انجیل مقدس میں 'سود' کے بارے میں چند حوالہ جات۔
25 " اگر میرے لوگوں میں سے کو ئی غریب ہو اور تم اُسے قرض دو تو اُس رقم کے لئے تمہیں سود نہیں لینا چاہئے ۔ Exodus 22
36 کسی شخص کے اس قرض پر جو کہ وہ تم سے لیا ہے کسی بھی طرح کا سود مت لو ۔ یہ دکھانا کہ تم اپنے خدا کا خوف کر تے ہو ۔ اور اپنے بھا ئی کو اپنے ساتھ جینے دو ۔ 37 اسے سود پر پیسہ ا ُ دھار مت دو۔ جو کھانا وہ کھا ئے اُ س سے نفع مت لو ۔ Leviticus 25
19 اگر تم کسی اسرا ئیلی کو کچھ اُدھا ردو تو تم اس پر سود نہ لو ۔ تم پیسوں پر ، کھانے کی چیزوں پر یا کو ئی ایسی چیز جس پر سود لیا جا سکے سود نہ لو ۔ 20
تم غیر ملکی سے سود لے سکتے ہو لیکن تمہیں دوسرے اسرا ئیلی سے سود نہیں لینا چا ہئے ۔ اگر تم اُن اصولوں کی تعمیل کرو گے تو خداوند تمہا را خدا اس ملک میں جہاں تم رہنے جا رہے ہو ہر اس چیز میں جو کچھ تم کرو گے برکت د یگا ۔ Deuteronomy 23
10 میرے آدمی ، میرے بھا ئی اور میں بھی رقم اور اناج ان لوگوں کو ادھار دیتا ہوں۔ لیکن ہم لوگ سود پر ادھار دینا بند کریں ۔ 11 اسی وقت فوراً تمہیں ان کو کھیت ، انگور کے باغ ، زیتون کے باغ او ر ان کے گھر انہیں واپس کر دینا چا ہئے ۔ اور تم ایک فیصد سود بھی واپس کرو جو تم نے رقم ، اناج ، مئے اور تیل پر لیا تھا ۔
Nehemiah 5
5 وہ شخص اگر کسی کو روپیہ قرض دیتا ہے تو وہ اُس پر سوُد نہیں لیتا ۔ اور وہ شخص کسی بے گناہ کو نقصان پہنچا نے کے لئے رشوت نہیں لیتا۔ اگر کو ئی اُس نیک شخص کی طرح زندگی گذار تا ہے تو وہ شخص خدا کے نز دیک ہمیشہ رہے گا۔ Psalms 15
8 جو کوئی بہت زیادہ سود لیکر دولت مند بنتا ہے وہ اس دولت کو کھو بیٹھتا ہے اور یہ دولت کسی ایسے آدمی کے پاس چلی جائے گی جو غریبوں پر رحم کرتا ہے ۔ 9 جو کوئی خدا کی تعلیمات کو سننے سے انکار کرے تو خدا اسکی دعاؤں کو سننے سے انکار کرتا ہے ۔ 10 جو شخص نیک لوگوں کو غلط راہ پر لے جاتے ہیں وہ خود اپنے ہی جال میں پھنس جائے گا ۔ لیکن وہ جو نیک ہیں وہ اچھی وراثت کو پائیں گے۔Proverbs 28
8 وہ بھلا شخص قرض کا سود نہیں لیتا ۔ بھلا شخص بد کرداری سے دور رہتا ہے ۔ وہ لوگوں کے بیچ صحیح انصاف کرتا ہے ۔ 9 وہ میری شریعت پر رہتا ہے وہ میرے احکام کا پالن کرتا ہے ۔ وہ سچ بولتا ہے کیوں کہ وہ بھلا شخص ہے ، اس لئے وہ زندہ رہے گا میرا مالک خدا وند کہتا ہے۔Ezekiel 18
13 ہوسکتا ہے کہ وہ قرض پر سود لے اور منافع کمائے ۔ اس لئے وہ زندہ رہے گا ۔ اس نے نفرت انگیز کام کیا تھا اس لئے یقیناً وہ مرے گا اور وہ اپنی موت کا خود ذمہ دار ہوگا ۔Ezekiel 18
17 وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے ۔ وہ منافع کمانے کے لئے قرض پر سود نہیں لیتا ہے وہ بھلا بیٹا میرے احکام کا پالن کرتا ہے اور میری شریعت پر چلتا ہے ۔ وہ بھلا بیٹا اپنے باپ کے گناہوں کے سبب مارا نہیں جائے گا ۔ وہ بھلا بیٹا یقیناً زندہ رہے گا ۔Ezekiel 18
12 " اے یروشلم کے لوگو! تم لوگ لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے رشوت لیتے ہو ۔ تم لوگ منافع کمانے کے لئے قرض پر سود لیتے ہو ۔ تم لوگ بے ایمانی کرتے ہو اور اپنے پڑوسی سے جبراً حاصل کرتے ہو اور تم لوگ مجھے بھول گئے ہو ۔ میرے مالک خدا وند نے یہ باتیں کہیں ۔ Ezekiel 22