اسلام آباد و ہزارہ ڈویژن کی ہائیکنگ کے دوارن لی گئی تصاویر

DSC02549.JPG

اور پہاڑ پر باغ بنایا جا رہا ہے۔
 
زیک

مسافر
زبردست ظہور۔

یہ کتنے کلومیٹر کی ہائیک بنتی ہے اور gross elevation gain کتنا ہے؟ یعنی کتنی مشکل ہے اور کتنی دیر لگتی ہے؟ کیا ٹریل مارک کیا ہوا ہے؟ یا خود اندازہ لگانا پڑتا ہے کہ کہاں جائیں؟

ایک زمانے میں، شاید 1989 کی بات ہے، کہ ہم نے بھی ٹیکسلا یونیورسٹی سے اسلام‌آباد تک ہائیک کی تھی۔ اچھا شغل رہا تھا۔
 
ٹوٹل کلومیٹر کا صحیح پتہ نہیں، ہم واپسی پو بھول گئے تھے اور ٹیکسیلا کے کے قریب کوئی گاؤں ہے رحمان ترک کے نام سے وہاں پہنچے تھے اس لئے ہمارا ٹوٹل ٹائم 13 گھنٹے لگا تھا، اسلام آباد سے تین ٹریلس کا تو مجھے پتہ ہے ٹریل 2 فیصل مسجد کی جانب سے ہے باقی ٹریل تھری اور فائیو سعد پور گاؤں کی طرف سے ہے وہاں پر بورڈ بھی لگا ہوا ہے گائیڈ کے لئے اگر آپ کیپیٹل ویو پوائنٹ سے آگے جائیں تو وہاں آپ کو کوئی مارک نہیں ملے گا۔ پچھلے ہفتے بھی ہم بھول گئے تھے اور ایک اونچی پہاڑی سے واپس آگئے تھے راستہ یاد رکھنا ہمارے جیسے لوگوں کے لئے مشکل ہے یہ اتنا مشکل سفر نہیں میں تو چھ ماہ سے جارہاہوں اگلے اتوار کو بھی جانا ہے۔ gross elevation gain کا بھی مجھے پتہ نہیں۔
 
خرم

محفلین
آہمم تو کتنے کا بیچتے ہیں۔ ہم بھی یوسفی صاحب کے اورنگزیب خان صاحب مرحوم کی طرح اسے خرید کر شکار کریں گے اور پھر کھائیں گے;)
 
آہمم تو کتنے کا بیچتے ہیں۔ ہم بھی یوسفی صاحب کے اورنگزیب خان صاحب مرحوم کی طرح اسے خرید کر شکار کریں گے اور پھر کھائیں گے;)

ویسے یار بڑے مہمان نواز تھے میں اپنی تصویر نہیں لگا رہا جس میں ایک نے پسٹل تانی ہوئی اور دوسرے نے رائفل، اور آپ کو لگے گا گویا انہوں نے مجھے اغوا کیا ہو۔ یہ ایک بڑے صاحب کی ملکیت ہے جو وہاں باغ لگا رہا ہے۔
 
Top