اسلامی تنظیموں کی موت اور دیمک

nazar haffi

محفلین
تحریر: نذر حافی
حاسد کیا کرتا ہے؟ وہ پہلے مرحلے میں مدّمقابل جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے، جب نہیں بن پاتا تو پھر مدّمقابل کو گرانے کی سعی کرتا ہے، جب اس میں بھی ناکام ہو جاتا ہے تو پھر مدّمقابل کو مختلف حیلوں اور مفید مشوروں کے ساتھ میدان سے ہٹانے کی جدوجہد کرتا ہے، جب اس تگ و دو میں بھی ناکام ہوجائے تو پھر مدّمقابل کی غیبت اور کردار کشی پر اتر آتا ہے۔ جب کھل کر غیبت اور کردار کشی بھی نہ کرسکے تو پھر اشارے کنائے میں ہی غیبت پر گزارہ کرتا ہے۔ اگر اس سے بھی اس کے حسد کی آگ نہ ٹھنڈی ہو تو پھر وہ اس انداز سے تعریف کرتا ہے کہ جس سے اس کے ارد گرد کے لوگ غیبت کرنے میں اس کی ہمنوائی کریں۔ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی حاسد خود اپنی ہی نظروں میں شکست خوردہ اور مرا ہوا ہوتا ہے۔ حاسد کو زندہ سمجھنا خود زندگی کے ساتھ مذاق ہے۔ جس طرح ایک شخص کو دوسرے سے حسد ہو جاتا ہے، اسی طرح ایک قوم اور ایک تنظیم کو بھی بعض اوقات دوسری سے حسد ہو جاتا ہے۔ قومی اور تنظیمی حاسد بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

اربابِ دانش بخوبی جانتے ہیں کہ اقوام افراد سے اور تنظیمیں ممبران سے تشکیل پاتی ہیں۔ اقوام میں افراد کی شمولیّت کسی حد تک اجباری اور کسی حد تک اختیاری ہوتی ہے، جبکہ تنظیموں میں شمولیّت فقط اختیاری ہوتی ہے۔ اقوام میں اجباری شمولیّت کی مثال یہ ہے کہ جو شخص بھی یہودی خاندان میں متولد ہوتا ہے، وہ بہر صورت یہودی قوم کا فرد ہی متصور ہوگا۔ اب اقوام میں اختیاری شمولیت کی مثال یہ ہے کہ ایک یہودی کلمہ طیّبہ پڑھ کر اپنی سابقہ یہودی قومیّت سے دستبردار ہو جاتا ہے اور اختیاری طور پر ملت اسلامیہ کا فرد بن جاتا ہے۔ سیاسی نظریات کے مطابق تنظیمی ممبر شپ کے لئے ایسا نہیں ہوتا کہ ہر شخص جس خاندان میں پیدا ہو وہ موروثی طور پر اپنے ابا و اجداد کی پارٹی کاممبر بھی ہو۔ پارٹی کا ممبر بننے کے لئے اسے فارم پُر کرنے پڑتے ہیں اور مختلف تربیتی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

جس طرح ایک وقت میں ایک قوم کے اندر مختلف تنظیمیں ہوسکتی ہیں، اسی طرح ایک تنظیم کے اندر بھی مختلف اقوام کے لوگ بھی ہوسکتے ہیں۔ جس طرح اقوام کی تشکیل رنگ، نسل، مذہب، علاقے، خاندان یا دین پر ہوتی ہے، اسی طرح تنظیموں کا انحصار بھی مذکورہ عناصر میں سے کسی ایک پر ہوتا ہے۔ عام طور پر اقوام اپنی مشکلات کے حل کے لئے تنظیموں کو وجود میں لاتی ہیں۔ اس حقیقت سے کسی طور بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جس طرح افراد زندگی اور موت کے عمل سے گزرتے ہیں، اسی طرح اقوام اور تنظیموں کو بھی زندگی اور موت سے واسطہ پڑتا ہے۔ قرآن مجید کی نگاہ میں بہت سارے لوگ بظاہر کھانے پینے، حرکت اور افزائش نسل کرنے کے باوجود مردہ ہیں، اسی طرح بہت سارے لوگ بظاہر جن کا کھانا پینا، حرکت کرنا اور افزائش نسل کا سلسلہ متوقف ہو جاتا ہے وہ زندہ ہیں اور قرآن مجید انہیں شہید کے لقب سے یاد کرتا ہے۔

