اسکیننگ کے مسائل

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اردو نادر و نایاب کتب اورعنوانات کی فراہمی کے لیے ویب پر دستیاب اسکین متن سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے اب تک جو متن فراہم ہو چکے ہیں ان کی تفصیل شعبہ اسکین سے دستیاب ہو جائے گی ( اس سلسلے میں لائبریری کے محترم اراکین اسد اور سخنور سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔) انہیں میں سے چند عنوانات منتخب کر کے ان پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔ اسکیننگ کے ذیل میں کچھ مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں جیسے خالی صفحات یا ادھورے اسکین صفحات وغیرہ ۔ اس مسئلے کے حل کے طور یہ دھاگہ آغاز کیا جا رہا ہے اور اس دھاگہ کی ذمہ داری لائبریری کے ایک محترم رکن شاہ 110 کے پاس ہے ۔ آپ اس دھاگہ پر اسکیننگ سے متعلق مسائل ، سوالات ، نامکمل اسکین صفحات و دیگر مسائل کو روابط کی صورت اکٹھا اور مینیج کریں گے علاوہ ازیں آپ اسی سلسلے میں شعبہ اسکین ٹیم سے اور دیگر لائبریری اراکین سے کو آرڈینیٹ بھی کر سکیں گے تاکہ ایسے صفحات کی دیگر ذرائع سے دستیابی و فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔ یہ اہم ذمہ داری ہے لائبریری کے ایک مطلوبہ معیار کو حاصل کرنے کے حوالے سے شعبہ اسکین میں ، اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے لیے میں شاہ بھائی کو شکریہ کہنا چاہوں گی اورتمام اراکین لائبریری اس حوالے سے شاہ 110 سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ نامکمل ، ادھورے ، خالی یا غلط اسکین صفحات کی نشاندہی کرنے کے لیے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے گا اسی طرح جو اراکین مطلوبہ صفحات کی کسی طور پر فراہمی کو ممکن بنا سکیں یہاں نشاندہی کر سکتے ہیں ۔


آپ سب کے تعاون کے لیے بہت شکریہ


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آغاز کے طور پر میں کچھ روابط کی نشاندہی یہاں کر دیتی ہوں :

سخندان فارس کے اگر چہ اسکین صفحات موجود ہیں تاہم ان میں سے کئی صفحات بالکل خالی یا ادھورے ہیں جیسا کہ

یہ صفحہ بالکل خالی ہے جبکہ یہ صفحہ ادھورااسکین ہوا ہے ۔

اگر کوئی رکن ایسے صفحات کی فراہمی کو کسی ذریعہ سے ممکن بنا سکیں تو یہاں نشاندہی کر سکتے ہیں ۔

 

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ محترمہ میں اردو محفل اور آپ کا شکر گزار ہوں کے مجھے اس قابل جانا اور مجھ کو یہ ذمہ داری سونپی ۔

میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا سکوں ۔
 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ محترمہ توجہ دلانے کا ۔
کافی کوشش کے باوجود بھی سخندانَ فارس کا حصول ممکن نہ ہوا ۔
انجمن ترقی اردوکی لائیبریری دیکھنا باقی رہ گئی ہے پتا ہوا ہے وہاں موجود ہے مگر اس کا علم نہیں کہ وہ کتاب جاری کرتے ہیں کہ نہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاہ بھائی ، مشکل میں نہیں ڈالنا ہے خود کو اس طرح پریشانی ہو جائے گی آپ کو ۔ ابھی صرف اس طرح کیجیے کہ آپ کو خود اگر ایسے صفحات نظر آئیں یا دیگر اراکین خالی ، ادھورے صفحات کی نشاندہی کریں آپ ہر عنوان کے لحاظ سے اپنے پاس ایک ترتیب مرتب کرتے جائیں ، اس طرح اس عنوان کی ای بک تشکیل سے پہلے اسکین صفحات کا ایک مکمل ریکارڈ موجود ہو گا ہمارے پاس ۔ ساتھ ساتھ جو صفحات دستیاب ہوتے جائیں گے ان کا بھی ریکارڈ مرتب ہوتا جائے گا ۔ ایسے صفحات کا حصول آسان بھی ہوسکتا ہے اور کافی محنت طلب بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ میرے ذہن میں ایک خاکہ ہے ایک لائحہ عمل کے لیے ، میں تفصیل سے لکھوں گی بعد میں ۔ ابھی آپ ریکارڈ اپنے پاس مرتب رکھیں جدول کی صورت میں ۔

شکریہ

 
Top