اسلام آباد کی پہاڑیوں میں کراچی کے لوگوں کی لاشیں دفن ہیں

انیس سو بانوے کے فوجی آپریشن کے دورکے وزیر داخلہ چوہدری شجاعت حسین نے کل رات آج ٹی وی کے پروگرام بولتا پاکستان میں انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں کراچی کے لوگوں کی لاشیں دفن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں 50سے60 لوگوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ میں نےاس انکشاف کوموبائل کے دریعے ریکارڈ کیا ہے ۔ ملاحظہ کریں

5215_1209716891334_1481088085_590450_5738952_n.jpg

5215_1209715651303_1481088085_590438_735351_n.jpg
 
پتہ نہیں چوہدری صاحب کو اب کیا بات یاد آگئی ہے جب یہ صاحب اقتدار تھے اس وقت تو کچھ نہیں کہا اب ایک دم حافظے نے کام شروع کردیا ہے اگر یہ بات اپنے اقتدار میں کہتے تو شاید اس کی تحقیق بھی ہوجاتی اور ان افراد کے قبروں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ۔
 
مغزل

محفلین
جی جی ، اٹھار ہ برس بعد سبھی کے پیٹ میں درد اٹھا ہے ، ہاہا ۔
خیر کوئی دن دور نہیں جب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
دیکھتے رہے ، اس موقع پر یہ ڈرامہ ہی ہے ، ۔۔ والسلام
 
یہ ساری باتیں اتنے عرصے بعد کیوں منظر پر آرہی ہیں ؟ اور اگر آرہی ہیں تو یہ اعتراف جرم کے مترادف ہے، اور جرم کی سزا بہرحال مجرم کو ملنی چاہیئے۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ سب سن رہے ہیں کوئی سیاسی جماعت اعتراف جرم کرنے والے کے خلاف کوئی ریلی یا جلوس نہیں نکال رہی ہے۔ اور نہ ہی کوئی عدالت اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کر رہی ہے۔;)

یہاں تو دل یہ کہنے کو چاہتا ہے "واہ امریکہ واہ"

ملک میں ایک نیا شوشہ جنم لے رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب نئے امریکی و برطانوی عزائم کیا ہے یا ان کے موجودہ ایجنڈے میں کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے القاعدہ، بیت اللہ محسود والے موضوع سے خود امریکی بور ہو گئے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
پتہ نہیں چوہدری صاحب کو اب کیا بات یاد آگئی ہے جب یہ صاحب اقتدار تھے اس وقت تو کچھ نہیں کہا اب ایک دم حافظے نے کام شروع کردیا ہے اگر یہ بات اپنے اقتدار میں کہتے تو شاید اس کی تحقیق بھی ہوجاتی اور ان افراد کے قبروں کی نشاندہی بھی ہوجاتی ۔

سولنگی بھائی، چوہدری صاحب نے یہ بات کل ہی نہیں کہی، بلکہ اس سے قبل وہ مشرف دور میں بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں چالیس پچاس لوگوں کو دفنایا گیا تھا [نواز دور کے آپریش کے دور میں جبکہ چوہدری صاحب اُس نواز حکومت کا حصہ تھے]۔ مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر اُس وقت بھی انکی اس بات پر نہ میڈیا گرم ہوا اور نہ حکومت نے کوئی ایکشن لیا [بالکل ایسے ہی جیسے کہ پاڑہ چنار کے المیے پر میڈیا حرکت میں آیا اور نہ حکومت و فوج]

الطاف حسین اور لاپتہ ہو جانے والے افراد کے لواحقین نے یہ سب ثبوت [بمع چوہدری صاحب کے بیان کے] افتخار حسین کی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں، مگر عدالت میں کوئی ایکشن نہیں ہوتا کیونکہ سپریم کورٹ کے پاس تاریخیں موجود نہیں ہوتیں کہ وہ ان کا معاملہ سن سکیں۔ وقت اُن کے پاس صرف مشرف حکومت کے خلاف ریکارڈ مدت میں سوا سو سے زائد سوموٹو ایکشنز لینے کا تھا۔
 
شکریہ مہوش بہن۔
چوہدری صاحب کا یہ بیان کسی اخبار میں موجود ہے؟
 
مہوش علی

لائبریرین
شکریہ مہوش بہن۔
چوہدری صاحب کا یہ بیان کسی اخبار میں موجود ہے؟
اخبار کو مجھے علم نہیں اور نہ ہی میری متحدہ کے کارکنان سے کوئی تعلق ہے جو ان سے اس سلسلے میں کوئِی مدد لے سکوں۔
البتہ الطاف حسین نے حال ہی میں افتخار چوہدری کو کھلا خط لکھا تھا اور اس میں انہوں نے ان تمام باتوں کا ذکر کیا تھا کہ چوہدری صاحب نے گواہی دی ہے اور یہ کہ عدالت میں یہ ثبوت موجود ہیں مگر کچھ شنوائی نہیں ہوتی۔
 