افراد کی مانند اقوام اور تنظیمیں بھی دو طرح کی ہیں، کچھ زندہ ہیں اور کچھ مردہ۔ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں جس طرح افراد کی ظاہری حرکت زندگی کا معیار نہیں ہے، اسی طرح اقوام اور تنظیموں کی ظاہری حرکت اور فعالیت بھی زندگی کی غماض نہیں ہے۔ حرکت کے ساتھ ساتھ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ حرکت کی سمت کیا ہے، چونکہ یہ ممکن ہے کہ ایک شخص زندگی کی آغوش میں بیٹھا ہوا ہو، لیکن موت کی طرف حرکت کر رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی شخص موت کے سائے میں جی رہا ہو، لیکن زندگی کی طرف گامزن ہو۔ عبداللہ ابن ابیّ جیسے بہت سارے لوگ بظاہر پیغمبر اسلام (ص) کے پرچمِ حیات کے زیرِ سایہ زندگی گزار رہے تھے، لیکن ان کی حرکت کی سمت ہلاکت و بدبختی تھی۔ اسی طرح سلمان و ابوذر جیسے لوگ ظہورِ اسلام سے پہلے ہلاکت و بد بختی کے سائے میں جی رہے تھے، لیکن ان کی حرکت کا رخ حقیقی زندگی کی طرف تھا۔ بظاہر دونوں طرف حرکت تھی، اسی حرکت نے عبداللہ ابن ابیّ کو ہلاکت تک پہنچا دیا اور اسی حرکت نے سلمان (ر) و ابوذر (ر) کو حیاتِ ابدی سے ہمکنار کیا۔

اسی طرح تنظیموں کی زندگی میں بھی فقط ظاہری حرکت اور فعالیّت معیار نہیں ہے، بلکہ حرکت کی سمت کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ ہمارے دور کی بات ہے کہ طالبان نے بہت زیادہ فعالیت کی، لیکن اس کے باوجود طالبان مرگئے، اس لئے کہ ان کی حرکت کی سمت غلط تھی، لیکن حزب اللہ سربلند ہے، اس لئے کہ حزب اللہ کی حرکت کی سمت نظریات کی طرف ہے۔ طالبان کے نظریات سعودی عرب اور امریکہ سے درآمد شدہ تھے، چنانچہ ریال و ڈالر کی دانش کے ساتھ ہی ان کی نظریاتی موت بھی واقع ہوگئی، چونکہ ظلم و تشدد اور دھونس دھاندلی سے تنظیموں کو کبھی بھی زندہ نہیں رکھا جاسکتا۔ اب طالبان کی محبت کا دم بھرنے والے دھڑوں کو یہ نوشتہ دیوار ضرور پڑھ لینا چاہیے کہ حاسد کی مانند مردہ تنظیمیں بھی اپنے ہی ممبران کی نظروں میں مری ہوئی ہوتی ہیں۔ جہاں پر تنظیموں کی نظریاتی موت واقع ہوجائے، وہاں پر ان کے تابوت اٹھانے سے وہ زندہ نہیں ہو جایا کرتیں۔

ہمیں یہ کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ملت اسلامیہ کے افراد اور تنظیموں کی اساس ان کے عقائد اور نظریات پر قائم ہے۔ اسلامی تنظیموں کی زندگی میں ان کے نظریات اس قطب نما کی مانند ہیں، جس سے سمت معلوم کی جاتی ہے۔ اگر کسی ملی تنظیم کی سمت مشخص نہ ہو اور حرکت نظر آئے تو اس کے ناخداوں کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنی سمت درست معیّن کریں اور پھر حرکت کریں۔ بصورتِ دیگر وہ جتنی حرکت کرتے جائیں گے، اتنے ہی منزل سے دور ہوتے جائیں گے۔ جو طاقت تنظیم کی حرکت کو کنٹرول کرتی ہے اور تنظیم کو نظریات کی سمت پر کاربند رکھتی ہے، وہ اس کے تربیّت یافتہ ممبران ہوتے ہیں۔ اگر کسی تنظیم میں تربیّت کا عمل رک جائے یا کھوکھلا ہوجائے تو وہ بھنور میں گھومنے والی اس کشتی کی مانند ہوتی ہے، جو جتنی تیزی سے حرکت کرتی ہے، اتنی ہی ہلاکت سے قریب ہوتی جاتی ہے۔ کسی بھی تنظیم کے ممبران کس حد تک تربیّت یافتہ ہیں، اس کا اندازہ ان کی جلوتوں سے یعنی نعروں اور سیمیناروں سے نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کا پتہ ان کی خلوتوں سے چلتا ہے۔ جس تنظیم کے ممبران کی خلوتیں نظریات سے عاری ہوں، ان کی جلوتیں بھی عارضی اور کھوکھلی ہوتی ہیں۔

