اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں میں برف باری ۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ۔
آج مورخہ فروری 11، سنہ 2016 کو اسلام آباد سے ملحقہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں تقریباََ دس سال کے بعد کافی اچھی برف باری ہوئی۔ اس سے پہلے ایسی ہی برف باری جنوری 2005 میں ہوئی تھی۔ آج صبح ہی میں، نیرنگ خیال بھائی اور تین اور دفتری ساتھی، آفس کے ضروری کام نبٹانے میں کامیاب ہوکر سیدھے مارگلہ کی پہاڑیوں میں جا پہنچے۔۔۔۔ جو تصاویر ھم لوگوں نے اپنے موبائیل کیمروں سے بنائیں ان میں سےچند پیش خدمت ہیں۔۔۔۔
نوٹ: ان تصاویر کی ترتیب دراصل نیچے سے اوپر کی جانب ہے۔ یعنی شروع کی تصویر اس پوسٹ میں سب سے آخری ہے اس لئے پہلے سب لوڈ ہونے دیجئے پھر نیچے سے اوپر کی طرف دیکھئے ۔۔۔ اس بے ترتیبی پر پیشگی معذرت۔۔

برفانی طوفان کے اثر کا اندازہ بجلی کے تاروں پر جمی اس برف سے لگایا جاسکتا ہے۔۔۔

سرخ جیکیٹ میں مابدولت اور دوسرے سرے پر موجود براؤن جیکٹ میں نیرنگ خیال بھائی۔

آخری تدوین:

زیک

مسافر
برفباری کہاں تک ہوئی؟ پیر سوہاوہ؟ اس سے نیچے؟

کتنی برف پڑی؟ تصاویر میں ایک دو انچ لگ رہی ہے۔
 
فرخ

محفلین
برفباری کہاں تک ہوئی؟ پیر سوہاوہ؟ اس سے نیچے؟
کتنی برف پڑی؟ تصاویر میں ایک دو انچ لگ رہی ہے۔
پیر سوہاوہ سے آگے تک برف ہی برف تھی۔ اور ھمیں پیر سوہاوہ سے آگے ایک لوکل مارکیٹ تک جا کر واپس آنا پڑا کیونکہ وہاں اتنی برف تھی کہ زیادہ تر گاڑیاں آگے نہیں جا پا رہی تھیں اور راستہ بند ہو کر رہ گیا تھا۔۔۔
 
arifkarim

معطل
IMG_20160211_133144_zpshsw17wuc.jpg

ماشاءاللہ۔ نیرنگ خیال بھائی ہمیشہ کی طرح خوبرو نوجوان لگ رہے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
برفباری کہاں تک ہوئی؟ پیر سوہاوہ؟ اس سے نیچے؟

کتنی برف پڑی؟ تصاویر میں ایک دو انچ لگ رہی ہے۔
پیر سوہاوہ کے قریب دو انچ تک ہوگی۔ آگے جہاں ہم گئے تھے وہاں شاید کچھ زیادہ ہو۔۔۔ آدھی انچی اور کر لیں۔۔۔۔

نیرنگ کے جوتوں سے پتا چل رہا ہے کہ کتنی برف پڑی تھی۔
ہی ہی ہی۔۔۔ :)
 
فرخ

محفلین
ماشاءاللہ۔ نیرنگ خیال بھائی ہمیشہ کی طرح خوبرو نوجوان لگ رہے ہیں۔
براؤن نہیں گرین۔۔۔ :)
یار، کوئی اس خوبرو نوجوان کو براؤن اور گرین کا فرق سمجھائے۔۔۔ کسی ایک تصویر میں بھی ان کی جیکٹ دور دور سے گرین نہیں لگی۔۔۔ اللہ جانے کہیں جا کر پتے پہن کر پھرتے رہے ہوں اور ھمیں خبر بھی نہ ہوئی ;)
 
فرخ بھائی۔۔۔۔ مجھے پتا ہوتا کہ آپ اس کو براؤن کہتے ہیں تو آج بھی وہی پہن آتا۔۔۔۔ :p
 
Top