جہانزیب
محفلین
اس محفل پر بہت سے لوگ مجھ سے واقف ہیں اور زیادہ تر نہیں ہیں جن کے لئے میں نے سوچا ایک عدد تعارفی ملاقات کا انتظام کیا جا سکے۔۔
تو جناب میرا نام جہانزیب اشرف ہے۔ اور آج کل میں نیویارک میں قیام پذیر ہوں اور قیاس یہی ہے کہ ایک لمبے عرصے تک یہاں ہی رہوں گا۔۔
بنیادی طور پر میرا تعلق پاکستان کے نسبتا ایک پسماندہ شہر سرگودھا سے ہے جو کہ لاہور کے شمال مغرب اور اسلام آباد کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔۔ سرگودھا کو پاکستان میں تو لوگ اچھی طرح سے جانتے اور پہنچانتے ہیں مگر پاکستان کے باہر بہت کم لوگوں کو سرگودھا کے بارے میں علم ہے۔ پاکستان میں سرگودھا کو شاھینوں کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ ھوائی فوج کے سب سے کارآمد اڈے کی مناسبت سے اسے تقویض کیا گیا ہے۔۔ سرگودھا نام کے بارے میں بہت سی آراء پائی جاتی ہیں مگر سب سے معتبر حوالہ سے یہ دو الفاظ کا مجموعہ ہے سر جو کہ پنجابی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب تالاب ہے اور گودھا۔۔ کہتے ہیں جس جگہ آج کل سرگودھا کا ریلوے سٹیشن قائم ہے کسی زمانے میں یہاں ایک تالاب ہوا کرتا تھا جس کے مالک کا نام گودھا تھا اور قریب کا علاقہ اسی مناسبت کی وجہ سے سرگودھا کے نام مشہور ہو گیا۔۔ یہ لو میں نے اپنا تعارف چھوڑ کر سرگودھا کا تعارف شروع کر دیا ہے۔۔
تو جناب میں نے پاکستان میرین اکیڈمی سے میرین ٹیکنالوجی میں بی ایس کیا ہے۔ اور قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ میری پاسنگ آؤٹ کے فورا بعد ہی ہم لوگوں کا امریکہ امیگریشن ہو گئی۔۔ اور ہم خواب سجائے یہاں تشریف لے آئے۔۔ سب سے پہلے سوچا کہ میں تو افسر ہوں چلو کسی بحری جہاز پر چلتے ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہوئی کہ ہم کو اگلوں نے ٹھینگا دکھا دیا کہ جب تک امریکی پاسپورٹ نہیں ہے آپ ایک امریکی افسر کے روپ میں جہاز پر نہیں جا سکتے ہیں۔۔ ھم نے سوچا چلو ٥ سال ہی ہیں جو کہ اللہ اللہ کر کے اب پورے ہو گئے ہیں انتظار کر لیتے ہیں مگر جن کو انتظار کا تجربہ ہے وہ جانتے ہوں گے کہ کتنا کرب ناک ہوتا ہے۔۔ مگر ان پانچ سالوں میں مجھے ایک گھر بھی چلانا تھا تو نیویارک میں ہی ایک چھوٹی سی ای کامرس کی کمپنی سے منسلک ہو گیا ۔۔۔ اب میرا پاسپورٹ آ چکا ہے چند کاغذات کی تیاری کرنا تھی جو کہ ہو چکی ہے اور اب انشاللہ مستقبل قریب میں میں جہاز پر چلا جاؤں گا اور تب پتا نہیں کب ملاقات ہو۔۔۔ تو یہ تھا میرا ایک مختصر سا تعارف
اور اگر کسی کو اب بھی تشنگی محسوس ہو تو سوالات کی بوچھاڑ کر سکتا ہے میں حتی الامکان جواب دینے کی کوشش کروں گا۔۔
والسلام