جب کسی تنظیم کے پرچم کو تھامنے والے افراد کی خلوتوں میں رشک کی جگہ حسد، حوصلہ افزائی کی جگہ حوصلہ شکنی، تعریف کی جگہ تمسخر، تکمیل کی جگہ تنقید، تدبر کی جگہ تمسخر، خلوص کی جگہ ریا اور محنت کی جگہ ہنسی مذاق لے لے تو اس تنظیم کی فعالیّت اور حرکت کو زندگی کی علامت سمجھنا یہ خود زندگی کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔ ہماری ملّی تنظیموں کو ہر موڑ پر اس حقیقت کو مدّنظر رکھنا چاہیے کہ نظریات پر سمجھوتے کا نتیجہ تنظیموں کی موت کی صورت میں نکلا کرتا ہے۔ تنظیمیں نعروں سے نہیں بلکہ نظریات سے زندہ رہا کرتی ہیں اور نظریات کی پاسداری صرف اور صرف تربیّت شدہ ممبران ہی کرتے ہیں۔ جہاں پر تنظیموں میں ممبران کی نظریاتی تربیّت کا عمل رک جائے، وہاں پر تنظیموں کو مرنے اور کھوکھلا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ غیر تربیّت یافتہ افراد تنظیموں کو دیمک کی طرح چاٹتے ہیں اور پھندے کی مانند تنظیموں کے گلے میں اٹک جاتے ہیں۔
 
تحریر: نذر حافی

اسی طرح تنظیموں کی زندگی میں بھی فقط ظاہری حرکت اور فعالیّت معیار نہیں ہے، بلکہ حرکت کی سمت کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ ہمارے دور کی بات ہے کہ طالبان نے بہت زیادہ فعالیت کی، لیکن اس کے باوجود طالبان مرگئے، اس لئے کہ ان کی حرکت کی سمت غلط تھی، لیکن حزب اللہ سربلند ہے، اس لئے کہ حزب اللہ کی حرکت کی سمت نظریات کی طرف ہے۔ طالبان کے نظریات سعودی عرب اور امریکہ سے درآمد شدہ تھے، چنانچہ ریال و ڈالر کی دانش کے ساتھ ہی ان کی نظریاتی موت بھی واقع ہوگئی، چونکہ ظلم و تشدد اور دھونس دھاندلی سے تنظیموں کو کبھی بھی زندہ نہیں رکھا جاسکتا۔ اب طالبان کی محبت کا دم بھرنے والے دھڑوں کو یہ نوشتہ دیوار ضرور پڑھ لینا چاہیے کہ حاسد کی مانند مردہ تنظیمیں بھی اپنے ہی ممبران کی نظروں میں مری ہوئی ہوتی ہیں۔ جہاں پر تنظیموں کی نظریاتی موت واقع ہوجائے، وہاں پر ان کے تابوت اٹھانے سے وہ زندہ نہیں ہو جایا کرتیں۔
۔
طالبان مر گئے؟ پھر وہ حزب اللہ ہی ہے جو امریکی افواج کے خلاف پچھلے دس سال سے افغانستان میں مزاحمت کر رہی ہے۔پھر یقیناً وہ حزب اللہ ہی ہے جو قطر میں اتحادیوں سے مزاکرات کر رہی ہے۔ پھر وہ یقیناً حزب اللہ ہی ہے جو پاکستان کی افواج سے پاکستان کے اندر دست و گریباں ہے۔ پھر وہ حزب اللہ ہی ہے جو سعودی حکومت کے خلاف القاعدہ کو عدددی اور اخلاقی مدد فراہم کر رہی ہے۔ پھر وہ حزب اللہ ہی ہے جو پاکستان میں شیعوں کا قتلِ عام کروا رہی ہے۔
 

