سیدہ شگفتہ
لائبریرین
پنجاب حکومت نے لڑکیوں اور لڑکوں کے اسکول ضم کرنے کا کہا ہے ۔
لیں میں سمجھا کہ شاید بچہ ہوگا اسکول کا کرکٹر
جس کو اچھا کھیلنے کر پر اسکولوں کے انضمام الحق کا خطاب مل گیا ہوگا
پرائمری سطح تک تو مخلوط تعلیم میں کوئی مضائقہ نہین ہے۔ مرد اساتذہ پر مشتمل بوائز پرائمری اسکولوں سے خواتین اساتذہ پر مشتمل مخلوط پرائمری اسکول بہر حال بہتر ہیں کہ مرد اساتذہ کے مقابلہ میں خواتین اساتذہ چھوٹے بچوں کی زیادہ بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کرسکتی ہیں۔
سیدہ شگفتہ بہن ، اُردو محفل کے قواعد کی رو سے خبر کا لنک مرحمت فرمائیے۔پنجاب حکومت نے لڑکیوں اور لڑکوں کے اسکول ضم کرنے کا کہا ہے ۔
سیدہ شگفتہ بہن ، اُردو محفل کے قواعد کی رو سے خبر کا لنک مرحمت فرمائیے۔
کم وبیش ہر خبری ٹی وی چینل کی اپنی ویب سائٹ موجود ہے اور ہر اہم خبر کا ربط وہاں سے مل جاتا ہے۔ ربط کی فراہمی کا مقصد یہی ہے کہ صرف مستند خبر ہی اس دھاگے میں آ سکے ۔ضرور ، تاہم یہ خبر ٹی وی چینل پر دیکھی تھی ، اس بارے میں کچھ رہنمائی کریں کہ ٹی وی سے کوئی خبر یہاں شیئر کرنے کا طریق کار کس طرح ہے اور ربط کس طرح دینا ہو گا ؟
کم وبیش ہر خبری ٹی وی چینل کی اپنی ویب سائٹ موجود ہے اور ہر اہم خبر کا ربط وہاں سے مل جاتا ہے۔ ربط کی فراہمی کا مقصد یہی ہے کہ صرف مستند خبر ہی اس دھاگے میں آ سکے ۔
20MAY 2012
لاہور:پنجاب حکومت نے لڑکوں اور لڑکیوں کے پرائمری اسکولوں کوضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق استاتذہ ،عمارات کی کمی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور بین الاقوامی ڈونرز ایجنسیوں کے دباو پر منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں دیوار شریک سکولوں کو ضم کرنے کا آغاز کیا جائے گا،منصوبے کا مقصد ون کلاس ون ٹیچر ایجنڈے کو مضبوط بنانا ہے۔پہلی تا تیسری کلاس کیمپس ون اور چوتھی تا پانچویں کلاس کیمپس ٹو میں ہو گی۔سرکاری سکولوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے کم ہو کر چالیس ہزار رہ جائے گی
بہت شکریہ ، سیدہ شگفتہ بہن۔درست کہا ساجد بھائی ، متفق ۔