arifkarim
معطل
اسمارٹ فونز کی 15 بہترین اپلیکشنز
اس وقت لاکھوں کروڑوں اسمارٹ فونز اپلیکشنز ہماری انگلیوں کی پہنچ میں ہے جس وجہ سے ان میں بہتر سے بھی بہترین کو تلاش کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے گزشتہ دنوں ٹیک انسائیڈر نامی سائٹ نے ایک فہرست مرتب کی تھی جس میں موجودہ دنیا کی بہترین موبائل ایپس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس میں فیس بک اور واٹس ایپ جیسے معروف ناموں کے ساتھ کچھ ایسے پوشیدہ ہیرے بھی ہیں جو ایپ اسٹور پر نظر نہیں آتے مگر وہ قابل قدر ہونے کے ساتھ زندگی کو آسان، بہتر یا تفریح سے بھرپور بناتے ہیں۔
ہم نے ان میں سے چند ایک کا انتخاب کیا ہے جنھیں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کی ڈیوائسز پر مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک میسنجر
فوٹو بشکریہ فیس بک
اس فہرست میں فیس بک میسنجر کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے جس کی وجہ اس کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم ہونا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 700 ملین سے زیادہ افراد فیس بک میسنجر استعمال کررہے ہیں اور یہ دوستوں کو تحریری پیغامات بھیجنے سے بھی زیادہ فیچرز کی پیشکش کرتا ہے۔ کچھ ممالک میں تو اس کی مدد سے رقوم بھیجی جارہی ہیں، انٹرنیٹ پر ویڈیو اور فون کالز ہوسکتی ہیں جبکہ اسٹیکرز اور اینیمیٹڈ تصاویر کو بھیجنا بھی آسان ہوگیا ہے۔
انسٹا گرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
انسٹاگرام تصاویر شیئر کرنے کے لیے سب سے بڑی سوشل ایپ ہے جس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 400 ملین سے زیادہ ہے اور اس نے فوٹوگرافی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ آئی ٹیونز
دنیا بھر میں لوگوں سے آڈیو رابطے کے لیے سب سے مقبول ایپ جسے فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔ اس کے صارفین کی تعداد 900 ملین سے زیادہ ہے اور اس کے سرورز کے ذریعے 30 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور چونکہ اس سے کالنگ اور میسج کرنا مفت ہے تو مقبولیت کا اندازہ لگانا کسی کے لیے مشکل نہیں۔
سنیپ چیٹ
فوٹو بشکریہ سنیپ چیٹ
اسے سوشل میڈیا کا مستقبل بھی قرار دیا جاتا ہے جس کے روزانہ متحرک صارفین کی تعداد سو ملین سے زیادہ ہے جس میں اکثر 18 سے 24 سال کی ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تصاویر بھیجی جاتی ہیں جنھیں دیکھ لیا جائے تو وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں۔
وائن
فوٹو بشکریہ ایپ اینی
ٹوئٹر کی زیرملکیت یہ چھ سیکنڈ کی ویڈیو ایپ نے خود کو منوا لیا ہے کیونکہ یہ چھ سیکنڈ کی ویڈیوز کو آسانی سے شیئر کرنا ممکن بناتی ہے۔ یہ اگرچہ انسٹاگرام یا سنیپ چیٹ جیسی مقبول تو نہیں مگر اس کو استعمال کرنے والے اس ایپ کا ایسا استعمال کرتے ہیں کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں۔
ٹائم ہوپ
فوٹو بشکریہ آئی ٹیونز
یہ ایپ ماضی کی سنہری یادوں کو اسمارٹ فونز کی اسکرین پر بکھیرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ آپ کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے منسلک ہوکر بتاتی ہے کہ ایک سال، دو سال یا ماضی میں ان میں آپ نے کیا کچھ پوسٹ کیا تھا۔ آسان الفاظ میں یہ روزانہ سوشل میڈیا پر آپ کی ماضی کی زندگی کو بیان کرتی ہے۔
1 پاس ورڈ
فوٹو بشکریہ گوگل پلے
