نیرنگ خیال
لائبریرین
اسلام آباد: جناح ایونیو پر کار میں سوار ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح ایونیو میں کار پر سوار ایک شخص نے بلااشتعال فائرنگ کی،جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سڑک ہر قسم کی آمدورفت کے لئےبند کردی تاہم مسلح شخص کے ہمراہ گاڑی میں ایک خاتون اور دو بچے بھی موجود ہیں۔ کچھ دیر بعد خاتون نے گاڑی سے نکل کر پولیس کو مسلح شخص کا شناختی کارڈ فراہم کیا جس کے مطابق مسلح شخص کا نام سکندر ہے جبکہ خاتون نے اپنا تعارف اس کی بیوی کی حیثیت سے کرایاہے۔ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان پیغامات کی ترسیل کے بعد ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے مسلح شخص سے مذاکرات کئے تاہم اس نے اسلحہ رکھنے سے انکار کردیا ہے۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس نے سکندر کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکندر کی بیوی نے پولیس کو ایک تحریر دی ہے جس میں چند مطالبات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکندر کے مطالبات دیکھ کر اس کی دماغی کیفیت صحیح معلوم نہیں ہوتی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے اعلیٰ حکام کو صورت حال سے آگاہ کرنے کے بعد ایک بار پھر سکندر سے مذاکرات کئے، دوسری بار بھی ناکامی پر رینجرز کے خصوصی دستے نے پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔
ایکپسریس نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق مسلح شخص کا پورا نام سکندر حیات اور یہ حافظ آباد کا رہائشی ہے، سکندر کی بیوی کا نام کنول ظاہر کیا گیا ہے اور اس نے معاشیات میں ایم فل کررکھا ہے۔ سنکدر کے محلے داروں کے مطابق وہ منشیات کا عادی ہے اور 25 برس دبئی میں رہنے کے بعد کچھ عرصہ قبل وطن واپس آیا ہے
ربط