اسلام آباد : ایک طائرانہ نظر میں (میری فوٹو گرافی)

السلام علیکم،

تصویر کو کلک کر کے بڑ ے سائز میں دیکھیں۔
افسوس کے اس میں اسلام آباد کا انتہائی دائیں جانب کا پانچ فیصد کا حصہ کیپچر نہیں کر پایا، لوکیشن ہی ایسی تھی کہ اتنا ہی ہو سکتا تھا۔ اس پانچ فیصد حصہ میں فیصل مسجد کے گردو نواح کا ایریا ہی ہے صرف۔ اگلی بار کوشش کروں گا کہ پورا اسلام آباد کور ہو جائے۔

پچھلے دنوں کسی مراسلے میں شئیر کی تھی یہ تصویر لیکن وہ شاید گم ہی ہو گئی اس لیے اب الگ سے لڑی کھول رہا ہوں تاکہ آپ کو اسلام آباد کا پتہ چل سکے۔

islamabad__a_panoramic_view_by_amjad_miandad-d6hyg34.jpg


اب اس میں جن جگہوں کے نام مجھ ناقص العلم کو معلوم تھے لکھ دیے ہیں باقی جن کو پتہ ہوں وہ بھی بتا سکتے ہیں۔

islamabad__a_panoramic_with_tags_by_amjad_miandad-d6kyt0e.jpg
 
غالباََ آپ نے یہ تصاویر مارگلہ پارک سے لی ہیں
بہت خوب تصاویر
ٹیگ کی اطلاع نہیں ملی
جی یہ دامنِ کوہ سے :)

پتہ نہیں آج کل ٹیگز کو کیا مسئلہ ہے، ٹیگز بھی کرتا ہوں پر بہت س لوگوں کے نہیں مل رہے اور کچھ کو مل جاتے ہیں۔ کتنے ہی مراسلوں پہ ٹیگ کیے گئے حضرات کی طرف سے کوئی انٹرسٹ شو نہیں کیا گیا، اب کیا پتہ انہیں انٹرسٹ ہی نہیں یا ٹیگز ہی نہیں ملتے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست (y) ۔
ٹیگ کرنے کے لئے بہت شکریہ ورنہ میں ہمیشہ کی طرح اتنی اچھی فوٹوگرافی دیکھنے سے محروم رہ جاتی۔ :)
 

ملائکہ

محفلین
جی بالکل :)
بس صرف بتانا جلانا، شئیر نہ کر دینا کہیں کاپی رائٹس متاثر نہ ہو جائیں۔
بھئی تصاویر اپلوڈ کرنا میرے لئے دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔۔۔ لیکن میں تصاویر بہت ساری محفل پر لگاؤں گی ۔۔میں ٹرپ پر گئی تھی اسکی۔۔
 
جی یہ دامنِ کوہ سے :)

پتہ نہیں آج کل ٹیگز کو کیا مسئلہ ہے، ٹیگز بھی کرتا ہوں پر بہت س لوگوں کے نہیں مل رہے اور کچھ کو مل جاتے ہیں۔ کتنے ہی مراسلوں پہ ٹیگ کیے گئے حضرات کی طرف سے کوئی انٹرسٹ شو نہیں کیا گیا، اب کیا پتہ انہیں انٹرسٹ ہی نہیں یا ٹیگز ہی نہیں ملتے۔
بھیا جی انٹرسٹ ----ہمیں تو اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے کہ
لیکن ٹیگ نامہ آج کل خراب چل رہا نہیں ہوتا شاید
ابن سعید بھائی نے مجھے ایسا ہی بتایا تھا کچھ ۔
 
بھیا جی انٹرسٹ ----ہمیں تو اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے اتنا شوق ہے کہ
لیکن ٹیگ نامہ آج کل خراب چل رہا نہیں ہوتا شاید
ابن سعید بھائی نے مجھے ایسا ہی بتایا تھا کچھ ۔
ہم نے تو حال میں ایسا کچھ نہیں کہا۔۔۔ یا شاید ہمیں ہی یاد نہ ہو۔ نئے ٹیگ نظام میں نئے پیغام کے وقت ہی ٹیگ کی اطلاع جاتی ہے، پیغام مدون کرنے پر نہیں۔ :) :) :)
 
ماشاءاللہ بہت زبردست جناب - ہم تو اسلام آباد کو صرف تصاویر میں دیکھ پاتے ہیں :)
اب تصویر میں تھوڑا اور بہتر ہو گیا کہ آپ کو جگہوں کی لوکیشنز کا بھی پتہ چل گیا کہ سپریم کورٹ کہاں ہے اور اسمبلی کہاں اسی طرح باقی جگہیں بھی۔
 

وجدان

محفلین
بہت ہی اعلٰی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وطن کی اور خاص طور پر اپنے شہر کی یاد تازہ ہوگئی۔ تقریبا پورا شہر ہی گھما دیا آپ نے۔ مارگلہ ہلز کی ٹریکنگ یاد آگئی۔ بہت زبردست بہت اعلٰی
 

وجدان

محفلین
امجد صاحب اتنی اعلٰی تصویر ہے اس کو گیگا پین پر کیوں نہیں اپ لوڈ کرتے۔ پاکستان کی اچھی تصاویر میں شامل ہو گی۔ بہت اچھی ویب سائٹ ہے اس کا ایڈریس ہے http://gigapan.com
 
Top