اسکارف اورحجاب متعدد امراض سے بچاؤ میں موثر

اسکارف اورحجاب متعدد امراض سے بچاؤ میں موثر ہے
برقعہ وائرل ڈیزیزز’جلد کے کینسراور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے

حکیم قاضی ایم اے خالد
بشکریہ: http://hakimkhalid.blogsome.com/2011/09/04/p403/

اہور:اسلامی پردہ ‘اسکارف’حجاب اور برقعہ وائرل ڈیزیزز(متعدی امراض)جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذا وینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بعنوان’‘اسلامی پردہ اورجدید سائنس ‘’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلامی پردہ ایک مذہبی فریضہ ہے تاہم یہ بہت سے طبی فوائد کابھی حامل ہے۔جدید تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔حجاب پہننے سے منہ اور ناک کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی ‘فلواور دیگر وائرل ڈیزیززوغیرہ سے خواتین کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرڈاکٹر جان مارشل کے مطابق سر کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد پیشانی کے امراض کا شکار کم ہوتے ہیں۔ اسلام عورتوں کوشرعی حدود میںہر طرح کی مناسب سرگرمیوں وضروریات پور اکرنے کی آزادی دیتاہے لیکن ان کے اپنے تحفظ کیلئے یہ شرط عائد کرتا ہے کہ جب وہ باہر نکلیں تو اپنی عزت وعصمت کی حفاظت کیلئے شرم وحیاکو اپناتے ہوئے’شرعی پردہ کا اہتمام کریں۔برقعہ پہننے والی خواتین کی نہ صرف جلد’چہرہ ‘ناک’ منہ اوربالوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ مضر صحت آلودگیوں’وائرس اورنظام تنفس نیز اس سے متعلقہ دیگر اعضا کی امراض سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔تاہم زیادہ وقت برقعہ پہننے والی خواتین وٹامن ڈی کے حصول کیلئے اگر صبح و شام میں 10منٹ کے لئے ہلکی دھوپ سینکنے کا اہتمام کریں یا اس کے متبادل وٹامن ڈی والی خوراک مثلاًمکھن’دیسی گھی’ گوشت’مچھلی’انڈے’ دالیں خصوصاً سویابین اور منقہ کا مناسب استعمال کریں توانشاء اللہ باپردہ خواتین ہرقسم کے خدشات وا مراض سے محفوظ رہیں گی۔
 
عثمان

محفلین
کمال ہے۔ پردے کے اتنے طبی فوائد حکیم صاحب کے علم میں ہیں ، پھر بھی وہ پردہ نہیں کرتے۔ :)
 
کمال ہے۔ پردے کے اتنے طبی فوائد حکیم صاحب کے علم میں ہیں ، پھر بھی وہ پردہ نہیں کرتے۔ :)

عثمان بھائی بین السطور آپ کے فقرے کی معنی خیزی اپنی جگہ پر کیا آپ ان حکیم صاحب کے بارے میں پر یقین ہیں کہ وہ خود پردہ نہیں کرتے؟ در اصل اس مضمون میں ایک فعل کے مثبت و منفی اثرات و نتائج پر بات کی گئی ہے۔ اس میں کہیں بھی اس بات کا دعویٰ نہیں کیا گیا کہ ان فوائد کے حصول کے لئے پردہ واحد طریقہ ہے۔ اور نہ اس بات پر اصرار کیا گیا کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ پردہ کریں۔ :)
 
حکیم صاحب کے بلاگ پر ان کی تصویر موجود ہے ، جو کہ بے پردہ ہے۔ اُمید ہے کہ حکیم صاحب عام اور نارمل افراد کی مانند عام مستعمل لباس ہی زیب تن کرتے ہونگے۔ :) مزید یہ کہ مضمون میں مذکورہ فعل کے محض مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ باقی سب "گول" کردیا گیا ہے۔ :)
 
hakimkhalid

عثمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکیم خالد کو زنانہ پردہ کروائیں گے کیا؟؟؟:grin:
لیکن آپ کی اطلاع کےلئے عرض ہے کہ ڈسٹ الرجی میں مبتلا مرد حضرات "ڈسپوز ایبل ماسک " کی شکل میں" پردہ" کرتے نظر آئیں گے آپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اختلاف رائے رکھنے کے باوجود میں آپ کی قدر کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ذاتیات میں مزاح اچھی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تاہم شرعی پردہ کو بطور مزاح نہ لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی تحریروں اور گفت و شنید سے میں شناسا ہوں اور آپ کو اعلی تعلیم یافتہ پاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ منفی کی بجائے مثبت رائے اپنانے کی کوشش میں ہوتے تو یقیناً آپ کی نظر میں یہ بات بھی آتی کہ صحت کے حوالے سے میں نے پردے کے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاہم زیادہ وقت برقعہ پہننے والی خواتین وٹامن ڈی کے حصول کیلئے اگر صبح و شام میں 10منٹ کے لئے ہلکی دھوپ سینکنے کا اہتمام کریں یا اس کے متبادل وٹامن ڈی والی خوراک مثلاًمکھن’دیسی گھی’ گوشت’مچھلی’انڈے’ دالیں خصوصاً سویابین اور منقہ کا مناسب استعمال کریں توانشاء اللہ باپردہ خواتین ہرقسم کے خدشات وا مراض سے محفوظ رہیں گی۔
ام نور العین کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حجاب کے فوائد کو اردو محفل پر شئیر کرنے کےلئے
 
سویدا

محفلین
اور اگر ایک باپردہ خاتون کو باوجود حجاب نقاب عبایہ لینے کے مذکورہ امراض میں سے کوئی مرض ہوجاتا ہے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ویسے پردہ شرعی حکم ہے اور ضروری ہے اس سے انکار نہیں
لیکن اس قسم کی حکمتیں آج کل کے دور میں بیان نہ ہی کرنا اچھا ہے حکمتوں کے بجائے عمل کی طرف قدم اٹھایا جائے تو زیادہ بہتر ہے
ایک جاننے والے صاحب ہیں جو نماز بالکل بھی نہیں پڑھتے اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ نماز اللہ کی یاد کے لیے ہے اور میں ہر وقت تسبیح پر ذکر کرتا رہتا ہوں سو نماز کیا ضروری ہے یاد کے لیے
 
یہ درست ہے کہ بعض اوقات تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود مرض پیدا ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کیا تمام احتیاطی تدابیر پس پشت ڈال دی جائیں؟؟؟؟؟؟
یقیناً نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احتیاطی تدابیر وہی رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین کی طرف رغبت دلانے کےلئے مادی یا دنیاوی یا صحت کے حوالے سے ان کے فوائد کی تشہیر کی بھی تمام مسالک کے مفتیان عظام کی طرف سے اجازت مرحمت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ برا فعل نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یقیناً اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیت نیک رہے تو فعل برا بھی احسن بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت تفصیلی جواب دیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر عاقل نوں اک نکتہ کافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلیل اور قیاس کا سفر ازل تا ابد رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاہم ان دلائل کی "اصل" ہے جو قرآن و سنت سے ثابت ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نماز سے متعلقہ مذکورہ دلیل ۔۔۔۔۔۔۔دلیل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔"قیاس" ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جو "لاہوری" فتنہ کا پیدا کردہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نماز کا متبادل کوئی اور ذکر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top