اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

جاسم محمد

محفلین
الطاف حسین کا کریڈٹ فی الحال نہیں لے سکتے کہ حکومت گر جائے گی۔
D8w-Yx-RXYAAqn3-A.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ضمانت پر رہا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1701903-altaf-1560350403-997-640x480.jpg

الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے فوٹو:فائل

لندن: ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین 30 گھنٹے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیئے گئے۔

لندن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں، انہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کرکے انہیں 30 گھنٹے سے زائد حراست میں رکھا گیا۔

گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ الطاف حسین کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں۔

واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔
 
Top