اسٹیٹ بینک نے شرح سود کم کرنے سے ١ دن پہلے مہنگے قرضے اٹھا لیے. آخر کیوں؟

ابن آدم

محفلین
کل اسٹیٹ بینک نے آخرکار شرح سود ٧ فیصد کر دیا جو کہ ایک اچھا فیصلہ ہے لیکن اس سے ١ دن پہلے ٨.٤٤ اور ٨.٩٥ کے شرح سود پر ٥ سال اور ١٠ سال کے بانڈ فروخت کیے. اس وقت جب پوری دنیا میں شرح سود نہ ہونے کے برابر ہے یہ بہت مہنگے شرح سود پر بانڈ بیچے گئے ہیں خاص طور پر جب حکومت پچھلے ٢ سال سے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ نہیں کر پا رہی.

EbbC53zWAAAoxun
 
جاسم محمد

افراط زر کی وجہ سے شرح سود مغربی معیشتوں کے مطابق صفر فیصد نہیں کیا جا سکتا
 
ابن آدم

محفلین
ترکی میں شرح سود کافی زیادہ ہے کیونکہ وہاں بھی پاکستان کی طرح کرنسی افراط زر کا شکار ہے۔
جناب اس کی وجوہات دیگر ہیں.
ترکی کی بہت زیادہ اکانومی سیاحت پر منحصر ہے اور آج کل سیاحت بالکل ختم ہوئی وی ہے. دوسری بات ترکی بہت سی جنگوں میں ملوث ہے جیسے شام، لبنان اور عراق میں. تو اس کے خرچے اس کی آمدن سے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں.. تو اس کا پاکستان سے مقابلہ ٹھیک ہے بھی نہیں.
 
پاکستان میں افراط زر قرضوں کی واپسی کیلئے مزید قرضے لینے کی وجہ سے ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ کئی دہائیوں سے یہی صورتحال ہے۔ جونہی افراط زر اوپر جاتی ہے، شرح سو د بھی اس کے ساتھ اوپر جاتا ہے۔ کیونکہ شرح سود مہنگائی کو بیلنس کرتا ہے۔
image.png
 
Top