اسٹیویا کیا ہے؟ اور اسے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ ویڈیو

عدنان عمر

محفلین
اسٹیویا کے پتے، مضرِ صحت چینی (refined sugar) کا اچھا متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔
خالص گڑ اور اسٹیویا کو فروغ دینے سے ان طبی نقصانات اور امراض سے بچا سکتا ہے جو سفید چینی میں پوشیدہ ہیں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
جی حاصل تو کرنا ہے ۔ لیکن عمل کرنے سے زیادہ مزہ باتیں کرنے میں آتا ہے۔ :p

یہ بتائیے کہ کراچی حیدر آباد کی آب و ہوا کیسی ہے اس پودے کے لئے۔
مزید یہ کے اس کا بیج ہوتا ہے یا قلم کے ذریعے لگ جاتا ہے عام نرسری سے مل جائے گا ۔۔۔کتنے تک میں ۔۔۔۔۔۔
 

سید عمران

محفلین
جی حاصل تو کرنا ہے ۔
مزید یہ کے اس کا بیج ہوتا ہے یا قلم کے ذریعے لگ جاتا ہے عام نرسری سے مل جائے گا ۔۔۔کتنے تک میں ۔۔۔۔۔۔
نیٹ پر سرچ کرکے اس کا پودا منگوالیں۔۔۔
پھر اس کے پتے پتے بوٹے بوٹے کا وہ حشر کریں کہ وہ بھی کیا یاد کرے گا کس محقق سے پالا پڑا ہے!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
نیٹ پر سرچ کرکے اس کا پودا منگوالیں۔۔۔
پھر اس کے پتے پتے بوٹے بوٹے کا وہ حشر کریں کہ وہ بھی کیا یاد کرے گا کس محقق سے پالا پڑا ہے!!!

ایسے تو ویڈیو میں بھی ایک فیصل آبادی شخص کا ذکر ہے۔

لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کوئی خود چل کر ہمارے پاس آئے سدا لگائے کہ "اسٹیویا لے لو اسٹیویا" :) :) :)
 
Top