اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
آداب!
یہ موضوع کافی دیر بعد نظر سے گزرا گفتگو کافی آگے بڑھ چکی ہے میرے محترمین ہم لوگ کیوں اس بات کا فیصلہ نہیں کر لیتے کہ کون حق پر ہے ۔ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سب کو حق پر سمجھتے ہیں۔
چھوٹے موٹے فالٹ ہر کسی میں ہوتے ہیں پرفیکٹ تو رب کریم کی ذات ہے۔ بس میجر فالٹ نہ ہو یعنی وہ بندہ ختم نبوت یا اللہ کی واحدانیت سے سرے سے انکاری نہ ہو باقی سب خیر ہے۔
شاید آپ کی نظر میں اتنے سے خیر نہیں۔ بہرحال ہم اپنی توانائیاں ایسے کاموں میں ضائع نہیں کر سکتے۔
جن کے لیے ہم آپس میں لڑ رہے ہیں وہ آپس میں کتنے شیروشکر تھے ۔ہمیں ان کی عزت احترام کرنے کا حکم ہے ان کے نام پر لڑنے کا نہیں ان کا آپس کا معاملہ اللہ جانے اور وہ ہمارے لیے تو سب محترم ہیں۔(میں یہاں یزید ابن معاویہ نہیں صرف صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی بات کر رہا ہوں۔)
کفر کے فتوے دائرہ اسلام سے خارج تو کر سکتے ہیں داخل نہیں اور علماء کو اس بات پر فخر بھی ہے کہ وہ اسلام کی تبلیغ کرکے اتنے غیر مسلموں کو مسلمان کر چکے ہیں مگر یہ افسوس نہیں کہ اپنوں کو ہی اسلام سے خارج کر رہے ہیں اور دھڑلے سے کر رہے ہیں۔
یہ اندھیر نگری نہیں تو اور کیا ہے اللہ کے دین کا مذاق بنا لیا ہے ایک دوسرے کو کافر ثابت کرنے کے لیے ہر کوئی قرآن اور حدیث کو کھولتا ہے(نیک مقصد کے لیے نہیں) پھر اس میں سے اپنے مطلب کی چیزیں چن کر اپنے حساب سے لفظی ترجمے میں ہیر پھیر کر کے ایک مسلمان کو کافروں کی صف میں لاکھڑا کرتا ہے۔
ترجمہ یا تفسیر کی تو بات ہی نہ کرو اتنا خراب ہو گئے ہیں ذہن کہ لوگ قرآن کا ترجمہ مانگتے وقت کہتے ہیں جناب سنی دیجیے گا،شیعہ دیجیے گا،بریلوی عالم کا ترجمہ ہو،حضرت اہلحدیث مسلک کا ہوتو بہترہے،جناب دیوبندی ہوں مسلکًا وہی ترجمہ دیجیےگا۔
حد ہو گئی یعنی کتاب اللہ جو بنیاد ہے اسے پڑھنے کے لیے جو یہ تعصب کی عینک لگاتے ہیں تو قرآن پر تفکر کیا خاک ہوگا۔
اللہ معاف کرے پھر اپنی حالت پر روتے ہیں ہم اور کیا سلوک ہو ہمارے ساتھ اسی کے مستحق ہیں جو ہو رہا ہے۔
اللہ سے دعا ہے ہمیں سیدھا سچا مسلمان بننے کی توفیق دے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یاالٰہی خیر۔ آج سارے دن بعد اب فورم پر آنے کا موقعہ ملا ہے تو باسی کڑی میں ابال دیکھنے کو ملا (معافی چاہتا ہوں گستاخی کی)۔ میں سب کے پیغامات پڑھنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کر رہا۔ کل پڑھوں گا۔

