اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین (دستور)

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہاہے کہ انقلاب آئینی، جمہوری اور پر امن ہو گا۔
انقلاب کے بعد آئین کے دیباچہ اور پہلے 40 آرٹیکل کا نفاذ ہو گا۔
انقلاب کے بعد احتساب ہو گا جو لوگ ہمارے انقلاب کو خلاف آئین کہتے ہیں ان کی اپنی زندگیاں آئین کے مطابق نہیں گزر رہیں۔ آئین کے دیباچہ اور آرٹیکل5 میں درج ہے کہ اقتدار عوام پاکستان کا حق ہے۔ عوام اس اقتدار کو بطور امانت حکمرانوں کو منتقل کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے اس مقدس امانت میں مسلسل بد ترین خیانت کی ہے اس لئے معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے۔ اب نیا معاہدہ عمرانی ہو گا جوانقلاب کے بعد عوام کو اقتدار منتقل کر ے گا۔
حکمران اقتدار کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور حکمرانی کا آئینی، قانونی، اخلاقی اور جمہوری حق کھو چکے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے کہ جو آئین کو منسوخ یا معطل کرے گا وہ غداری کا مرتکب ہو گا۔ حکمرانوں پر آئین کو معطل کرنے کے جرم میں غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔
آئین کے پہلے 40 آرٹیکل کے نفاذ کے لئے طاہرالقادری اختیارات کیسے حاصل کرینگے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک پرانی خبر
22 نومبر 2013

وفاقی حکومت نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تمام سرکاری اسکولوں میں دہم تک تعلیم مفت کردی، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل A-25کے تحت تمام بچوں کومفت اورلازمی تعلیم حاصل کرنے کی غرض اور رواں صدی کے ملینیئم ڈیولپمنٹ گولز کے حصول کے لیے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیرانتظام چلنے والے تمام سرکاری اسکولوں، کالجوں میں کلاس ایک سے 10 تک کے تمام طلبا وطالبات جن کی عمر 5 سال سے 16سال کے درمیان ہے،کی تمام اسکول فیس سمیت دیگرفیس وفاقی حکومت ادا کریگی۔

976.jpg

اس سے قبل پنجاب اوردیگر صوبوں میں بھی آرٹیکل A-25کے تحت میٹرک تک مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کا جواب تو حکومتی ترجمان ہی دے سکتے ہیں۔
لیکن حکومتی غفلت کی سزا کیا ملک میں انارکی پھیلانا ہے؟
بس پہلے غیر آئینی طور پر تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن کی چھتری تلے قائم ہونے والی حکومت کے ترجمان سے جواب لے کر آئیں۔
آئین کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہرگز ہرگز انارکی نہیں۔
 
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہاہے کہ انقلاب آئینی، جمہوری اور پر امن ہو گا۔
انقلاب کے بعد آئین کے دیباچہ اور پہلے 40 آرٹیکل کا نفاذ ہو گا۔
انقلاب کے بعد احتساب ہو گا جو لوگ ہمارے انقلاب کو خلاف آئین کہتے ہیں ان کی اپنی زندگیاں آئین کے مطابق نہیں گزر رہیں۔ آئین کے دیباچہ اور آرٹیکل5 میں درج ہے کہ اقتدار عوام پاکستان کا حق ہے۔ عوام اس اقتدار کو بطور امانت حکمرانوں کو منتقل کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے اس مقدس امانت میں مسلسل بد ترین خیانت کی ہے اس لئے معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے۔ اب نیا معاہدہ عمرانی ہو گا جوانقلاب کے بعد عوام کو اقتدار منتقل کر ے گا۔
حکمران اقتدار کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور حکمرانی کا آئینی، قانونی، اخلاقی اور جمہوری حق کھو چکے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے کہ جو آئین کو منسوخ یا معطل کرے گا وہ غداری کا مرتکب ہو گا۔ حکمرانوں پر آئین کو معطل کرنے کے جرم میں غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

ویسے اس بات سے میں متفق ہوں کہ ایک نیا عمرانی معائدہ ہونا چاہیے۔ جس میں پنجاب کے تین حصے ہوں اور سندھ کے دو۔ بلکہ کراچی، حیدراباد اور سکھر کے علاقے کو ایک نئی حیثیت دے کر نیم ازاد و خودمختار ریاست کی تشکیل دی جائے جس میں وفاق صرف خارجہ پالیسی اور دفاع تک مدخل ہو
مگر یہ سب کرنے لیے اکثریتی رائے کی ضرورت ہے ۔ جو پارلیمنٹ میں ظاہر ہو۔ سڑکوں پر تو کچھ ملنگ ہی دھمال ڈال سکتے ہیں اکثریت نہیں
 
