اقبال جہانگیر
محفلین
اسلام آباد میں 10 سے 12 تخریب کاروں کے داخلے کی اطلاع
02 جولائی 2014 (16:32)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں 10 سے 12 دہشت گرد داخل ہوگئے، راولپنڈی اسلام آباد میں خود کش اور بم حملوں کا خدشہ ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں ایک درجن کے قریب دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ہے جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، تخریب کار جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے دہشت گردی کے خدشے اور تخریب کاروں کے شہر میں داخلے سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔دوسری جانب پنجاب میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز پر تخریبی کارروائی کی جاسکت ہے، ملک دشمن عناصر حساس اداروں کے دفاتر اور بڑے گرڈ سٹیشنز کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ وارننگ ملتے ہی پنجاب بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی کا کڑا پہرہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والوں کو چوکنا رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/national/02-Jul-2014/118805