فرید، ہم آپ جیسے مدرس کی یہاں موجودگی کو اپنے لیے عزت کا باعث سمجھتے ہیں۔ آپ یقیناً اپنے خیالات کو شائستگی سے ظاہر کرنا جانتے ہیں۔ میری یہ صرف گزارش ہے کہ میں اس فورم کے مزاج کو اعتدال پر رکھنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں اور کسی فرقے کو للکارنا ہمارے مزاج کے منافی ہے۔ آپ شوق سے خود کو حق پر سمجھیں اور باقیوں کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھیں، لیکن یہ فورم ان باتوں کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ مہوش علی نے تو اس بات کو آگے بڑھانا گوارا کیا ہے لیکن مجھے اگر گفتگو کے اس دھارے کا پتا لگ جاتا تو میں اسے شروع میں ہی مقفل کر دیتا۔

میری اپنے سندیافتہ عالم دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ کسی کو کوئی نام خدا سکھا سکتے ہیں تو سکھائیں، گمراہی کے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کریں۔
 
ساری بحث کو پڑھا اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اختلافِ رائے کی حد تک تو ممکن ہے مگر اس سے اگے حکم لاگو ہے۔ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو جانے کیوں ہمارے علماّ ولا تفراقو کو مسلسل و تفراقو کیوں پرھ رہے ہیں؟
 

اظہرالحق

محفلین
ایک دفعہ کا ذکر ہے ، ایک ایسے ہی فورم پر بڑی زوردار بحث چلی ۔ ۔۔ بڑے بڑے “مولانا“ اور “اسکالر“ اس میں کود پڑے اور ایک دوسرے کو ایسا رگڑا کہ پڑھنے والے انگشت بدنداں رہ گئے ۔ ۔ ۔ اسلام کہیں دور رہ گیا اور ۔ ۔ ۔ ۔ “ملائیت“ آگے آ گئی ۔ ۔ ۔

برداشت تو ہم میں ہے ہی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ میں نے ایک جگہ پڑھا کہ ایک مسلک کے امام نے دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز پڑھی ، آمین جہری کہنے والے سری آمین بولے اور دوسرے جہری ۔ ۔ ۔

اگر آپ آج سے صرف 200 سال پیچھے جائیں تو ایسی تفرقہ بازی نہیں ملے گی ۔ ۔۔ ۔ ۔ امام جعفر کے “کونڈے“ تو سنی بھی بناتے تھے اور “گیارھویں “ کتنے ہی شعیہ لوگ کرتے ہیں ایک سنی بزرگ کے لئے (شیخ عبدالقادر جیلانی(رح) ) اور شوکت تھانوی جیسے دیوبندی بھی صوفی ازم کا ادراک رکھتے تھے ۔ ۔ ۔

ارے بابا ۔ ۔ ۔ جس طرح آج کل کے سیاست دان سیاست کرتے ہیں ایسے ہی مذہبی لوگ (ویسے اسلام میں مجھے یہ مذہبی لوگ کا کوئی کونسپٹ نہیں ملا ، کہ ہر مسلمان برابر ہے ، ہاں اسکی ڈیوٹی مختلف ہو سکتی ہے ) مذہب مذہب کھیلتے ہیں ۔ ۔ ۔

میری نظر میں اسلام ۔ ۔ ۔ سلامتی ہے ۔ ۔ ۔ قرآن اور سنت کی دیواروں پر اسکی عمارت ہے اور فقہ اور مسالک اسکی کھڑکیاں ہے اور اجماع اسکا وہ دروزہ ہے جس سے ہم باہر کی دنیا سے لنک ہوتے ہیں اور ہمارے عقائد اسکا سامان ہیں جنہیں ہم استعمال کر کے اس گھر میں رہتے ہیں ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، میں موضوع کو مقفل کرنے لگا تھا تو آپ کی یہ پوسٹ سامنے آگئی۔ آپ مناسب سمجھیں تو میں اس موضوع کو تقسیم کرکے مقفل کردیتا ہوں تاکہ آپ بات آگے بڑھا سکیں۔ کیا کہتے ہیں آپ؟

اب سیفی بھائی کچھ نہیں بول رہے تو مجبوراً اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top