مہوش آپ کے پاس حوالہ نہیں ہے مگر آپ کو کامل یقین ہے کیونکہ یہ بات ایم کیو ایم کے حق میں جا رہی ہے۔

چوہدری شجاعت جتنا سچا اور ایماندار شخص‌ ہے پورا پنجاب اچھی طرح جانتا ہے ۔

ہر آمر کے تلوے چاٹنا اور فوج کے ٹاؤٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے یہ دو بھائی اپنے "عمدہ" کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور ان کی بات پر اعتبار کرنے کے لیے کافی تحقیق اور ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
تو یہ تحقیق ہو گی کب؟
افتخار حسین کی عدالت کو تو فرصت نہیں کہ وہ 1992 سے غائب و لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پہلے سے سپریم کورٹ میں موجود کیس کو وقت دیں اور ایجنسیز اور آئی ایس آئی کے اُس وقت کے کرداروں کو عدالت میں بلائیں، یا پھر چوہدری صاحب کو ہی عدالت میں بلائیں۔ اُنکے پاس وقت فقط ریکارڈ وقت میں سوا سو سے زائد سوموٹو ایکشنز لینے کا تھا۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں اور کراچی کی وادیوں میں ایم کی ایم کے سابق ممبران سمیت پورے پاکستان کے لوگوں کی لاشیں درگور ہیں!
 
arifkarim

معطل
ایم کیو ایم کی حب الوطنی انکے ایمان کا حصہ ہے۔ البتہ اس حب الوطنی میں انکی مخالفت کرنے والے کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانا جائز بن جاتا ہے۔
کراچی میں ابھی بھی انکے استعمال میں آنے والی ڈرل مشینز، کلہاڑیاں اور ناخن نکالنے والے اوزار مل جائیں گے!
 
لال مسجد کے سینکڑوں بے گناھوں کی لاشیں بھی پتہ نہیں کہاں کہاں دفن ہیں
بگٹی اور اسکے ساتھیوں کی لاشیں بھی بلوچستان میں کہیں دفن ہیں
12 مئی 2007 کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناھوں کی لاشیں بھی کہیں دفن ہیں۔
پرویز مشرف کی بےوقوفی کی وجہ سے کارگل میں مرنے والے 2700 سپاھیوں کی لاشیں بھی کہیں دفن ہیں
اور مزے کی بات یہ سب جگہیں‌پاکستان میں ہی کہیں نہ کہیں ہیں
 
arifkarim

معطل
1948، 1965، 1971، 1999 الغرض ہر معرکہ میں مرنے والے برین واشڈ فوجیوں کی لاشیں کہیں نہ کہیں دفن ہیں۔ اگر کسی معالمے کو ہوا دینی ہے تو نیچے سےدی جائے ، اوپر اوپر پھونکے مارنے کا کیا فائدہ؟
 
مغزل

محفلین
لگتا ہے ، یہ اونٹ اب بیٹھنے کا نہیں ، خیر ، ہم بھی نکیل سے زخمی نہ کردیں تو ہمارا نام ’’ متحدہ ‘‘‌نہیں ۔ ہاہاہہاہ
 
فرخ

محفلین
بھائی لوگ
کسی نے ان قبروں کی نشاندہی بھی کی؟ کوئی ڈھانچہ ہی دریافت کر لیتے۔۔
ورنہ تو چوہدریوں کی نجلی جیلوں اور عقوبت خانوں کی کہانیاں‌تو اس سے پہلے کی بلکہ ان کے اپنے دورِ حکومت کے زمانے سے مشہور ہیں۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
لال مسجد کے سینکڑوں بے گناھوں کی لاشیں بھی پتہ نہیں کہاں کہاں دفن ہیں
بگٹی اور اسکے ساتھیوں کی لاشیں بھی بلوچستان میں کہیں دفن ہیں
12 مئی 2007 کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناھوں کی لاشیں بھی کہیں دفن ہیں۔
پرویز مشرف کی بےوقوفی کی وجہ سے کارگل میں مرنے والے 2700 سپاھیوں کی لاشیں بھی کہیں دفن ہیں
اور مزے کی بات یہ سب جگہیں‌پاکستان میں ہی کہیں نہ کہیں ہیں

