محمد وارث
لائبریرین
میرا درمیان والا بیٹا ہے، گھر میں سب سے شریف اور بیبا، سارے کام بلا چون و چرا کرنے والا۔ پورے ایک ہفتے سے اسے ماں، بھائی،بہن کہہ رہے ہیں کہ کراچی چھوڑ دے۔ پنجابیوں کے درمیان، لاہور اور لالہ کے ہوتے ہوئے کراچی کی حمایت ایک نادر سی بات ہے لیکن بیچارہ گیل کی الفت میں اڑا ہوا ہے، طعنے بھی سن رہا ہے اور گیل ہے کہ مسلسل فیل پر فیل، اللہ آج ہی بیچارے کی سن لے