سُوۡرَةُ الزّلزَلة
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا (١) وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا (٢) وَقَالَ ٱلۡإِنسَ۔ٰنُ مَا لَهَا (٣) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا (٤) بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا (٥) يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتً۬ا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَ۔ٰلَهُمۡ (٦) فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرً۬ا يَرَهُ ۥ (٧) وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ۬ شَرًّ۬ا يَرَهُ ۥ (٨)
سورة الزّلزَلة
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب زمین اپنی سخت جنبش سے ہلائی جاوے گی۔ (۱) اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔ (۲) اور اس حالت کو دیکھ کر کافر آدمی کہے گا اس کو کیا ہوا۔ (۳) اس روز سب اپنی (اچھی بری) خبریں بیان کرنے لگے گی۔ (۴) اس سبب سے کہ آپ کے رب کا اس کو یہی حکم ہوگا۔ (۵) اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (موقف حساب سے) واپس ہوں گے تاکہ اپنے اعمال (کے ثمرات) کو دیکھ لیں۔ (۶)سو جو شخص (دنیا میں) ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ (وہاں) اس کو دیکھ لے گا۔ (۷) اور جو شخص ذرہ برابر بدی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا۔ (۸)