اسکینر کے بارے میں بتائیں

مجھے ایک عدد صرف اسکینر لینا ہے مگر میں اسکے بارے میں میری معلومات کم ہیں برائے مھربانی مجھے بتایا جائے کہ کراچی میں یہ صدر کی کون سی مارکیٹ سے بہتر اور سستا مل سکتا ہے اور اسکی قیمت نئے اور پرانے کی کتنی ہے
بہتر اور مقبول کون سی برانڈ کا ہے اور اسکی کنفیگریشن معلوم کرنے کا کلیہ کیا ہے
 
arifkarim

معطل
پہلے بھی ایک دھاگہ اسپر کھل چکا ہے۔ میری رائے میں کینن کا cis بلب والا اسکینر ہے!
 
dehelvi

محفلین
مجھے ایک عدد صرف اسکینر لینا ہے مگر میں اسکے بارے میں میری معلومات کم ہیں برائے مھربانی مجھے بتایا جائے کہ کراچی میں یہ صدر کی کون سی مارکیٹ سے بہتر اور سستا مل سکتا ہے اور اسکی قیمت نئے اور پرانے کی کتنی ہے
بہتر اور مقبول کون سی برانڈ کا ہے اور اسکی کنفیگریشن معلوم کرنے کا کلیہ کیا ہے

آج کل کراچی میں دستاب اسکینرز میں میری معلومات کے مطابق ایچ پی کے اسکینرز اچھے چل رہے ہیں، ایچ پی کا اچھا اور مناسب اسکینر آپ کو چار ہزار سےچھ ہزار کے اندر مل جائے گا۔
کراچی میں کمپیوٹرز کے ریٹ کے لئے دیکھئے:
http://www.czone.com.pk
 
رند

محفلین
سیکنرز کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ یہ ویب سائٹوں میں اتنی بڑی بڑی کتابیں جو سکین کرکے رکھی ہوتی ہیں ان کو تو سکین کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہوں گے لوگ ایسا کیسے کر لیتے ہیں؟
 
جنہیں یہ خدمت انجام دینی ہوتی ہے وہ عام طور سے اچھا اسکینر استعمال کرتے ہیں۔ کافی عرصہ پہلے میرے پاس آفس میں ایک ایچ پی کا اسکینر تھا جو اسی ایچ پی کے عام اسکینر سے تین گنا زیادہ تیز تھا۔ لیکن قیمت میں تقریبا نو گنا زیادہ یعنی چار ہزار والے اسکینر کے مقابلے میں وہ 36000 روپے کا تھا۔
اب جنہیں ایسی خدمات انجام دینے کا شوق ہوتا ہےاور ان کے پاس وسائل بھی ہوتے ہیں وہ اچھا والا اسکینر لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن جنہیں یہ خدمت انجام دینے کا شوق تو ہوتا ہے مگر ان کے پاس اتنا مہنگا جھنجٹ پالنے کے لئے وسعت نہیں ہوتی تو وہ سستے سے ہی کام چلالیتے ہیں، البتہ یہ ضرور ہے کہ ان کا اپنے وقت کی یہ قربانی دینا بہت بڑی بات ہے۔
 
محمدصابر

محفلین
سیکنرز کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ یہ ویب سائٹوں میں اتنی بڑی بڑی کتابیں جو سکین کرکے رکھی ہوتی ہیں ان کو تو سکین کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہوں گے لوگ ایسا کیسے کر لیتے ہیں؟
گوگل اس کام کے لئے سکینر نہیں بلکہ دو طرح کے کیمرہ کا سیٹ اپ استعمال کرتا ہے۔ ایک کیمرہ تو تصویر لیتا ہے۔ اور دوسرا کیمرا اس انفراریڈ پیٹرن کو سکین کرتا ہے جو اس صفحہ پر ایک انفراریڈ پراجیکٹر کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ جس سے سکین شدہ صفحہ کو سیدھا دکھانے میں مدد ملتی ہے۔
ScanningFlippedPagesSystem.jpg

GoogleBookScanningLayout.jpg
 
سیکنرز کی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ یہ ویب سائٹوں میں اتنی بڑی بڑی کتابیں جو سکین کرکے رکھی ہوتی ہیں ان کو تو سکین کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہوں گے لوگ ایسا کیسے کر لیتے ہیں؟

جب آپ اس ربط پر کھٹکا کرکے اسکا وزٹ کرلے نگے تو آپکی ساری حیرت دور ہوجائے گی
تو جلد از جلد اس کو اوپن کریں
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=10653
 
arifkarim

معطل
اسکا لنک بتائیں بھائی

یہ بھارتی سائٹ کا لنک ہے:
http://www.canon.co.in/p/EN/141-Scanners/260-Flatbed/252-LiDE-100/
ویسے گوگل وغیرہ پر جو اسکینڈ مواد ہوتا ہے۔ وہ لوگ خاص اسکینرز اسکے لئے استعمال کرتے ہیں۔ میں عرصہ دراز سے کینن کے اسکینرز استعمال کر رہا ہوں۔ اور الحمدللہ مطمئن ہوں۔
 
Top