اسلامی ممالک میں رمضان

عزیزامین

محفلین
رمضان کی آمد ہے اس سلسلے میں میراے زہن میں ایک تجویز ہے ایک تھریڈ بنایا جاے جس میں بتایا جاے کہ اسلامی ممالک میں رمضان کیسے مناتے ہیں کیاکیا پکوان ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے۔ بھئی ہمارے ہاں افطاری پر اور کچھ ہو نہ ہو کھجور، پکوڑے اور چائے ضرور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں کی چاٹ، کبھی چنا چاٹ، سموسے اور کبھی نوڈلز اور یہ سب کچھ اتنا ہوتا ہے کہ کھانا کھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ کھانا تو پھر سحری میں ہی کھایا جاتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
بھائی ہم تو ایک اسلامی ملک میں نہیں رہتے اور خود ہی گھر بنا لیتے ہیں جو دل کرے، بلکہ امی سے بنوا لیتے ہیں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
تو اسلامی ممالک میں کیا حکومت کی طرف سے ملتے ہیں؟ ہم بھی خود ہی گھر بناتے ہیں، بلکہ یہ کام میری خاتون خانہ کرتی ہیں۔
 

میم نون

محفلین
نہیں بھائی جی، وہاں پر تو آپ بازار سے بھی خرید سکتے ہیں، ادھر بازار سے ہمارے کھانے کی بنی بنائی چیزیں کم ہی ملتی ہیں اس لئیے گھر ہی بنانا پڑتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بازار سے ملتے ہیں لیکن وہ مہنگے بھی پڑتے ہیں اور گھریلو پکوڑوں سے اچھے بھی نہیں ہوتے۔
 

میم نون

محفلین
وہ بات تو ہے لیکن صرف پکوڑوں پر ہی تو گزارہ نہیں کیا جا سکتا ناں، میرا مطلب ہے کوئی سموسے وغیرہ بھی ہوں کوئی دوسرے لوازمات بھی۔

رمضان میں پکوڑے تو تقریبا روزانہ ہی بنتے ہیں، لیکن سموسے تین چار دفعہ ہی بتنے ہیں کیونکہ ان پر وقت بہت لگتا ہے، اور پھر دوسرے لوازمات صرف وہ بنا لیتے ہیں جو آسانی سے بن جائیں اور زیادہ وقت بھی نہ لگے۔

پاکستان میں تو جو مرضی ہو بنا بنایا لے آئیں اور کھا لیں۔
 

میم نون

محفلین
اسلامی ممالک میں سب سے پہلے تو آپ آذان سنتے ہیں، جو کہ یہاں پر ممکن نہیں :(
پھر دن میں پانچ مرتبہ آذان ہوتی ہے اور ہر کوئی نماز کے لئیے چل دیتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ برائی سے بچا جائے اور اچھے کام کئیے جائیں، کوئی بھی دن کے دوران کچھ بھی نہیں کھاتا۔
جبکہ ایک غیر اسلامی ملک میں نہ آذان ہوتی ہے نہ ہی نماز کا ویسا اہتمام ہوتا ہے اور غیر مسلم جو کہ روزہ نہیں رکھتے سب کچھ کھا پی رہے ہوتے ہیں :(
 

عثمان

محفلین
بہت اچھی بات ہے۔ بھئی ہمارے ہاں افطاری پر اور کچھ ہو نہ ہو کھجور، پکوڑے اور چائے ضرور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں کی چاٹ، کبھی چنا چاٹ، سموسے اور کبھی نوڈلز اور یہ سب کچھ اتنا ہوتا ہے کہ کھانا کھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ کھانا تو پھر سحری میں ہی کھایا جاتا ہے۔

صحت مند مینو نہیں ہے آپ کا :)
ہمارے ہاں تو کوشش ہوتی ہے کہ پہلے کھانا کھایا جائے۔ چٹ پٹی چیزیں کھانے کی باری بعد میں آتی ہے اگر گنجائش ہو تو۔ اب تو ویسے بھی افطاری اور اگلے دن کی سحری میں وقفہ بہت کم ہے۔ کھانے کے علاوہ دوسری چیزوں کی شائد نوبت ہی نہ آئے۔
 

