میری طرف سے بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت مبارک ہو۔ یہ تو بہت ہی زبردست خبر ہے
بہت خوب!
مبارک ہو ، دعا ہے کہ آگے بھی کامیابی نصیب ہو۔
بھیا دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک آپکو زندگی کے سفر میں ایسی ہزاروں کامیابیوں سے نوازے ۔۔۔۔۔آمین۔۔۔
واہ۔۔۔۔ بہت مبارک ہو سعود بھیا۔۔۔۔
میری جانب سے بھی مبارک باد قبول کیجئے
سعود بھائی دلی مبارکباد۔ اپنے بھائی بندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے۔
مبارک ہو۔ اردو کی ترویج کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دینا!
میری طرف دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
وارث بھائی بیوی کا ویزہ بھی یونیورسٹی کی طرف سے مل جاتا ہے۔ (چپڑی اور دو دو)
آپ کو میری جانب سے بھی بہت مبارک ہو ابن سعید۔ اللہ تعالی آپ کو ایسی بے شمار کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
بہت مبارک ہو آپ کو سعود صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں!
ایک ذاتی سا سوال، کچھ دنوں بعد آپ کی شادی ہے، جولائی میں امریکہ کا سفر ہے، کیا اکیلے ہی جائیے گا
بہت بہت مبارک ہو سعود بھیا ایک بار پھر آپ کو ۔۔۔۔۔اللہ پاک اس ہی طرح ہمیشہ آپ کو کامیاب و کامران رکھے ۔۔ آمین ۔۔۔۔۔
بہت خوشی ہوئی سن اللہ تعالی مزید کامیاباب فرمائے
میری جانب سے بھی مبارک باد قبول کیجئے سعود بھائی
مبارک ہو سعود بھائ !
مع السلام
بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ کو مزید خوشیاں اور خوش حالیاں عطا فرمائے۔
آمین
بہت مبارک ہو جناب سعود صاحب۔
مبارکباد قبول کریں سعود ۔ مزید کامیابیوں و کامرانیوں کے لئے دعا گو ۔
وسلام
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ ہر قدم پر کامیابی آپ کے قدم چومے
وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا۔
پہلی بات تو یہ بتائیں کہ آپ محفل انٹیلیجینس کے شعبے سے کب سے وابستہ ہیں۔
ہاں بھئی ان کی بات درست ہے کہ یو ایس کے ورجینیا اسٹیٹ کی نارفاک سٹی میں ساحل سمندر کے قریب موجود ایک یونیورسٹی بنام اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں ماسٹرس کے لئے جانے کی تیاریوں میں ہوں۔ الحمد للہ ویزا کو چھوڑ کر باقی سارے مراحل طے ہو چکے ہیں۔ اگر سب کچھ بخیر رہا تو جولائی کے آخری ہفتے میں راوانگی متوقع ہے۔
مزید تفصیلات یوں ہیں کہ ٹیوشن فیس میں بھاری رخصت اور ریسرچ ایسسٹینٹ اوارڈ کے نام پر ایک خطیر رقم یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمینٹ کی جانب سے مہیا کرائی گئی ہے۔ اگر اسے کامیابی کہا جائے تو اس میں پچھلے چار برسوں سے میری دیر رات تک جاگنے کی عادت سے لیکر اردو کمپیوٹنگ کی فروغ کے سلسلے میں کیئے گئے کام ہم جماعتوں کو کسی بوڑھے ٹیچر کی مثل لی گئی کلاسیز اور سب سے بڑھ کر بزرگوں اور آپ احباب کی دعاؤں کا مجموعی ہاتھ ہے۔ پچھلے برس اگست میں جب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے میری ملاقات ہوئی تھی تو ہماری باتوں کا زیادہ تر مرکز اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں میرے کام ہی تھے۔
ایک اندازے کے مطابق وہاں مجھے ڈیجیٹل لائبریری پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا۔ جس میں خصوصاً آرٹیفیشیل انٹیلیجینس کے استعمال سے میٹا ڈاٹا ایکسٹریکشن کرنا ہے۔ میں دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں اردو کو کیا فائدہ پہونچ سکتا ہے۔ خیر مزید تفصیلات تو تبھی بتائی جا سکتی ہیں جب میں وہاں پہونچ جاؤں۔
امید کہ یہ معلومات کافی ہونگی۔
والسلام