قطع نظر اس کے کہ عام آدمی کی اسلحہ تک رسائی موجودہ دور میں خصوصا پاکستانی معاشرہ جو لسانی ، مسلکی و فکری لحاظ سے شدید انتشار کا شدید شکار ہے کس قدر فائدہ مند یا نقصان دہ ہے یہ بات درست ہے کہ جرم کی بنیاد مجرم کی مضبوطی اور مظلوم کی کمزوری ہی ہے ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جب پاکستانی طالبان کا فتنہ نہیں اٹھا تھا جرائم کی شرح ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت بہت کم تھی ۔ مگر جہاں تک مجھے علم ہے امریکہ میں بھی ہر آدمی کو حفاظت کے لئے ذاتی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے مگر امریکہ میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔
وجوہات کیا ہیں ؟ کیا اسلحہ تک عام آدمی کی رسائی جرائم پر قابو پانے مدد گار ہو گی ؟ انسانی نفسیات اور پاکستانی معاشرے کی حالت زار کو نظر میں رکھ کر دلائل دیں ۔
اردو محفل میں سیاست کی معروف رکن مہوش علی بارہا اس کے خلاف کہتی آئی ہیں تاہم ان کی یہ مخالفت محض شمالی قبائل تک رہی ہے جہاں اسلحے کو مرد کا زیور سمجھا جاتا ہے۔
وسلام