اسلام آباد کی ایک خوبصورت ویڈیو

عائشہ عزیز

لائبریرین
وہ اس لئے مانو بلی کہ کیمرہ ایک ہی جگہ پر ساکن رہتا ہے جبکہ ستاروں کا مقام بدلتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں لکیریں سی دکھائی دیتی ہیں :)
اوہو!! ایسا ہے بھیا ۔۔تو کتنی دیر تک ایک جگہ کیمرہ ساکن کرنے سے ایسی لکیریں بننے لگتیں ہیں۔۔انٹرسٹنگ۔۔مجھے لگتا تھا بس ستارے ایک ہی جگہ پر ہوتے ہیں :)
 
قیصرانی

اس بارے میں نے تفصیل سے اپنے فوٹوگرافی والے دھاگے پر بات کرنی ہے تاہم ابھی یہ سمجھ لیں کہ پانچ سے سات سیکنڈ تک جب ڈی ایس ایل آر کیمرے کا شٹر کھلا رہے تو ستارے ایک نقطے کی بجائے لکیر بننے لگ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ بالکل وہی ہے جو آپ کسی تیزی سے حرکت کرتی ہوئی چیز کی تصویر کھینچتی ہیں تو وہ دھندلی آتی ہے جبکہ بیک گراؤنڈ بالکل درست دکھائی دے رہا ہوتا ہے
 
آصف اثر

معطل
اوہو!! ایسا ہے بھیا ۔۔تو کتنی دیر تک ایک جگہ کیمرہ ساکن کرنے سے ایسی لکیریں بننے لگتیں ہیں۔۔انٹرسٹنگ۔۔مجھے لگتا تھا بس ستارے ایک ہی جگہ پر ہوتے ہیں :)
ستارے تو ایک ہی جگہ رہتے ہیں لیکن زمین کی گردش کی وجہ سے ان کا مقام "بدلتا" رہتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ زمین اپنے مدار میں سورج کے گرد گھومتی ہے جو 365 دن کا چکر ہے۔ پھر زمین اپنے مدار پر بھی گھومتی ہے جو 24 گھنٹے پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد چاند کی اپنی حرکات ہیں۔ زمین کی محوری حرکت کی بنا پر ہمیں چاند، سورج، ستارے، سب کے سب ہی مشرق سے مغرب کی سمت حرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اوہو!! ایسا ہے بھیا ۔۔تو کتنی دیر تک ایک جگہ کیمرہ ساکن کرنے سے ایسی لکیریں بننے لگتیں ہیں۔۔انٹرسٹنگ۔۔مجھے لگتا تھا بس ستارے ایک ہی جگہ پر ہوتے ہیں :)
حساب کر کے بتائیے کہ
زمین اپنے محور کے گرد 24 گھنٹے میں 360 ڈگری حرکت کرتی ہے۔ ایک ڈگری کے برابر حرکت پر کتنے منٹ لگیں گے اور ایک منٹ میں کتنی ڈگری حرکت ہوگی بھلا :)
 
ایک ڈگری میں 4 منٹ لگیں گے اور ایک منٹ میں 0.25 ڈگری حرکت ہوگی۔
اب میرا انعام بھجوا دیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
حساب کر کے بتائیے کہ
زمین اپنے محور کے گرد 24 گھنٹے میں 360 ڈگری حرکت کرتی ہے۔ ایک ڈگری کے برابر حرکت پر کتنے منٹ لگیں گے اور ایک منٹ میں کتنی ڈگری حرکت ہوگی بھلا :)
چوبیس گھنٹے مطلب 1440 منٹس
360 ڈگری حرکت میں 1440 منٹس لگے تو 1 ڈگری حرکت میں 1440/360 = 4 منٹس لگیں گے۔
اگر چار منٹس میں ایک ڈگری حرکت ہوئی تو ایک منٹ میں 1/4=0.25 ڈگری حرکت ہوگی۔
بھیااا
اب لائیں انعام؟ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ایک یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ زمین اپنے مدار میں سورج کے گرد گھومتی ہے جو 365 دن کا چکر ہے۔ پھر زمین اپنے مدار پر بھی گھومتی ہے جو 24 گھنٹے پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد چاند کی اپنی حرکات ہیں۔ زمین کی محوری حرکت کی بنا پر ہمیں چاند، سورج، ستارے، سب کے سب ہی مشرق سے مغرب کی سمت حرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں
اپنے ایکسز کے گرد حرکت کو محوری حرکت بولتے ہیں ناں بھیا؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
چوبیس گھنٹے مطلب 1440 منٹس
360 ڈگری حرکت میں 1440 منٹس لگے تو 1 ڈگری حرکت میں 1440/360 = 4 منٹس لگیں گے۔
اگر چار منٹس میں ایک ڈگری حرکت ہوئی تو ایک منٹ میں 1/4=0.25 ڈگری حرکت ہوگی۔
بھیااا
اب لائیں انعام؟ :)
جی الیکٹرا آپ کا ہوا۔ وصول کر لیجیئے گا
اپنے ایکسز کے گرد حرکت کو محوری حرکت بولتے ہیں ناں بھیا؟؟
جی بالکل اچھی مانو بلی
 
قیصرانی

لائبریرین
Top