اسلا می ممالک سے چیزیں جمع کرتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
ترکی کی ترکی کافی بھی بہت مشہور ہے۔ اس کا بھی یہی حال ہے کہ پہلی دفعہ پینی خاصی مشکل ہوتی ہے۔
 

بنتِ سلیم

محفلین
سر جی ! کٹھل بھی پھل ہی ہے، دنیا کا سب سے بڑا پھل۔ لیکن یہ دوریان سے اس طرح مختلف ہے کہ اس کے اندر چھوٹے چھوٹے بہت سارے پھل ہوتے ہیں۔ اس پھل کو بھی کھاتے ہیں اور اس کے اندر کے بڑے بڑے بیج کو بھی بھون کر کھاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کٹھل کھانے کے بعد پان بالکل نہین کھانا چاہئے کہ پان سے یہ پھل دو تین گنا پھول جاتا ہے، اگر پیٹ کے اندر پھول جائے تو موت تک ہوجاتی ہے، اگر کھانے مین صرف کٹھل پیٹ بھر کے کھائے ہوں تو۔ بنگال مین سستا ہونے کے سبب اکثر مزدور طبقہ ”لنچ“ میں اسی سے گذارا کرتا ہے۔ ثابت کٹھل، کٹے ہوئے کٹھل اور اندر سے نکلے ہوئے ”مِنی کٹھل“ کی تصاویر ملاحظہ کیجئے۔


jackfruit.jpg
images
200px-Jackfruit_of_Bangladesh2.jpg
مجھے بہت اچھا لگا یہ پھل۔ ایک خاص قسم کی اچھی سی ٹھنڈی سی خوشبو اور ذائقہ ہے اس کا۔ مگر کبھی کبھی اس میں عجیب قسم کی کڑواہٹ آتی ہے۔ پتا نہیں کیوں۔
 
Top