یہ ایپ آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے یا سوچنے کی جھنجھٹ سے نجات دلا دیتی ہے۔یہ نہ صرف آپ کے پاس ورڈز کو محفوظ بنانے کا کام کرتی ہے بلکہ اسے سب سے منفرد رکھنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ جیسا سب کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ مشکل پاس ورڈ یاد رکھنا بھی مسئلہ ہوتا ہے اور یہ ایپ ایسے ہی افراد کے لیے ہے۔
ڈراپ باکس
فوٹو بشکریہ ڈراپ باکس
کلاﺅڈ اسٹوریج سروس جیسے گوگل ڈرائیور یا ایپل آئی کلاﺅڈ ڈرائیو عام ہیں مگر ڈراپ باکس ایک قابل اعتبار اور بہتر ڈیزائن والی کلاﺅڈ اسٹوریج ایپ ہے جو ملٹی پل ڈیوائسز پر بہترین انداز سے کام کرتی ہے۔
ویونڈر لسٹ
فوٹو بشکریہ ویونڈر لسٹ
اگر آپ روزمرہ کی سرگرمیوں کی فہرست مرتب کرنا چاہتے ہیں تو ایسی ٹو ڈو ایپس کی کمی تو نہیں مگر بیشتر افراد کی نظر میں ویونڈر لسٹ بہترین انتخاب ہے۔ اسے استعمال کرنا آسان ہے جو مختلف سروسز کی پیشکش بھی کرتی ہے۔
آئی ٹرانسلیٹ
فوٹو بشکریہ آئی ٹرانسلیٹ
جب دو افراد ایک دوسرے کی زبان سے واقف نہ ہو تو ان کے لیے بات چیت کرنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ آئی ٹرانسلیٹ نامی ایپ زبان کی رکاوٹ پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ نوے سے زائد زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے کا کام کرتی ہے۔ آپ اپنے فون یا پی سی کے مائیکروفون پر جو بولتے ہیں یہ اس کا بھی دوسری زبان میں ترجمہ کردیتی ہے۔
واٹ پیڈ
فوٹو بشکریہ واٹ پیڈ
اگر تو آپ کو مطالعے کا شوق ہے تو یہ ایپ آپ کے لیے بہترین ہے جو اس وقت 40 ملین سے زائد افراد کو مفت ای بکس پڑھنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
ڈیولنگو
فوٹو بشکریہ ڈیولنگو
اگر آپ مختلف زبانیں سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوتی۔ یہ پیچیدہ نصاب کو آسان اسباق میں تبدیل کردیتی ہے اور اس میں کسی زبان کو سیکھنا بالکل مفت ہے اور سیکھنے کے دوران کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ابھی تیرہ زبانوں کو سیکھنے میں مدد فراہم کررہی ہے۔
خان اکیڈمی
فوٹو بشکریہ آئی ٹیونز
خان اکیڈمی ایک نان پرافٹ ایپ ہے جو مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ آپ کو ریاضی، سائنس، معیشت، تاریخ اور متعدد دیگر مضامین کے دس ہزار مضامین اور ویڈیوز تک مفت رسائی فراہم کرتی ہے اور اسے ناسا، ایم آئی ٹی اور دیگر اہم اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔
اوور
فوٹو بشکریہ اوور
اوور نامی یہ ایپ زبردست فوٹو ایڈیٹر ہے جو پہلے تو تصاویر کے اوپر تحریر لکھنے میں مدد دیتی تھی مگر حال ہی میں اپ ڈیٹ کے بعد یہ حیران کن حد تک بہترین ہوگئی ہے۔ اس میں آپ گریٹنگ کارڈ ڈیزائن کرسکتے ہیں، کسی آئیڈیے کو تصویری شکل دے سکتی ہے، گرافک بناسکتے ہیں، فوٹو کیپشن اور بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
جفی (Giphy) کیم
اسکرین شاٹ
اگر آپ انٹرنیٹ پر کافی وقت گزارتے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آپ نے جفی کی جی آئی ایف تصاویر ضرور دیکھی ہوں گی۔ یہ ایپ آپ کو موبائل کیمرے پر اپنی جی آئی ایف بنانے میں مدد کرتی ہے اور پانچ سیکنڈ کی ویڈیو کو فلٹرز، اسپیشل ایفیکٹس اور ٹیکسٹ کے ذریعے شیئر کرنے کا کام کرتی ہے۔
ماخذ
عبداللہ امانت محمدی محمد خلیل الرحمٰن md waliullah qasmi سید عاطف علی محمد کاشف اختر نایاب تجمل حسین بدر الفاتح محمد تابش صدیقی محمد امین ummargul سید ذیشان زیک حمیرا عدنان ابن سعید فاتح