اسلامی دینار دی رئیل گیم چینجر ڈالر کش

زیرک

محفلین
اسلامی دینار دی رئیل گیم چینجر ڈالر کش
ڈاکٹر مہاتیر محمد کا گیم چینجر ڈالر کش بیان سامنے آ گیا کہ "تمام اسلامی ممالک دو طرفہ خرید و فروخت اسلامی دینار کے تحت کریں"۔ تبھی تو میں کہوں کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے؟ وجہ یہ تھی کہ اسلامی کرنسی کے نفاذ کی طرٖف پہلا قدم بڑھانے سے روکنے کے لیے امریکی ٹٹو عرب سربراہوں نے ہمارے کھوتا وژن لیڈرنما مخلوق عمران خان کو ملائیشیا جانے سے روکا تھا اور گدھا جانے سے رک بھی گیا، عمران خان تم محروم تھے، محروم ہو اور رہو گے۔ کبھی اکیلے بیٹھ کر سوچنا کی اللہ ہر اچھے کام سے تمہیں کیوں دور رکھتا ہے؟
 
زیک

مسافر
یہ اسلامی دینار کیا ہے اور کہاں ملتا ہے؟

اور اس کا نام غیراسلامی رومن سکے پر کیوں رکھا گیا؟
 
نام نہ دیکھیں، یہ دیکھیں کہ اچھا قدم ہے جس کے دو طرفہ باہمی تجارت پر اچھے اثرات پڑیں گے لیکن کام ذرا مشکل ہے۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
کرنسی کی قدر متعلقہ ممالک کے گوڈوں میں موجود پانی سے مشروط ہے۔ اگر یہ اس قابل ہیں، ان کی صنعتی پیداوار اور جی ڈی پی اس درجے کی ہے تو تو بسم اللہ، ورنہ ایک اور ڈیزائن کے نوٹ چھاپنے سے کوئی معجزہ رونما ہونے کی توقع تو نہیں کی جا سکتی۔
 
ڈالر بھی تو پیپر کرنسی ہے ہے، اس کے پیچھے کوئی بھی پراپر گولڈ ریزرو نہیں ہے، لیکن امریکی بدمعاشی نے اس کرنسی کو ورلڈ لیڈر بنایا ہوا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ کرنسی سے کوئی معجزہ ایک دم رونما نہیں ہو سکتا لیکن ایک اچھی شروعات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وجہ یہ تھی کہ اسلامی کرنسی کے نفاذ کی طرٖف پہلا قدم بڑھانے سے روکنے کے لیے امریکی ٹٹو عرب سربراہوں نے ہمارے کھوتا وژن لیڈرنما مخلوق عمران خان کو ملائیشیا جانے سے روکا تھا اور گدھا جانے سے رک بھی گیا، عمران خان تم محروم تھے، محروم ہو اور رہو گے۔ کبھی اکیلے بیٹھ کر سوچنا کی اللہ ہر اچھے کام سے تمہیں کیوں دور رکھتا ہے؟
عمران خان کے بغض میں مبتلا لوگوں کو اگر معلوم ہوتا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ملائیشیا جانے سے روکنے کیلئے کیسے کیسے بلیک میل کیا تھا تو وہ سارا غصہ بلیک میلر سعودیہ پر نکالتے نہ کہ خان پر جو پاکستانی وسیع تر مفاد میں مجبور تھا۔
Saudi Arab blackmailed Pakistan to not attend Kuala Lampur Summit, claims Erdogan - GNN HD News
 
جاسم محمد

محفلین
کرنسی کی قدر متعلقہ ممالک کے گوڈوں میں موجود پانی سے مشروط ہے۔ اگر یہ اس قابل ہیں، ان کی صنعتی پیداوار اور جی ڈی پی اس درجے کی ہے تو تو بسم اللہ، ورنہ ایک اور ڈیزائن کے نوٹ چھاپنے سے کوئی معجزہ رونما ہونے کی توقع تو نہیں کی جا سکتی۔
بالکل صحیح کہا۔ کرنسی بدل دینے سے معیشت کے خد و خال تبدیل نہیں ہوتے۔
 
زیرک

محفلین
عمران خان کے بغض میں مبتلا لوگوں کو اگر معلوم ہوتا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ملائیشیا جانے سے روکنے کیلئے کیسے کیسے بلیک میل کیا تھا تو وہ سارا غصہ بلیک میلر سعودیہ پر نکالتے نہ کہ خان پر جو پاکستانی وسیع تر مفاد میں مجبور تھا۔
Saudi Arab blackmailed Pakistan to not attend Kuala Lampur Summit, claims Erdogan - GNN HD News
تو گدھا جو بوجھ اٹھانے جوگا نہیں اس بوجھ کو اٹھانے کو بضد کیوں ہے؟ لیڈرشپ مشکل وقت میں سامنے آتی ہے، یہاں تو اشارے پر چلنے والے ہیں لیڈرشپ ندارد
 
زیرک

محفلین
جب یوریو آیا تھا تب بھی ایسے ہی خواب دکھائے گئے تھے۔ نتائج اس سے یکسر مختلف نکلے۔
یورپ نے تجربہ تو کر دیکھا ناں، یورو کی ناکامی کی وجہ امریکا ہے جو نہیں چاہتا کہ کوئی طاقتور کرنسی ڈالر کے مقابلے میں سامنے آئے، جب آ گئی تو اسے ختم کرنے کی جتنی کوششیں امریکا نے کیں اتنی کسی اور کرنسی کو کتم کرنے کے لیے کبھی سامنے نہیں آئیں، نتیجہ ڈالر ہنوز سر پر ننگی تلوار کی طرح لٹکا ہوا ہے۔
 
زیک

مسافر
ڈالر بھی تو پیپر کرنسی ہے ہے، اس کے پیچھے کوئی بھی پراپر گولڈ ریزرو نہیں ہے، لیکن امریکی بدمعاشی نے اس کرنسی کو ورلڈ لیڈر بنایا ہوا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ کرنسی سے کوئی معجزہ ایک دم رونما نہیں ہو سکتا لیکن ایک اچھی شروعات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
اس کا بدمعاشی سے کوئی تعلق نہیں
 
زیک

مسافر
یورپ نے تجربہ تو کر دیکھا ناں، یورو کی ناکامی کی وجہ امریکا ہے جو نہیں چاہتا کہ کوئی طاقتور کرنسی ڈالر کے مقابلے میں سامنے آئے، جب آ گئی تو اسے ختم کرنے کی جتنی کوششیں امریکا نے کیں اتنی کسی اور کرنسی کو کتم کرنے کے لیے کبھی سامنے نہیں آئیں، نتیجہ ڈالر ہنوز سر پر ننگی تلوار کی طرح لٹکا ہوا ہے۔
یورو کی ناکامی کی وجہ یورپین معیشت کی نااتفاقی ہے
 
عدنان عمر

محفلین
یورو سے معاشی طور پر مضبوط ممالک جیسے جرمنی کو بہت فائدہ ہوا البتہ کمزور معاشی ممالک جیسے یونان کا بیڑا غرق ہو گیا۔
کیا مروجہ کرنسی نظام نا انصافی پر مبنی نہیں؟ کسی ملک کا ایک روپیہ دوسرے ملک جا کر دو سو روپے کا ہو جاتا ہے اور کسی ملک کے دو سو روپے کسی اور ملک پہنچ کر ایک روپیہ بن جاتے ہیں، علیٰ ہٰذا القیاس۔
 
Top