اسلامی ممالک میں رمضان

میم نون

محفلین
ہیں انگریزی کیوں استعمال کرنے لگے بھلا :confused:
وہ کوئی ان پڑھ تھوڑی ہیں، عربی ہی استعمال کرتے ہوں گے، یا پھر پاکستانی انڈین لوگوں سے اردو یا پنجابی میں :grin:
 

فہیم

لائبریرین
انگریزی کا یوں کہا کہ انٹرنیشنل زبان ہوچلی ہے۔
میرا خیال ہے کہ شاید شمشاد بھائی کو عربی پر عبور حاصل نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
زیادہ تر ہندی نما اردو اور کئی ایک جگہ پر پنجابی کیونکہ جہاں سے ہندوستانی اور پاکستانی کھانے ملتے ہیں وہ ظاہر ہے کہ انہی لوگوں کی ہوتی ہیں۔

کوئی بھی ریسٹورنٹ جہاں ہندوستانی، پاکیستانی یا عربی کھانے ملتے ہیں وہاں کوئی بھی غیر مسلم کام نہیں کرتا۔ چاہے وہ ہندوستانی ہوں پاکستانی ہوں، مصری یا یمنی ہوں، سری لنکن یا نیپالی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگریزی کا یوں کہا کہ انٹرنیشنل زبان ہوچلی ہے۔
میرا خیال ہے کہ شاید شمشاد بھائی کو عربی پر عبور حاصل نہ ہو۔

فہیم میں بہت کم عربی سیکھ سکا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا مقامی لوگوں سے واسطہ نہیں پڑتا۔ دفتر میں یا تو انگریزی لکھی اور بولی جاتی ہے یا پھر اردو بولنے والے ہیں۔

وہ لوگ جن کا واسطہ ہی مقامی لوگوں سے ہوتا ہے وہ چھ ماہ میں فرفر عربی بولنے اور سمجھنے لگ جاتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ایک اور بات بتاتا چلوں کہ رمضان میں یہاں دکانیں ظھر کی نماز کے بعد کھولتے ہیں اور عصر کے بعد بند ہو جاتی ہیں، بہت کم دکانیں یا صرف کھانے پینے کی دکانیں مغرب تک کھلی رہتی ہیں۔ پھر عشاء کی نماز کے بعد سے صبح تین بجے تک کھلی رہیں گی۔
 

ابو کاشان

محفلین
یہاں کراچی میں انشاء اللہ کل رمضان شروع ہیں۔ دس دن تک مساجد میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی۔ پھر آہستہ آہستہ لوگ کم ہونے لگتے ہیں اور آخری عشرہ میں لوگ مساجد میں کم اور بازاروں میں زیادہ نظر آتے ہیں۔ خصوصاَ آخری تین دنوں میں جو عبادات کے لیے بہت اہم ہیں، ان میں بازاروں میں انڈین گانے تک بجنے لگتے ہیں۔ اللہ ہدایت دے۔
 

mfdarvesh

محفلین
ہمارے ہاں تو روایتی قسم کا افطار ہوتا ہے، پکوڑے جزولانیفک ہیں، سموسے بھی ہوتے ہیں پر پسند کم کیے جاتے ہیں، فروٹ چاٹ ہوتی ہی ہے اس کے علاوہ دہی بڑے، دہی پھنکیاں بھی کبھی کبھی ہوتی ہیں، مجھے تو میٹھا ہی پسندہے اور آلو والے پکوڑے، کھانا تو بعد میں ہی ہوتا ہے، میرے گھر میں افطار کافی مختصر ہوتا ہے، عموما ایک ڈش پہ جو نماز سے پہلے کھائی جا سکے
 

پپو

محفلین
ہمارے گھروں میں خاص اہتمام ہوتا ہے افطاری اور سحر ی کا اور پورا رمضان زبردست گذرتا ہے
 
Top