مبارکباد اسکالرشپ مبارکباد !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

سعود بھائی کو ایک مبارک باد یہاں پیش کی جا رہی ہے تاہم سعود بھائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے مزید خوشی کا موقع بھی ڈھونڈ لیا ہے ۔ سعود بھائی کو ملنے والا اسکالرشپ ۔ اس کی تفصیل لکھنے کا میرا ارادہ تھا تاہم اب میں خود یہاں نہیں لکھ رہی بلکہ سعود بھائی کو دعوت دوں گی کہ اس بارے میں تفصیل سے ہم سب کو آگاہ کرسکیں ۔


سعود بھائی آپ کو تمام اراکین اردو محفل کی جانب سے اس دہری خوشی کے موقع پر دلی مبارک باد !

آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس حوالے سے اپنی خوشی کو جس حد تک چاہیں تمام اراکین سے شیئر کیجیے ۔ اس سلسلے میں آپ اپنی محنت کے علاوہ کن کن ہستیوں کو کریڈٹ دینا چاہیں گے اس بارے میں چاہیں تو ضرور شیئر کریں ۔

شمشاد بھائی و دیگر تمام اراکین اس بارے میں تجاویز پیش کریں کہ سعود بھائی کو اس دہری خوشی کے لحاظ سے کس طرح جرمانہ کیا جانا چاہیے :happy:
:party:



 

زینب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو سعوود بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اپ کی خوشیوں کو نظر بد سے بچائے اور اپ کو مزید ڈھیروں ڈھیر خوشیاں نصیب کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے واہ، اس کا تو ہم کو پتہ بھی نہیں تھا؟ مبارک ہو سعود۔ کیا امریکی سکالر شپ ہے؟
 
وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا۔

پہلی بات تو یہ بتائیں کہ آپ محفل انٹیلیجینس کے شعبے سے کب سے وابستہ ہیں۔ :)

ہاں بھئی ان کی بات درست ہے کہ یو ایس کے ورجینیا اسٹیٹ کی نارفاک سٹی میں ساحل سمندر کے قریب موجود ایک یونیورسٹی بنام اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں ماسٹرس کے لئے جانے کی تیاریوں میں ہوں۔ الحمد للہ ویزا کو چھوڑ کر باقی سارے مراحل طے ہو چکے ہیں۔ اگر سب کچھ بخیر رہا تو جولائی کے آخری ہفتے میں راوانگی متوقع ہے۔

مزید تفصیلات یوں ہیں کہ ٹیوشن فیس میں بھاری رخصت اور ریسرچ ایسسٹینٹ اوارڈ کے نام پر ایک خطیر رقم یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمینٹ کی جانب سے مہیا کرائی گئی ہے۔ اگر اسے کامیابی کہا جائے تو اس میں پچھلے چار برسوں سے میری دیر رات تک جاگنے کی عادت سے لیکر اردو کمپیوٹنگ کی فروغ کے سلسلے میں کیئے گئے کام ہم جماعتوں کو کسی بوڑھے ٹیچر کی مثل لی گئی کلاسیز اور سب سے بڑھ کر بزرگوں اور آپ احباب کی دعاؤں کا مجموعی ہاتھ ہے۔ پچھلے برس اگست میں جب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے میری ملاقات ہوئی تھی تو ہماری باتوں کا زیادہ تر مرکز اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں میرے کام ہی تھے۔

ایک اندازے کے مطابق وہاں مجھے ڈیجیٹل لائبریری پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا۔ جس میں خصوصاً آرٹیفیشیل انٹیلیجینس کے استعمال سے میٹا ڈاٹا ایکسٹریکشن کرنا ہے۔ میں دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں اردو کو کیا فائدہ پہونچ سکتا ہے۔ خیر مزید تفصیلات تو تبھی بتائی جا سکتی ہیں جب میں وہاں پہونچ جاؤں۔

امید کہ یہ معلومات کافی ہونگی۔

والسلام
 
بہت بہت شکریہ زینو بٹیا۔

بہت شکریہ چاچو! اب مجھے یاد آ رہا ہے کہ آپ کو تو اطلاع دینا ہی بھول گیا تھا۔ در اصل اس دن جب مجھے کنفرمیشن ای میل ملی تھی تو رات 12 بجے کا عمل رہا ہوگا اور تب تک آپ سو چکے ہونگے یہ سوچ کر فون نہیں کیا تھا۔
 

زھرا علوی

محفلین
101119.gif


بھیا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔:):)
اللہ پاک آپکو زندگی کے سفر میں ایسی ہزاروں کامیابیوں سے نوازے ۔۔۔۔۔آمین۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

اللہ تعالی آپ کو زندگی کے سفر میں سدا اپنی رحمتوں بھری کامیابیوں سے نوازے ۔آمین
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو ابن سعید۔ اللہ تعالی آپ کو ایسی بے شمار کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپ کو سعود صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں!

ایک ذاتی سا سوال، کچھ دنوں بعد آپ کی شادی ہے، جولائی میں امریکہ کا سفر ہے، کیا اکیلے ہی جائیے گا :)
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو سعود بھیا ایک بار پھر آپ کو ۔۔۔۔۔اللہ پاک اس ہی طرح ہمیشہ آپ کو کامیاب و کامران رکھے ۔۔ آمین ۔۔۔۔۔

congratulations-cute02.jpg


congratulation_803.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

وارث بھائی بیوی کا ویزہ بھی یونیورسٹی کی طرف سے مل جاتا ہے۔ (چپڑی اور دو دو)
 
Top