محمداحمد
لائبریرین
اسٹرنگ انڈیکسنگ اور سلائسنگ کی مشق سے پہلے کچھ مثالیں:
اسٹرنگ اشاریہ:
یہاں ہم نے ایک ویری ایبل a1 میں انگریزی حروفِ تہجی کے 26 حروف اسائن کیے۔ اور پھر انڈیکسنگ اور سلائسنگ کی مدد سے مختلف نئے اسٹرنگ بنائے ہیں۔ ہم نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے اشاریوں کی مدد سے ٹیکسٹ اخذ کرکے جوڑا ہے اور ایک نام بنایا ہے۔
ذیل میں اسے صراحت کے ساتھ بتایا گیا ہے۔
اسٹرنگ سلائسنگ:
یہاں ہم نے ایک اسٹرنگ ویری ایبل، اور سلائس نوٹیشن کی مدد سے ایک نیا اسٹرنگ بنایا ہے۔
صراحت ذیل میں موجود ہے۔
سلائس نوٹیشن درج ذیل طریقے سے کام کرتا ہے۔
اب مشق کیجے۔
1 ۔ درج ذیل ویری ایبل اپنے پاس اسائن کیجے اور انڈیکسنگ اور سلاسنگ کی مدد سے:
(الف) اپنا نام لکھیے۔
(ب) ایک نیا ویری ایبل vowels کے نام سے بنائیے اور اس میں ویری ایبل t کی سلائسنگ سے تمام vowels پر مبنی نیا اسٹرنگ بنائیے۔
(پ) ایک نیا ویری ایبل consonants کے نام سے بنائیے اور اس میں ویری ایبل t کی سلائسنگ سے تمام consonants پر مبنی نیا اسٹرنگ بنائیے۔
2۔ اپنے پاس درج ذیل ویری ایبل اسائن کیجے :
ایک نیا ویری ایبل بنا کر اس میں سلائسنگ اور جمع (concatenation) کی مدد سے "I M POSSIBLE" لکھیے۔
اسٹرنگ اشاریہ:
PHP:
>>> al = "ABCDEFGHIJKLMNOPQRSTUVWXYZ"
>>> al[0]
'A'
>>> al[1]
'B'
>>> al[2]
'C'
>>> al[-1]
'Z'
>>> al[-2]
'Y'
>>> myName = al[0]+al[7]+al[12]+al[4]+al[3] # slicing with positive index.
>>> myName
'AHMED'
>>> myName2 = al[-26]+al[-19]+al[-14]+al[-22]+al[-23] # slicing using negative indices.
>>> myName2
'AHMED'
یہاں ہم نے ایک ویری ایبل a1 میں انگریزی حروفِ تہجی کے 26 حروف اسائن کیے۔ اور پھر انڈیکسنگ اور سلائسنگ کی مدد سے مختلف نئے اسٹرنگ بنائے ہیں۔ ہم نے مثبت اور منفی دونوں طرح کے اشاریوں کی مدد سے ٹیکسٹ اخذ کرکے جوڑا ہے اور ایک نام بنایا ہے۔
ذیل میں اسے صراحت کے ساتھ بتایا گیا ہے۔
اسٹرنگ سلائسنگ:
PHP:
>>> s = "GOD IS NO WHERE"
>>> new_text = s[0:9]+s[10:11]+" "+s[11:15]
>>> new_text
'GOD IS NOW HERE'
>>> new_text2 = s[-15:-6]+s[-5:-4]+" "+s[-4:]
>>> new_text2
'GOD IS NOW HERE'
یہاں ہم نے ایک اسٹرنگ ویری ایبل، اور سلائس نوٹیشن کی مدد سے ایک نیا اسٹرنگ بنایا ہے۔
صراحت ذیل میں موجود ہے۔
سلائس نوٹیشن درج ذیل طریقے سے کام کرتا ہے۔
PHP:
a[start:end] # items start through end-1
a[start:] # items start through the rest of the text
a[:end] # items from the beginning through end-1
a[:] # a copy of the whole text
اب مشق کیجے۔
1 ۔ درج ذیل ویری ایبل اپنے پاس اسائن کیجے اور انڈیکسنگ اور سلاسنگ کی مدد سے:
PHP:
t = "ABCDEFGHIJKLMNOPQRSTUVWXYZ"
(ب) ایک نیا ویری ایبل vowels کے نام سے بنائیے اور اس میں ویری ایبل t کی سلائسنگ سے تمام vowels پر مبنی نیا اسٹرنگ بنائیے۔
(پ) ایک نیا ویری ایبل consonants کے نام سے بنائیے اور اس میں ویری ایبل t کی سلائسنگ سے تمام consonants پر مبنی نیا اسٹرنگ بنائیے۔
2۔ اپنے پاس درج ذیل ویری ایبل اسائن کیجے :
PHP:
s = "IMPOSSIBLE"