اسلام و علیکم
کسی خیر خواہ (محب علوی صاحب) نےاس سائٹ کا لنک دیا زیادہ معلوم نہیں تھا کہ کیا چیز ہے اور کیوں ہے
کل ہی میں یہاں پر ممبر بنی تو کل کا تقریبا سارا دن مختلف "دھاگے" پڑھتے ہوئے یہاں پہ گزارا
پھر مجھ سے کہا گیا کہ میں بھی کیوں نا اپنا تعارف لکھوں جس پر تھوڑا میں سا بوکھلا گئی شاید فطرتِ آدم ہے کہ وہ ہر نئی چیز سے ڈرتا ہے
یا پھر آج کل ہوا ہی کچھ ایسی چلی ہوئی ہے کہ کسی چیز یا انسان کا اعتبار کرتے ہوئے ہم کئی بار سوچتے ہیں۔۔۔۔۔۔
خیر ڈھونڈتے ڈھانڈتے یہاں تک پہنچی اتنا لمبا چوڑا تعارف بھی لکھ ڈالا ساتھ میں ایڈیشنل آپشن کے ساتھ تھوڑی سی چھیڑ خانی بھی کر ڈالی نتیجہ وہ تصویر جو اپ لوڈ کی تھی نہ جانے کہاں چلی گئی اور تعارف بھی ہوا کی نظر ہوگیا
خیر آج پھر ہمتیں جمع کیں ہیں امید کرتی ہوں کہ پوسٹ ہو جائے
میرا نک ہے damsel
virtual nick & business label also ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ایک اکیڈمی میں
editing + presentations +web searching
کا کام کرتی ہوں باوجود اس کے کہ میں کمپیوٹر اور اس سے متعلق اپنی نااہلی سے اچھی طرح واقف ہوں اس کے باوجود نہ جانے کیوں مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئ ہے۔ اس کے علاوہ میری تعلیم( سند کی حد تک) فی الحال بی-اے ہے توقع ہے کہ ماسٹرز کی ڈگری بھی امسال مل جائے گی انشاء اللہ۔ میری زندگی کا مقصد اللہ کے دین کی سربلندی ہے اس میں اپنی طاقت و صلاحیت کے حساب سے حصہ ڈالنے کی کوشیش کرتی ہوں ۔
اس طرف آئی ہوں تو پڑھانے کی طرف بھی رجحان ہے اور جتنا میں نے پڑھایا تھا اس کے حساب سے میں ایک اچھی استانی تھی
ہر artistic & creative
کام سے مجھے دلچسپی ہے اگر وہ ہمارے مذہب کی رو سے جائز ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔(ویسے لوگ کہتے ہیں کہ میں کیوں دین کے متعلق فتاوی دیتی ہوں میں کونسی عالمِ دین ہوں تو مین تو اپنے علم کے مطابق صرف اپنی زندگی سے متعلق امور پر راے زنی کرتی ہوں اور اگر کچھ غلط ہوتا دیکھوں تو چپ نہیں رہا جاتا کہ یہ بھی ایمان کا ایک درجہ ہے۔۔۔۔۔۔ سب سے نچلہ سہی) اور ایسا لگتا ہے کہ اگر میں یہاں مستقل آتی رہی تو ضرور اختلافات ہوں گے
لوگ تعارف میں اتنا ہی لکھتے ہیں یہاں کچھ اور بھی مجھے لکھنا چاہیئے ؟؟؟؟؟؟
میرا خیال ہے میں نے خود ہی اپنا مفصل انٹرویو دے دیا وہ بھی بن مانگے
I think this is the height of self praising
السلام علیکم