اسلام آباد کی سیر؟

اسد

محفلین
اسلام آباد (اور گردونواح) میں گھومنے پھرنے، دیکھنے کے مقامات کونسے ہیں؟
مقصد واضح کر دیتے تو بہتر (to the point) جواب مل جاتے۔ صرف لسٹ تیار کرنا چاہتے ہیں یا اسلام آباد جانے والے ہیں اور ان میں سے کچھ جگہوں پر جانا چاہتے ہیں؟ اگر یہ فرض کر لیں کہ آپ کا مقصد سیر کرنا ہے تو بھی اس کا انحصار کئی چیزوں/باتوں پر ہے۔ آپ کے پاس کتنا وقت ہو گا؟ آپ کے پاس سواری کیا ہو گی؟ آپ کو کن چیزوں سے دلچسپی ہے؟ آپ کے ساتھ اور کون لوگ ہوں گے؟ یعنی اگر بچے ہوں ساتھ ہوں تو مقامات کی تعداد کم ہو جاتی۔

اور گرد و نواح ایک relative term ہے، ہر فرد اس کا مختلف مطلب لیتا ہے اور یہ مطلب سواری کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ میرے لئے تو اپنی سواری پر ٹیکسلا(گندھارا آثار)-خان پور ڈیم اور مری-پتریاٹا -بھوربن بھی گرد و نواح میں شامل ہیں۔ اگر آثار قدیمہ سے دلچسپی ہے تو مغل گارڈنز(واہ) اور قلعہ روات بھی شامل کر لیں۔ اگر ساکن پانی سے دلچسپی ہے تو سملی ڈیم اور سنڈیمار ڈیم شامل کر لیں، اس موسم میں پانی کی مقدار تو کم ہو گی لیکن شاید پانی صاف ہو۔ پنڈی جانا ہو تو ایوب نیشنل پارک ہے، راجہ بازار اور پنڈی صدر سے بھی لوگوں کو دلچسپی ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں جمعہ بازار اور اتوار بازار بھی مشہور ہیں۔ (پتہ نہیں کہ اب بھی اتوار بازار جمعے کے دن اور جمعہ بازار اتوار کے دن لگتا ہے یا دنوں کو ٹھیک کر لیا گیا ہے۔)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سینٹورس (شاپنگ مال)، فیصل مسجد، سپورٹس کمپلیکس یا پھر بری امام (دربار) جیسی جگہیں چونکہ میری نظر میں سیاحتی مقامات نہیں ہو سکتے۔ اس لیے میں نے ان کا تذکرہ نہ کیا تھا۔۔۔۔۔ کوئی ان جگہوں پر گھوم پھر کر کرے گا بھی کیا۔۔۔۔ :idontknow2:
فیصل مسجد بھی میں صرف ایک بار ہی گیا ہوں جب سے اسلام آباد شفٹ ہوا ہوں۔ وہ بھی اس لیے کہ میری بیگم اور چھوٹا بھائی دونوں نے فرمائش کی تھی کہ مسجد دیکھنی ہے۔ :)
 

سید زبیر

محفلین
اسلام آباد (اور گردونواع) میں گھومنے پھرنے، دیکھنے کے مقامات کونسے ہیں؟
میرے بھائی ، بے شک فطرت بہت حسین ہے ، لیکن انسان اوروہ بھی اردو محفل کے ساتھی ۔۔۔۔واہ ، اسلام آباد میں سب سے بہترین جگہ وہ ہے جہاں محفلین اکٹھے ہوں ،اسلام آباد آئیں تو محفلین سے ضرور ملیں ۔ اسلام آباد کی سیر کا یقین کریں لطف دوبالا ہو جائے گا
جہاں یار ہی نظر نہ آئے روشنی کچھ بھی نہیں
 

عثمان

محفلین
سینٹورس (شاپنگ مال)، فیصل مسجد، سپورٹس کمپلیکس یا پھر بری امام (دربار) جیسی جگہیں چونکہ میری نظر میں سیاحتی مقامات نہیں ہو سکتے۔ اس لیے میں نے ان کا تذکرہ نہ کیا تھا۔۔۔ ۔۔ کوئی ان جگہوں پر گھوم پھر کر کرے گا بھی کیا۔۔۔ ۔ :idontknow2:
فیصل مسجد بھی میں صرف ایک بار ہی گیا ہوں جب سے اسلام آباد شفٹ ہوا ہوں۔ وہ بھی اس لیے کہ میری بیگم اور چھوٹا بھائی دونوں نے فرمائش کی تھی کہ مسجد دیکھنی ہے۔ :)
بیس برس پہلے فیصل مسجد کی سیر کی۔ دلچسپ تھی۔ اس کے ساتھ غالبا ایک معروف لائبریری بھی ہے۔ :)
 
Top