کیا دوغلا رویہ ہے کہ ان طالبات کی مرنے کی تو دردناک داستانیں لکھ لکھ کر دفتر بھر دیے، مگر جب بات آئی کہ ان کی ناموں کی لسٹ تو عدالت میں پیش کر دو، تو یہ لوگ اپنے منہ اپنی بغلوں میں دیے دکھائی دیے۔ آج تک ایک نام تک پیش نہیں ہوا۔ آج تک ایک بھی کوشش عدالت کے ذریعے نہیں کی گئی کہ ان کی لاشوں کو بازیاب کروایا جائے۔
پرویز مشرف نے اکیلے جا کر ان سینکڑون دہشتگردوں اور طالبات کو لال مسجد میں قتل کر کے دفن نہیں کر دیا تھا۔ بلکہ اس آپریشن کے سینکڑوں کمانڈوز اور فوجی عینی گواہ ہیں۔ کیوں نہیں افتخار چوہدری کی عدالت میں ان سینکڑوں عینی گواہوں سے بیان لیا جاتا؟

اس کے بعد پھر یہی لوگ آ کر طالبات کی لاشوں کے لیے روتے دکھائی دیں تو تُف ہے ان پر اور انکے دوغلے رویے پر۔
 
عسکری

معطل
بھائی لوگو آپ کے ان دھاگوں میں اظہار نفرت دیکھا ہے میں نے اپنی ہی قوم کے بارے میں مجھے اس محفل پر اب پوسٹ کرنے سے بیزاری سی ہو چکی ہے۔تقسیم ہند ہو 48 65 71 98 کی جنگیں ہوں کراچی آپریشن ہو یا لال مسجد باجوڑ یا وزیرستان سوات یا بلوچستان کے آپریشن اس میں فوج کا جانی نقصان ہو یا عوام کا نقصان ہمارا ہے پاکستان کا نقصان ہے ۔آپ لوگوں کی نفرت کی انتہا یہ ہے کہ متحدہ کے آپریشن کو غلط ثابت کرنے پر مہوش ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں تو لال مسجد کا نام سنتے ہی بچھو ڈس لتا ہے اور زہر پھیلتا جاتا ہے۔انسان صرف انسان بن کر دیکھو کیا ہو اگر میرا فوجی بھائی یا میرا مولوی بھائی جب مارا جائے تو میں ڈھول بجواؤں گا کیا نہیں۔اگر میرا بس چلے تو سارے مزہبی سیاسی دھاگے بند کرا دوں یا پھر یہاں سے دفع ہو جاؤں یہ قوم کبھی ایک ہو سکتی ہے نا اس سے علاقائی لسانی فرقہ پرستی کا زہر نکالا جا سکتا ہے ہائے افسوس ہے تم لوگوں پر اے پاکستانیو کہنے کو تم انسان اور مسلمان پاکستانی ہو عادتیں تمھاری جاہلیت کے بازار عکاظ میں اپنے قبائل اور نسل کے قصے سنانے والے کفار جیسی ہے۔جن کو صرف اور صرف اپنے اوپر ناز تھا۔کبھی سوچو لال مسجد والے بھی اور متحدہ والے بھی میرے سیدھے بلوچ بھی اور میرے بہادر پٹھان بھی چاہے جن کے ہاتھوں کھیلیں ہیں تو میرے اپنے ہی نا۔مجھے افسوس ملال دکھ ہے ہر پاکستانی کی موت پر وہ چاہے غلط راہ پر تھا پر جان کی قیمت ہم میں سے کوئی بھی نہیں چکا سکتا۔آپ کو شاید اندازہ ہیں نہیں رہا کسی کی موت چاہے وہ کسی کی بھی کیوں نا ہو کتنا بڑا سانحہ بنتی ہے اس کی احباب رشتہ دار ماں باپ پر ایک زندہ انسان سوچو ایک زندہ انسان چلا جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر ان دھاگوں میں زہر ہی زہر ہے اور یہ کوئی سانپ تو ہیں نہیں کہ اپنے اندر زہر رکھ کر گھومتے پھریں گے کچھ نا ہو گا آپ تو انسان ہو یہ زہر آپ کو بھی برباد کر دے گا مجھے حیرت ہے یہ لوگ گھنٹوں سوچتے سرفنگ کرتے ہیں اپنے اپنے دعوں کے دلائل کے لیے اتنے وقت مین یہ لو کیا کچھ نہیں کر سکتے تھے۔اپنے لیے اپنی قوم کے لیے۔لعنت ہے مجھ پر کہ میں ایسی جگہوں پر جا بیٹھتا ہوں جہاں تعصب نفرت اور جاہلیت کے سوا کچھ نہیں سیکھ سکتا میں۔
 
Top