nazar haffi

محفلین
طالبان کے موت سے مراد ان کی نظریاتی موت ہے۔طالبان اس وقت ایک مردار کی حیثیت رکھتے ہیں،ایک ایسے مردار کی جس سے سب نفرت کرتے ہیں۔ابھی کل آپ نے میڈیا میں یہ بیان بھی پڑھا ہوگا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے، جس کی موجودہ سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جنہوں نے شیخ الاسلام کو بھیجا تھا اُنہوں نے ہی پرویز مشرف کو بھیجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خودکش حملے اسلام کے منافی ہیں، اسلام مین جہاد بگاڑ ختم کرنے کے لیے ہے نہ کہ بگاڑ پیدا کرنے کے لیے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت اسلامی کی موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ جہاد اسلام کا اہم ترین رُکن ہے، لیکن اس کا حق حکومت کو ہے کہ نہ مقامی پرائیویٹ ایجنسیوں کو۔ کوئی اُٹھے اور جہاد شروع کر دے یہ سراسر غلط ہے، دہشت گرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں۔
ابھی طالبان جو جی رہے ہیں اسے تنظیموں کی دنیا میں زندگی نہیں کہتے،زندگی علم و شعور اور رشدو ارتقاء ہے جبکہ طالبان مردار کی مانند بیماریاں اور موت تقسیم کررہے ہیں۔
امید ہے آپ توجہ سے یہ جواب پڑھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالبان کے موت سے مراد ان کی نظریاتی موت ہے۔طالبان اس وقت ایک مردار کی حیثیت رکھتے ہیں،ایک ایسے مردار کی جس سے سب نفرت کرتے ہیں۔ابھی کل آپ نے میڈیا میں یہ بیان بھی پڑھا ہوگا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف چلا ہوا کارتوس ہے، جس کی موجودہ سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جنہوں نے شیخ الاسلام کو بھیجا تھا اُنہوں نے ہی پرویز مشرف کو بھیجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خودکش حملے اسلام کے منافی ہیں، اسلام مین جہاد بگاڑ ختم کرنے کے لیے ہے نہ کہ بگاڑ پیدا کرنے کے لیے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے خاتمے کی سب سے زیادہ ذمہ داری جماعت اسلامی کی موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ جہاد اسلام کا اہم ترین رُکن ہے، لیکن اس کا حق حکومت کو ہے کہ نہ مقامی پرائیویٹ ایجنسیوں کو۔ کوئی اُٹھے اور جہاد شروع کر دے یہ سراسر غلط ہے، دہشت گرد جہاد نہیں قتل کر رہے ہیں۔
ابھی طالبان جو جی رہے ہیں اسے تنظیموں کی دنیا میں زندگی نہیں کہتے،زندگی علم و شعور اور رشدو ارتقاء ہے جبکہ طالبان مردار کی مانند بیماریاں اور موت تقسیم کررہے ہیں۔
امید ہے آپ توجہ سے یہ جواب پڑھیں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
طالبان کے نظریات کیا تھے ؟ طالبان کے نظریات کا وہ ورژن جو میڈیا بتا تا ہے شاید اسے میڈیا نے پیدا کیا اور اسے مار دیا ہوگا؟ دیکھیں یہاں آپ اگر آپ طالبان کے مسلکی نظریات کی بات کر رہے ہیں تو ان نظریات کے بانی طالبان تو نہیں تھے ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ طالبان بحثیت پیروکار انکی ترویج اور نفاذ بزور طاقت چاہتے تھے نیز طالبان کے بعض نظریات میں روائتی پختون رواجوں کا بھی عمل دخل تھا جس کے نفاذ میں تشدد طالبان کی سب سے بڑی غلطی کہی جاسکتی ہے۔۔ کیا حزب اللہ کا نظریہ بھی فقہ کی بنیاد پر استوار نہیں ہے؟ کیا حزب اللہ اپنے فقہہی نظریات کی ترویج اور نفاذ کے لئے کام نہیں کررہی؟ دوسری بات یہ کہ تحریک اور تنظیم میں فرق ہوتا ہے پہلے یہ طے کرلیں کہ آپ کے نزدیک طالبان کیا تھے۔ تحریک یا تنظیم۔۔۔ تاریخی حقائق سے تو ثابت ہے کہ طالبان ایک تحریک تھی جو جہاد افغانستان کے بعدافغان سرداروں کے ظلم ستم کے نتیجے میں اُٹھی تھی۔۔ جس کی شروعات پاکستانی مدارس کے کچھ فارغ التحصیل افغان طلبہ تھے پھر جیسے جیسے یہ طلبہ آگے بڑھتے گئے اور جنگی کامیابیاں حاصل کرتے گئے طالب علموں کے علاوہ دیگر لوگ اس تحریک میں شامل ہوتے چلے گئے۔۔۔ اور تحریکیں چلتی اور ختم ہوتی ہیں۔۔
 