بس پہلے غیر آئینی طور پر تشکیل پانے والے الیکشن کمیشن کی چھتری تلے قائم ہونے والی حکومت کے ترجمان سے جواب لے کر آئیں۔
آئین کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہرگز ہرگز انارکی نہیں۔
لیکن غیر آئینی طریقے سے اقتدار پر قبضہ اور ایسا کرنے کی کوشش تو غیر آئینی ہے۔ ایسی صورت میں طاہرالقادری پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ :)
 
ویسے اس بات سے میں متفق ہوں کہ ایک نیا عمرانی معائدہ ہونا چاہیے۔ جس میں پنجاب کے تین حصے ہوں اور سندھ کے دو۔ بلکہ کراچی، حیدراباد اور سکھر کے علاقے کو ایک نئی حیثیت دے کر نیم ازاد و خودمختار ریاست کی تشکیل دی جائے جس میں وفاق صرف خارجہ پالیسی اور دفاع تک مدخل ہو
مگر یہ سب کرنے لیے اکثریتی رائے کی ضرورت ہے ۔ جو پارلیمنٹ میں ظاہر ہو۔ سڑکوں پر تو کچھ ملنگ ہی دھمال ڈال سکتے ہیں اکثریت نہیں

جب نیا عمرانی معائدہ ہوگا تو وہ صرف قادری کی مرضی سے تو نہیں نہ ہوگا صرف۔ نظامی
 
الف نظامی

لائبریرین
اختیارات کی عدم مرکزیت پر یقین رکھتے ہیں،
ہماری جماعت پاکستان کے ہر ڈویژن کوصوبہ بنانا چاہتی ہے، 35 صوبے ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہیں، صوبے کا نظم ونسق چلانے کے لئے وزیراعلیٰ کی بجائے ایک گورنر کافی ہے جس کا بجٹ ڈویژن کے کمشنر کے برابر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے 60 فیصد کم ممالک میں 50 سے 80 صوبے ہیں، وہاں ایک ہزار کے قریب ضلعی اور 3000 تک میونسپل حکومتیں قائم ہیں۔ وفاقی حکومت کے پاس صرف سٹیٹ بنک، کرنسی، دفاع، عالمی تجارت سمیت 6 محکمے ہونا چاہئیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ پورے پنجاب کی بجائے صرف لاہور کا وزیراعلیٰ بننا اس لئے پسند نہیں کیاجاتا کہ اس طرح لوٹ مار کے لئے بجٹ کم ملے گا اور لوٹ مار کے مواقع کم میسر آتے ہیں، اس لئے نظام کی تبدیلی کی طرف بڑھنے سے اکثر جماعتیں خوف زدہ ہیں مگر ہم عوام کو حقوق دلانے کے لئے 35 صوبے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کی قباحتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تقرر، ترقی اور تبادلہ وزیراعلیٰ اور اس کے بیٹے کا مرہون منت ہے، جہاں وسائل اور اختیارات کا اتنا ارتکاز ہو وہاں جمہوریت پنپ نہیں سکتی اور عوام کے حقوق ضرور ذبح ہوتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لیکن غیر آئینی طریقے سے اقتدار پر قبضہ اور ایسا کرنے کی کوشش تو غیر آئینی ہے۔ ایسی صورت میں طاہرالقادری پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ :)
آپ کو کس نے کہا کہ غیر آئینی طریقہ ہے۔ ہم تو غیر آئینی پارلیمنٹ کے خلاف جد و جہد کر رہے ہیں۔

حکومت آئینِ پاکستان کے کن آرٹیکلز کی خلاف ورزی کر رہی ہے:-
یہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل
213
218
کے خلاف قائم ہوئی ہے
لہذا یہ غیر آئینی پارلیمنٹ ہے۔

حکومت اس وقت آئین پاکستان کے مندرجہ ذیل آرٹیکلز کی خلاف ورزی کر رہی ہے

آئین کا آرٹیکل 3 :-دو شرائط عائد کرتا ہے جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔ استحصال کا خاتمہ
آرٹیکل 9 :-فرد کی سلامتی
آرٹیکل 11 :-چائلڈ لیبر کا خاتمہ
آرٹیکل 25 اے :-پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم
آرٹیکل 37:-معاشرتی انصاف کا فروغ اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ
آرٹیکل 38 :-عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح و بہبود کا فروغ

آرٹیکل اے 140 کہتا ہے کہ ہر ایک صوبہ ، قانون کے ذریعے مقامی حکومت کا نظام قائم کرئے گا اور سیاسی ، انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔

ترکی کے 81 صوبے ہیں اور ان کی ضلعی حکومتیں 997 ہیں اور
مونسپیلٹی حکومتیں 3216
تمام تر اختیارات نیچے منتقل کر دئیے ہیں۔
یہی صورتحال چین میں ہے۔یہی نظام امریکہ میں ہے۔ انڈونیشیا کی ہے ، ایران کی ہے۔
پاکستان میں یہ مرکزیت کیوں ہے۔ ہم پاکستان میں 30 سے 35 صوبے بنائیں گے اور ان کے نیچے 150 ضلعی حکومتیں قائم کریں گے۔ ان کے نیچے تحصیل کی سطح پر 800 حکومتیں قائم کریں گے۔ دس لاکھ افراد کو اس ملک کے نظام میں شریک اقتدار کریں گے جن میں تنخواہ دار اور رضاکار دونوں ہوں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
صرف صوبے نہیں
بلکہ بلوچستان کے علاقے ایک الگ ریاست کے متقاضی ہیں جہاں بلوچ اکثریت میں ہوں۔ اسی طرح سندھ بھی دوالگ ریاست کی حق دار ہے
ان سب ریاستوں کا ادغام کنفیڈریشن سے ہو۔ یہ نیا عمرانی معائدہ تو قادری کی درست بات ہے پر بات صرف صوبوں تک ہی کیوں ہو
ہم ہرگز الگ ریاست کی بات نہیں کر رہے؛
 
آپ کو کس نے کہا کہ غیر آئینی طریقہ ہے۔ ہم تو غیر آئینی پارلیمنٹ کے خلاف جد و جہد کر رہے ہیں۔

حکومت آئینِ پاکستان کے کن آرٹیکلز کی خلاف ورزی کر رہی ہے:-
یہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل
213
218
کے خلاف قائم ہوئی ہے
لہذا یہ غیر آئینی پارلیمنٹ ہے۔

حکومت اس وقت آئین پاکستان کے مندرجہ ذیل آرٹیکلز کی خلاف ورزی کر رہی ہے

آئین کا آرٹیکل 3 :-دو شرائط عائد کرتا ہے جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔ استحصال کا خاتمہ
آرٹیکل 9 :-فرد کی سلامتی
آرٹیکل 11 :-چائلڈ لیبر کا خاتمہ
آرٹیکل 25 اے :-پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم
آرٹیکل 37:-معاشرتی انصاف کا فروغ اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ
آرٹیکل 38 :-عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح و بہبود کا فروغ

آرٹیکل اے 140 کہتا ہے کہ ہر ایک صوبہ ، قانون کے ذریعے مقامی حکومت کا نظام قائم کرئے گا اور سیاسی ، انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔

ترکی کے 81 صوبے ہیں اور ان کی ضلعی حکومتیں 997 ہیں اور
مونسپیلٹی حکومتیں 3216
تمام تر اختیارات نیچے منتقل کر دئیے ہیں۔
یہی صورتحال چین میں ہے۔یہی نظام امریکہ میں ہے۔ انڈونیشیا کی ہے ، ایران کی ہے۔
پاکستان میں یہ مرکزیت کیوں ہے۔ ہم پاکستان میں 30 سے 35 صوبے بنائیں گے اور ان کے نیچے 150 ضلعی حکومتیں قائم کریں گے۔ ان کے نیچے تحصیل کی سطح پر 800 حکومتیں قائم کریں گے۔ دس لاکھ افراد کو اس ملک کے نظام میں شریک اقتدار کریں گے جن میں تنخواہ دار اور رضاکار دونوں ہوں گے۔
آپ اس بات کی وضاحت کیوں نہیں کرتے کہ طاہرالقادری یہ سب ٹھیک کرنے کے لئے اقتدار کیسے حاصل کرینگے؟
براہ مہربانی اب جواباً کوئی اشتہار نا پوسٹ کر دیجئے گا
 
ہم ہرگز الگ ریاست کی بات نہیں کر رہے؛

بھائی نیا عمرانی معائدہ کے لیے عوام کی رائے لی جاوے گی یا قادری کی؟
عمرانی معائدہ ہے تو نئے سرے سے ہو۔نئے پاکستان کی تشکیل ہو
کیوں کراچی کے عوام پھر اس پھندے میں پھنسیں؟
 
خود نظامی کو نہیں پتہ کہ نیا عمرانی معائدہ کیوں ہو، کیا ہو اور اس کے نتائج کیا ہوسکتے ہیں
قادری کلٹ کا ایک اور مظہر ۔ بس طوطے کی طرح بولے جاو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
خود نظامی کو نہیں پتہ کہ نیا عمرانی معائدہ کیوں ہو، کیا ہو اور اس کے نتائج کیا ہوسکتے ہیں
قادری کلٹ کا ایک اور مظہر ۔ بس طوطے کی طرح بولے جاو۔
بزرگو دھیرج سے؛ گفتگو میں اعتدال سے کام لیجیے۔:) :) :)
ورنہ آپ کے اسی طرزِ گفتگو کی وجہ سے اکثر آپ کو جواب دیناپسند نہیں کرتا ۔
 
Top