عثمان

محفلین
اسلامی ممالک میں سب سے پہلے تو آپ آذان سنتے ہیں، جو کہ یہاں پر ممکن نہیں :(
پھر دن میں پانچ مرتبہ آذان ہوتی ہے اور ہر کوئی نماز کے لئیے چل دیتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ برائی سے بچا جائے اور اچھے کام کئیے جائیں، کوئی بھی دن کے دوران کچھ بھی نہیں کھاتا۔
جبکہ ایک غیر اسلامی ملک میں نہ آذان ہوتی ہے نہ ہی نماز کا ویسا اہتمام ہوتا ہے اور غیر مسلم جو کہ روزہ نہیں رکھتے سب کچھ کھا پی رہے ہوتے ہیں :(

او یار اتنا بھی اداس ہونے کی ضرورت نہیں۔:)
اذان والے الارم والی گھڑی رکھ لو نا۔ یا پھر جیو لگا لیا کرو۔
غیر مسلم دوستوں کو بتاؤ کے روزے سے ہوں۔ وہ کافی دلچسپی سے رمضان کے متعلق باتیں سنتے ہیں۔ یہ چیز اسلامی ممالک میں میسر نہیں۔
 

میم نون

محفلین
اسلامی ماحول کی اپنی ہی بات ہوتی ہے۔
جہاں تک اٹالین کا تعلق ہے تو میرے تمام دوست اور جاننے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ میں روزے سے ہوں اس لئیے وہ میرے سامنے کبھی کوئی چیز نہیں کھاتے اور اگر کھاتے بھی ہوں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ روزہ صرف اللہ کی رضا کے لئیے ہے نہ کہ کسی کے دکھانے کے لئیے اور کسی کو کھاتا دیکھ کر کبھی دل نہیں للچایا اللہ کے فضل سے۔

آخری بات پر شائد آپ کسی حد تک ٹھیک ہی ہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
پھر اصل میں روزہ تو آپ لوگوں کا ہوا ناں کہ روزے کا خاص اہتمام ہے۔ یہاں تو سب ہی روزے سے ہوتے ہیں، تقریباً سب ہی نماز کے لیے جاتے ہیں۔

افطاری میں یہاں 99 فیصد لوگ کھانے کے علاوہ دوسری چیزیں ہی کھاتے ہیں۔ البتہ سحری میں کھانا ہوتا ہے۔

سعودی لوگ تو کھجوروں کا بڑا سا تھال سامنے رکھ لیتے ہیں ساتھ میں قہوہ اور بس اللہ دے اور بندہ لے۔ لیکن یہ نہیں کہ صرف کھجور ہی کھاتے ہیں، اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے ان کی افطاری میں۔

حرمین شریف میں افطاری کے لیے اتنی کھجور تقسیم ہوتی ہے کہ آپ اندازہ نہین کر سکتے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایک چیزیں تقسیم کرتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
پھل وغیرہ اچھی چیز ہے۔ لیکن میرا اشارہ پکوڑوں کی طرف تھا۔ جو پیٹ تو بھر دیتے ہیں لیکن غذائیت اور توانائی سے محروم ہوتے ہیں۔
مساجد میں ایک دو بار مفتا بھی لگا چکا ہوں۔ کیا خوب ماحول ہوتا ہے۔ لیکن مفت کی افطاری سے ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔ اس لئے گریز ہی کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پکوڑے غذائیت کے لیے تھوڑا ہی کھاتے ہیں، وہ تو چسکا ہوتا ہے۔

یہاں رمضان شریف میں ہر مسجد کے باہر کھلی جگہ پر تمبو لگا دیتے ہیں جہاں روزہ داروں کی افطاری کرواتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
وہاں سعودیہ میں شمشاد بھائی آپ لوگ بازار وغیرہ میں خریداری کرتے وقت کونسی زبان یوز کرتے ہیں۔
انگلش، اردو یا عربی۔
 
Top