اسپرانتو کا دن اور گوگل

آج بابائے اسپرانتو کا 150 واں یوم پیدائش ہے ڈاکٹر ضامن ہوف کا یوم پیدائش ہر سال ساری اسپرانتو دنیا میں بہت دھوم سے منایا جاتا ہے۔ مگر امسال اس میں گوگل بھی شریک ہوگیا۔ گوگل نے اپنے لوگو میں اسپرانتو کا پرچم شامل کردیا ہے اور اگر اگر آپ گوگل کے لوگو پر کلک کریں گے تو آپ کو براہ راست اسپرانتو اور ڈاکٹر ضامن ہوف کی سرچ پر لے جائے گا۔
پاکستان میں اسپرانتو زبان کی تحریک علامہ مضطر عباسی رحمتہ اللہ نے مری سے شروع کی اور اس وقت پنڈی اسلام آباد، پشاور، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان میں باقاعدہ اسپرانتو کلب موجود ہیں۔ صرف جہلم میں اسپرانتو سیکھنے والوں کی تعداد ہزار سے زیادہ ہوگی۔ بندہ نے اسپرانتو انیصد بانوے میں سیکھی تب جہلم اسپرانتو کلب کے باقاعدہ ممبران کی تعدا 300 سے زیادہ تھی ۔ دنیا کے ہر اس ملک میں بولی جہاں جانے کا اتفاق ہوا۔
 

دوست

محفلین
ہاہ۔۔ اسپرانتو۔۔۔ اس کے شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اسے عالمی رابطے کی زبان بنایا جائے لیکن وہی کردار آج انگریزی ادا کررہی ہے۔
 
Top