تعارف اسلام --

اسلام و علیکم
ویسے تو یہاں شمولیت کئے عرصہ ہوا لکن بعذ مصروفیات کی بناء پر محفل کا حصہ نہ بن سکا۔ امید کرتا ہوں اب سے بن سکوں گا۔

اپنا مختصر تعارف کراتا چلوں۔۔ نام احسن اور خاکسار کا تعلق کراچی سے ہے۔ وطن عزیز چھوڑے کافی عرصہ ہوا لکن جب بھی اپنی زباں میں کوئ فورم یا کوئ مضمون نظر آتا ہے یادیں تاذہ ہو جاتی ہیں۔
باقی کا تعارف اس وقت جب اردو لکھنے میں آسانی ھوگی:biggrin: صرف یہ لکھتے ھوئے 20 منٹ ہو چکے ہیں:noxxx:
 

سکون

محفلین
احسن بھائی مجھے بہت خوشع ہوگی کہ سب سے پہلے میں آپ کو اردو محفل فورم پر ویلکم کہوں

امیید کرتا ہوں کہ آپ اپنی اچھی شیئرنگ ہم سب کے ساتھ ضرور شیئر کریں گے
 

جیا راؤ

محفلین
وعلیکم السلام
محفل پر خوش آمدید
وطنِ عزیز چھوڑے کتنا عرصہ ہوا کہ آپ اردو لکھنا، پڑھنا ہی بھول گئے۔۔۔:biggrin::biggrin:
اپنی زبان سے محبت آپ کے مراسلے سے جھلک رہی ہے۔۔ آپ نہ بھی بتاتے تو ہمیں معلوم ہو جاتا۔۔ :tongue:
ویسے اس زحمت کی کیا ضرورت تھی آپ مراسلہ کسی سے لکھوا لیتے۔۔ محفل پر اس کی بھی اجازت ہے۔۔۔ :):)
کوئی بات ناگوار گزری ہو تو معذرت۔۔ امید ہے محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔۔ :biggrin:
 

علی ذاکر

محفلین
احسن صاحب میں آپ کو محفل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتاہوں‌ اور امید کرتا ہوں کہ آپ ہم سے اور ہم سے بہت کچھ سیکھیں‌گے اور رہی با ت غلطیوں کی تو وہ انسان کی فطرت ہے عادت نہیں اس سے دل برداشتہ نہ ہوئیے!
ماسلام
 

arifkarim

معطل
20 منٹ!!! ہاہاہا، خیر یہ کلیدی تختہ ہم کو بھی پہلی بار سمجھ نہیں آیا تھا۔ کوشش جاری رکھیں۔
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں۔
آئندہ ایک ہفتے میں آپ بالکل ٹرینڈ ہوجائیں گے اردو لکھنے میں۔ اس کی فکر نہ کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید احسن

آتے رہیے۔ یہاں کسی بھی سلسلے میں مشکل پیش آئے تو بہت مددگار ملیں گے۔
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید احسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احسن ، احسن میں حلوائی والی "ح" لکھنے کے لیے Shift+H دبائیں ۔۔
(ناظمین فرصت ہو تو ان کا نام درست کر دیں)
وسلام
 
آپ تمام لوگو کے پرتپاک استقبال پر بہت بہت شکریہ۔۔ امید کرتا ہوں آپ سب کے ساتھ وقت اچھا گزرے گا۔۔

حلوائ والی ح کے متعلق میں نے گزارش کی تھی لکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا :noxxx:
 

زین

لائبریرین
اگر تو مولانا فضل الرحمن سے متاثر ہوئے تو پھر ممکن ہے کہ انہوں‌نے حلوائی والی ح کی بجائے حلوے کی ہی فرمائش کی ہوگی۔ :grin:
 
Top