائیکہ آپ علما کو یہ طعنہ دیں

میرے پاس تو انکی سائٹ ہی نہیں کھل رہی۔۔۔۔ اچھا اسلامی بینکاری کتنے سال پرانی ہے؟
 
arifkarim

معطل
اگر آپ کے خیال میں جدید بینکاری نظام حرام ہے تو پھر اسلامی بینکاری بھی حرام ہے کیونکہ اسلامی بینکاری اندر سے جدید بینکاری ہی ہے محض اوپری اوپری فرق ہے۔ ہاں آپ یہ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جدید بینکنگ سسٹم میں کچھ بھی غیراسلامی نہیں ہے جو کہ میرا مؤقف ہے۔

جدید بینکاری تو ساری کی ساری سود پر مبنی ہے اور سود تو اسلام میں حرام ہے اسلئے جدید بینکاری بھی حرام ہے!;)
 
اگر آپ کے خیال میں جدید بینکاری نظام حرام ہے تو پھر اسلامی بینکاری بھی حرام ہے کیونکہ اسلامی بینکاری اندر سے جدید بینکاری ہی ہے محض اوپری اوپری فرق ہے۔ ہاں آپ یہ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ جدید بینکنگ سسٹم میں کچھ بھی غیراسلامی نہیں ہے جو کہ میرا مؤقف ہے۔
جی میرے خیال میں بلکہ بیشتر مسلمانوں کے خیال ،میں جدید بینکنگ سسٹم حرام ہے اور چونکہ اسلامی بینکاری بھی محض تاویل اور حیلہ کی حد تک اس سے مختلف اور درحقیقت اسی سسٹم کا دوسرا نام ہے اس لیے بھی بھی حرام ہے۔

میرے پاس تو انکی سائٹ ہی نہیں کھل رہی۔۔۔۔ اچھا اسلامی بینکاری کتنے سال پرانی ہے؟
آپ کے نیٹ میں کچھ مسئلہ ہو سکتا ہے یا پھر شاید Dnsوغیرہ کا ہی کوئی مسئلہ ہو اسلامی بینکاری کی تاریخ کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے
http://en.wikipedia.org/wiki/Islamic_banking
 
ابن جمال

محفلین
بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ جب کسی شئے کوہم حرام کہتے ہیں توہمیں اس کا متبادل دریافت کرنا ہوگا۔ آج کی دنیا میں بینکنگ زندگی کا ایک لازمی جزو ہے۔اس کامتبادل کیاہو وہ بھی بالصراحت بتاناہوگا۔ دوسرا یہ کہ صرف نظریاتی طورپر کچھ الفاظ لکھ دینے سے کام نہیں بنے گا بلکہ اس کو عملی طورپر کرکے دکھاناہوگا۔ ورنہ نظریاتی قلعے بناناکسی کیلئے بھی آسان ہے۔ورنہ اس طرح سے حرام قراردینے سے ہوتاصرف یہ ہے کہ جدید طبقہ اوراسلام سے دورہوجاتاہے وہ سمجھنے لگتاہےکہ جدید مسائل کیلئے اسلام میں کوئی حل نہیں ہے۔
 
Top