اسپیشل اردو بلاگز کی فرمائش!

arifkarim

معطل
اب تک اردو زبان میں متعدد بلاگز منظر عام پر آچکے ہیں، لیکن زیادہ تر ابھی بھی یا تو ذاتی ہیں یا انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ہیں:(۔۔۔ میرے خیال میں‌ہمیں اپنا ٹرینڈ تبدیل کرنا چاہیے اور "ذاتیات" سے ہٹکر بھی کچھ سوچنا چاہیے۔ سو:
اس دھاگے میں آپ اسپیشل انٹرسٹس سے متعلق بلاگز کی فرمائش کر سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کسی فارغ بلاگر کو آپ پر رحم آجائے اور وہ آپکی فرمائش پر ایک اردو بلاگ سیٹ اپ کردے۔
میری ذاتی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل فلمز کا ایک ریلیز بلاگ اردو میں بنایا جائے، جسکا مواد بیشک دوسرے انگلش بلاگز سے ترجمہ کرکے، آسان الفاظ میں پیش کیا جائے۔مزید اسمیں ان فلمز کے روابط مہیا کیے جائیں
 
جہانزیب

محفلین
بلاگ کا مطلب ہی ذاتی روزنامچہ ہے ۔ ویسے آپ بقلم خود کیوں‌ نہیں‌ بناتے یہ تفریخی بلاگ؟
 
arifkarim

معطل
بلاگ کا مطلب ہی ذاتی روزنامچہ ہے ۔ ویسے آپ بقلم خود کیوں‌ نہیں‌ بناتے یہ تفریخی بلاگ؟

اگر خود یہ کام کرنا ہوتا تو کبھی بھی فرمائش نہ کرتا۔ :)دراصل انگلش میں مختلف انٹرسٹس کے ریلیز بلاگز موجود ہیں۔ اسلئے اردو بلاگز کے نئے آئیڈیاز کیلئے یہ تھریڈ کھولا تھا۔ فلم ریلیز بلاگز فائدہ یہ ہوتا ہے کہ روزانہ اپڈیٹ کرنا پڑتا ہے، جس سے ٹریفک بڑھتی ہے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، بلاگ کی فرمائش تم کس سے کر رہے ہو؟ بلاگ تو لوگ اپنی مرضی سے اور اپنی پسند کے موضوع پر بناتے ہیں۔ اگر تمہارے خیال میں کسی موضوع پر بلاگ بننا چاہیےتو تمہیں خود ایسا بلاگ سیٹ اپ کر لینا چاہیے۔
 
صحیح، میں خود ہی کوشش کرکے دیکھتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
ایسا پروفیشنل قسم کا بلاگ مناسب وقت مانگتا ہے۔ اور اگر اس کے ساتھ کچھ پیسے وابستہ ہوجائیں تو کام کا جذبہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اردو میں ایسا ابھی کم کم ہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
ایسا پروفیشنل قسم کا بلاگ مناسب وقت مانگتا ہے۔ اور اگر اس کے ساتھ کچھ پیسے وابستہ ہوجائیں تو کام کا جذبہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اردو میں ایسا ابھی کم کم ہی ہے۔

ہاں شاکر، اصل میں یہ کام کافی وقت طلب ہے۔ اسلئے میں اسمیں‌ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہا ہوں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اکثر ریلیز بلاگز پر اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔ اور چونکہ لوگ اپڈیٹس کیلئے روزانہ وہاں‌جاتے ہیں ۔ سو آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کتنی آمدن ہوتی ہوگی!
 
ساجداقبال

محفلین
اردو بلاگ میں آپ آمدن تو ایک طرف کر دیجیے۔ صرف برانڈنگ کی بات کیجیے۔ یہاں بیچارے تھوڑے سے اردو بلاگرز ہیں اور انہوں نے کئی جگہوں پر ٹانگیں پھنسا رکھی ہیں، بہتر یہی ہوگا کہ اپنے آئیڈیاز کو خود ہی عملی جامعہ پہنائیں۔۔۔تکنیکی مدد اگر درکار ہو تو ہم حاضر ہیں۔
 
ہمم، اردو بلاگز کی صورت حال دیکھ کر میں بالآخر فانٹ سازی میں ہی سجتا ہوں:party:
 
Top