اسلام آباد فلم ميلے ميں امريکہ کے فلمی ہدايتکاروں کی شرکت

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ساٹھ سیکنڈ بین الاقوامی فلم میلے میں امریکہ کے فلمی ہدایتکاروں کی شرکت

اسلام آباد (۹ ِمارچ ۲۰۱۴ء)___ امریکہ کے فلمی ہدایتکاروں ٹیڈ بران اور میریلین ایگریلو نے ۸ ِمارچ کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہونے والے ساٹھ سیکنڈ فلمی بین الاقوامی میلے سے کلیدی خطاب کیا۔ بران اور ایگریلوامریکی محکمہ خارجہ کے"امریکن فلم شوکیس "(اے ایف ایس)، جو امریکی دستاویزی فلموں اور ماہرین کو دنیا بھر کے ناظرین سے متعارف کروانے والا پروگرام ہے، کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ان کے اس دورے کیلئے جنوبی کیرولائینایونیورسٹی کے فلم اسکول نے اشتراک کیا ہے۔

بران اور ایگریلونے پاکستانی نوجوانوں میں فلم سازی کی اہلیت کو فروغ دینے کیلئے میلے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے سماجی مسائل اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی غرض سے شعور بیدار کرنے میں فلم کی طاقت کے حوالے سے بھی بات کی۔ ٹیڈ بران نے کہا کہ فلم ساز سینما سے متعلق تمام فنون کو عوام کی روز مرہ جدوجہد اور خوابوں کو عملی تعبیر دینے، عصر حاضر کے گھمبیر مسائل کو اجاگر کرنے اور سامعین کو عمل کی ترغیب دینے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

بران اور ایگریلواپنے دورہ پاکستان کے دوران ابھرتے ہوئے فلمسازوں کیلئے ورکشاپس کی رہنمائی کریں گے ، امریکی فلمی صنعت کے بارے میں فلم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مباحث کیلئے گول میز کانفرنسوں میں شریک ہوں گے اور ‘‘سائیڈ بائی سائیڈ’’ نامی امریکی دستاویزی فلم کی نمائش کی میزبانی کریں گے۔ یہ دستاویزی فلم فلمسازی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے میں نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئےہالی ووڈکے جیمز کیمرون، مارٹن اسکورسیس اور اسٹیون سوڈربرگ جیسے ماہرین کے ساتھ پُر مغز انٹرویو پر مبنی ہے۔ میریلین ایگریلونے کہا کہ اس نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بغیر ساٹھ سیکنڈ فلمی بین الاقوامی میلےجیسے مقابلوں کا انعقاد ممکن نہ ہوتا،لہٰذایہ بالکل حسب حال بات ہے کہ آج شب ہم اس فلم کے حوالے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے کلچرل اتاشی رابرٹ رینز نے کہا کہ ہم پاکستانی فلمی صنعت کو فروغ دینے کیلئے امریکن فلم شوکیس پروگرام کو پاکستان لانے اور امریکہ اور پاکستان کی فلمی صنعتوں، ماہرین اور اساتذہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط پیدا کرنے پر بہت خوش ہیں ۔

ٹیڈ بران ایک مصنف اور ہدایتکار ہیں جن کی مشہور زمانہ فیچرفلم ‘‘دارفور ناؤ’’ کو نیشنل بورڈ آف ریویو نے ۲۰۰۷ء کی چوٹی کی پانچ دستاویزی فلموں میں شمار کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈاکیومینٹری ایسوسی ایشن نے بران کو سال ۲۰۰۷ء کے ابھرتے ہوئے فلمساز کا انعام دیا۔ مووی میکر میگزین نے انھیں ان ۲۵ فلمسازوں میں شامل کر رکھا ہے جن کے کام نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔وہ یوایس سی میں اسکرین رائیٹنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

http://americanfilmshowcase.usc.edu/braun/
.
میریلین ایگریلو ایک فلمی ہدایتکارہ ہیں جنہوں نے ‘‘میڈ ہاٹ بال روم’’ نامی دستاویزی فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کیں ،جو نیویارک شہر کے اسکولوں میں رقص کے پروگرام سے متعلق ہے۔ یہ فلم براڈوے نمائش کیلئےابتدائی تیاری کے مراحل میں ہے۔ ۲۰۰۹ء میں آئی ایف سی فلمز نے میریلین کی فیچرفلم ‘‘این انویزیبل سائن’’ ریلیز کی تھی۔ انھوں نے سیسمی ورکشاپ کیلئے بچوں کی ایمی ایوارڈ یافتہ سیریز ‘‘دی الیکٹرک کمپنی’’ کی اقساط کیلئے ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھےاور آجکل وہ افغانستان میں عورتوں سے متعلق ایک دستاویزی فلم پر کام کررہی ہیں۔
مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:


[URL='http://americanfilmshowcase.usc.edu/agrelo']http://americanfilmshowcase.usc.edu/agrelo[/URL]

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

Fawad -

محفلین
60_sec_International_Film_Festival.jpg



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top