nazar haffi

محفلین
طالبان کے نظریات کیا تھے ؟یہ سب کو معلوم ہے۔طالبان کے نظریات یہ تھے کہ مارو دباو ،کچلو اور حکومت کرو بالکل صیہونیوں کی مانند۔اور یہ خالصتا غیر اسلامی نظریہ ہے۔اسلام کی کوئی بھی فقہ اس کی اجازت نہیں دیتی۔طالبان کی کوئی فقہی یا دینی بنیاد ہی نہیں تھی۔غیروں کے نظریات پر چلنے والے لوگ تھے۔ انہوں نے مخلص اور دیانتدار سرکاری افیسروں کو موت کے گھاٹ اتار کر ملت پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہچایا، انہوں نے فرقہ واریت کا جھوٹا نعرہ لگا کر ہماری ملت کو بہترین ڈاکٹروں، انجینئروں، پروفیسروں اور شعراء سے محروم کیا۔کیا یہ کسی فقہ کی خدمت ہے،انہوں نےعوام الناس کا صرف قتلِ عام نہیں کیا بلکہ وحشت و بربریت کی دل دہلا دینے والی داستانیں رقم کی ہیں۔ طالبان نے نہتے اور بےگناہ انسانوں پر ایسے ایسے مظالم کے پہاڑ توڑے کہ جنکے ذکر سے ہی پتھروں کا جگر بھی آب ہو جاتا ہے اور ہلاکو اور چنگیز کا سر بھی شرم سے جھک جاتا ہے۔ آپ صرف اور صرف 14 اگست 2007ء کو طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے " لانس نائیک لائق حسین" کے قتل کے دردناک مناظر کو دیکھیں۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے روز دشمنان پاکستان نے اس فرزندِ اسلام اور فرزندِ پاکستان کو بےدردی کے ساتھ ذبح کیا۔
اگر طالبان کی کوئی دینی بنیاد ہوتی تو وہ کم از کم اتنا تو سوچتے کہ اس طرح بےگناہ انسانوں کو قتل کرنے کی دین اجازت نہیں دیتا بلکہ بانی اسلام حضرت محمد رسول اللہ(ص) کی سیرت تو یہ ہے کہ آپ (ص) حالتِ جنگ میں بھی سپہ سالاروں کو حکم دیا کرتے تھے کہ خبردار کوئی بےگناہ انسان نہ مارا جائے، بھاگتے ہوئے کا پیچھا نہیں کرنا، جو دروازہ بند کر دے اسے کچھ نہیں کہنا، کسی زخمی پر تلوار نہیں کھینچنا، خواتین اور بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا، فصلوں کو تباہ نہیں کرنا اور اسیروں کو قتل نہیں کرنا۔ دینِ اسلام میں اگر جانور کو بھی ذبح کیا جائے تو اس کے بھی خاص احکامات ہیں اور ان میں سے بھی ایک خاص حکم یہ ہے کہ جانور کو پہلے پانی پلاو۔ شکار کے لئے بھی حکم ہے کہ محض سیر و تفریح کے لئے جانوروں کی جانوں کا اسراف نہ کرو۔ کہاں دینِ اسلام کی کریمانہ تعلیمات اور کہاں طالبان کا وحشی پن۔ طالبان کے کرتوت ہم سب کے سامنے ہیں۔ یہ لوگ فکری اور عملی طور پر پیغمر اسلام (ص) کے عین مخالف ہیں۔ درندگی ان کا دین ہے، وحشت و بربریت ان کی شریعت ہے اور ظلم و ستم ان کی سیرت ہے۔
باقی طالبان کو مختلف ناموں میں تقسیم کرنا اور مختلف بحثوں میں اس بحث کو الجھانا یہ سب بچوں کے کھیل ہیں۔اب سب کو پتہ ہے کہ طالبان تنظیم ہیں یا تحریک۔الفاظ کی بازی اب طالبان کے چہرے پر نقاب نہیں ڈال سکتی۔ایک بات یاد رکھیں "ظلم جو بھی کرے،دنیا میں جہاں بھی کرئے،فقہ کے نام پر یا دین کے نام پر وہ ملعون ہے،اس سے فرق نہیں پڑتا وہ حزب اللہ کہلائے یا طالبان۔۔۔۔ہمیں کرتوت دیکھنے چاہیے اور کردار کی روشنی میں بات کرنی چاہیے نہ کہ فقہ اور فرقوں کے تناظر میں۔یہی فرقپ واریت اور فقہی ٹولے ہی تو ہمارے بند ذہنوں کو اور زیادہ گمراہ کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
طالبان کی سو فیصد کوئی دینی بنیاد نہیں ہے۔ یہ جو مسجدوں میں بموں سے دھماکے کرتے ہیں، خواتین اور بچوں کو دھماکوں میں اڑا دیتے ہیں، کم سے کم درجے والا مسلمان بھی ایسا نہیں کرے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
انتہا پسندی کا مستقبل دکھلاتی اک اچھی تحریر
" ظلم جو بھی کرے وہ ملعون ہے بنا کسی تخصیص کے "
بہت شکریہ محترم بھائی شراکت پر
 
Top