کاشفی

محفلین
اسلام آباد:بھتہ خوری کے الزام میں مزید سات افراد گرفتار
Extortionistarrest_9-12-2013_117891_l.jpg

اسلام آباد… اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں مزید سات افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام افراد افغان باشندے ہیں۔ پولیس نے سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ خوری کے معاملے پرگرفتار افراد سے تحقیقات شروع کر دیں۔گزشتہ روز بھی 5 افراد کو بھتہ خوری کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،مجموعی طور پر بھتہ خوری کے جرم میں گرفتار ملزماں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
کاشفی بھائی آپ نے پیر و مرشد حضرت اقبالٌ کی تصویر لگائی بہت اچھا لگا خوش رہیں

ہوس نے کر دیا ہے ٹکڑے ٹکڑے نوع انساں کو
اخوت کا بیاں ہو جا، محبت کی زباں ہو جا
یہ ہندی، وہ خراسانی، یہ افغانی، وہ تورانی
تو اے شرمندۂ ساحل! اچھل کر بے کراں ہوجا
غبار آلودہ رنگ و نسب ہیں بال و پر تیرے
تو اے مرغ حرم! اڑنے سے پہلے پر فشاں ہو جا
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی آپ نے پیر و مرشد حضرت اقبالٌ کی تصویر لگائی بہت اچھا لگا خوش رہیں

ہوس نے کر دیا ہے ٹکڑے ٹکڑے نوع انساں کو
اخوت کا بیاں ہو جا، محبت کی زباں ہو جا
یہ ہندی، وہ خراسانی، یہ افغانی، وہ تورانی
تو اے شرمندۂ ساحل! اچھل کر بے کراں ہوجا
غبار آلودہ رنگ و نسب ہیں بال و پر تیرے
تو اے مرغ حرم! اڑنے سے پہلے پر فشاں ہو جا

خوشی ہوئی آپ کو اچھا لگا۔۔ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔۔
زیادہ خوشی ہوتی اگر عنوان کے مطابق کچھ لکھتے۔۔ خوش رہیئے۔۔
 

کاشفی

محفلین
اسلام آباد: بھتہ خوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
194829_96127900.jpg

سبزی منڈی اسلام آباد میں بھتہ خوری میں ملوث گروہ کا سرغنہ امان اللہ شینو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ امان اللہ شینوکوگرفتارکرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کوآٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم امان اللہ شینوکے خلاف بھتہ خوری کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد میں گیارہ ستمبرکومقدمہ درج ہوا تھا،،، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
 
Top