اسلام آباد :فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار زخمی، 1حملہ آور ہلاک

اسلام آباد :فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار زخمی، 1حملہ آور ہلاک

16 جولائی 2014 (10:03)

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارلحکومت میں تین موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سواروں نے دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر اور شاہد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عبداللہ نامی حملہ آور کو گرفتار کر کے پمز ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

http://dailypakistan.com.pk/islamabad/16-Jul-2014/123455
 
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .
اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔
اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
Top