جاوا اسکرپٹ اسکرپٹ برائے لاگ ان اور رجسٹریشن

اردو ویکیپیڈیا کے لیے ایک جاواسکرپٹ درکار ہے، جس کے ذریعہ ایسے زائرین جو رجسٹرڈ یا لاگڈ ان نہیں ہے، انہی پاپ اپ میں یہ پیغام ملے کہ وہ اس سائٹ پر رجسٹر یا لاگ ان ہو کر مطالعہ یا شرکت کریں۔ کیا کوئی ساتھی مدد کرسکتا ہے؟ :) :)
محب علوی ، ابن سعید ، اسد ، نیرنگ خیال
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذاتی طور پر میں ایسے کسی پاپ اپ والی سائٹ کو ناپسند کرتا ہوں اور اسے وزٹ کرنے سے گریز کرتا ہوں۔ بہرحال گوگل پر سرچ کرنے سے اس کے قابل استعمال حل سامنے آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ یا یہ۔
 
پاپ اپ سے مراد الگ سے کوئی ٹیب یا ونڈو کھلنے سے نہیں تھا، مطلب یہ کہ صارف کو پیغام دیا جائے مثلا کمپیوٹنگ کی سائٹ پر دیکھیں، جیسے ہی سکرول کرکے نیچے جائیں تو نیچے دائیں جانب ایک مختصر سا پیغام آتا ہے کہ نیا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ اس طرح کا پاپ اپ :) :)
 

اسد

محفلین
اگر ویکیپیڈیا پر ہم لاگ ان نہ ہوں اور صفحہ میں ترمیم کریں تو ٹیکسٹ بوکس کے اوپر ایسا پیغام آتا ہے:
آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا دستور شبکی (IP) پتہ اس صفحہ کے تاریخچۂ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ داخل نوشتہ ہوتے ہیں یا کھاتہ بنالیتے ہیں تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے منسوب ہوگی۔

اسی کو تبدیل کر کے استعمال کر لیں۔ جن لوگوں نے ویکیپیڈیا پر سائٹ ڈویلپمنٹ کا کام نہیں کیا ان کے لئے شاید یہ مشکل ہو گا۔
 
Top