اسلام کے بارہ میں ۳ منفرد معلومات !

arifkarim

معطل
میں کافی عرصہ سے عام مغربیوں کا اسلام کے بارہ میں نقطہ نظر تلاش کر رہا تھا جسےایک ہی ویڈیو میں بیان کیا جا سکے۔ الحمدللہ اس ویڈیو میں اسے بہت اعلیٰ انداز میں بیان کیا گیا ہے:
امید کرتا ہوں اس دھاگہ کو اکھاڑا نہیں بنایا جائے گا۔ صرف اپنی معلومات میں اضافہ اور دوسری قوم کے اپنے مذہب سے متعلق خیالات کی جانچ کیلئے استعمال کریں۔
 
افسوس کی بات یہی ہے کہ مغربیوں کو اسلام کے بارے میں یہ نقطہء نظر دینے میں بڑا ہاتھ خود مسلمانوں کا ہی ہے۔ وہ مسلمان جو اپنے تئیں عظیم الشان ماضی کی واپسی کیلئے اسلام کی کچھ بھی تشریح کرنے کیلئے تیار ہین۔ انکے لیئے اسلام کا اولین مخاطب فرد نہیں بلکہ جماعت ہے، اور اسلام کا مقصد صرف یہ ہے کہ دنیا میں اسکو بزور نافذ کردیا جائے اور غیر مسلموں کو اطاعت پر مجبور کردیا جائے۔ بس زندگی کا مقصد یہی ہے:)۔ ۔ ۔ ۔ حقیقت خرافات میں کھو گئی۔
 
عثمان

محفلین
عام مغربیوں کا اسلام کے بارہ میں نقطہ نظر

مغرب میں ایک گروہ ضرور اسطرح کے خیالات رکھتا ہے۔ لیکن یہ کہنا مبالغہ آرائی ہے کہ یہ "عام مغربیوں" کا نقطہ نظر ہے۔ جو بلنڈر اس ویڈیو میں مارا گیا ہے۔ اسی قسم کا بلنڈر اب آپ یہاں کر رہے ہیں۔
"مغربی" کوئی ایک اکائی نہیں ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح "مشرقی" ایک اکائی نہیں ہے۔
 
dxbgraphics

تقیہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ واقعی یہ بلنڈر ہے۔
 
دوست

محفلین
تقیہ اہل تشیع اور متعلقہ ذیلی فرقوں کا نظریہ ہے، اور اہلسنت نے اس کی ہمیشہ نفی کی ہے۔ تقیہ کا دوسرا نام منافقت ہے۔ مسلمان منافق نہیں ہوتا۔ ان صاحب نے بھی کچھ ادھر کچھ اُدھر سے ڈال کر خوب ہانڈی بنائی ہے اسلام کی۔
 
Top