اسکین متن کی فراہمی و منتقلی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اس وقت کافی زیادہ اصل کتابی متن جمع ہو چکا ہے جس میں مختصر اور نسبتاً ضخیم عنوانات کو ملا کر اس وقت تعداد کم و بیش ایک ہزار کے قریب قریب ہے جسے میں اسکین کر رہی ہوں ۔ اب اس اسکین متن کو اپلوڈ بھی کرنا ہو گا ۔ تاکہ ایک جانب میرا کمپیوٹر اسکین متن سے محض بھر کر نہ رہ جائے اور دوسری جانب اسکین متن مناسب و محفوظ تر جگہ پر منتقل و موجود ہو ۔

زکریا بھائی ، نبیل بھائی و دیگر اراکین اسکین متون کو اردو ویب یا متبادل جگہ پر منتقل کرنے پر رہنمائی کیجیے گا پلیز ۔

دیگر اراکین بھی جو اسکین متن فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں یہاں توجہ رکھیں پلیز۔ یہاں ایک فہرست بھی اپڈیٹ ہوتی رہے گی اسکین متون کی ۔ جو متن اس وقت پراسس میں ہیں میں ان کی فہرست سے یہاں آغاز کر دوں گی ۔ دیگر اراکین بھی جو اسکین متن فراہم کرنا چاہیں عنوانات یہاں درج کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شگفتہ۔ اس سلسلے میں پہلے بھی چند ایک بار بات ہو چکی ہے۔ ویسے تو کسی فائل شئیرنگ ہوسٹ پر بھی ان فائلوں کو اپلوڈ کیا جا سکتا ہے لیکن بہتر یہی ہوگا کہ سکین شدہ مواد کے لیے اردو ویب پر ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا دیا جائے جہاں یہ فائلیں اپلوڈ کی جا سکیں۔ اتنی تعداد میں فائلوں کو اپلوڈ کرنے میں بھی کافی وقت لگے گا۔ بہتر یہ ہوگا کہ شروع میں اس مواد کو منتقل کیا جائے جس پر ابھی کام ہو رہا ہے یا مستقبل قریب میں کام ہونے والا ہے۔ ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کے لیے زیک سے رابطہ کرنا ہوگا۔ آپ احتیاطاً اپنے کمپیوٹر پر موجود ڈیٹا کو سی ڈیز یا ڈی وی ڈیز پر محفوظ کر لیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایف ٹی پی یا کسی بھی فری شئیرنگ ہوسٹ کی صورت میں ایک سے زیادہ سرورز اور ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ ورنہ ایک اکاؤنٹ ہیک یا مس یوز ہوتے ہی سارا متن گم ہو جائے گا
 

دوست

محفلین
فری فائل سرورز بہتر رہیں گے اس مقصد کے لیے۔ ای سنپس اور فور شئیرڈ دونوں پر متوازی طور پر اپلوڈ کردیا جائے ڈیٹا۔ اور ڈی وی ڈیز پر بیک اپ تو ہوگی ہی۔
 

arifkarim

معطل
فائل ڈین سے بہتر اور تیز ایڈز فری اور ہاٹ لنکنگ کی سہولت والی اور کوئی ہوسٹ نہیں! آزمائش شرط ہے!
 

الف عین

لائبریرین
ادھر مجھے کئی لنکس مل رہے ہیں scribd کے۔ یہ کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کئی ڈاکیومینٹس تصویری شکل میں ہیں۔مثلآ:
http://www.esnips.com/doc/27cc8e70-...ara-29-and-30-By-Abdul-Salam-Bin-Mohammad.pdf
ای سنپس میں ہوتے ہوےئ بھی یہ ای پیپر سردر سے سٹریم کرتا ہے۔ اس کو اکسپلور کریں۔
فریفائل سروسیز میں تو ای سنپس بہترین لگتا ہے جس میں ذرا انتظار کرنا پڑتا ہے نہ یہ فیل ہوتا ہے 4 شئرڈ اور اس کمبخت امیجیز ہیک، یا امیج شیک!!
 

مکی

معطل
اردو ویب کے سرور سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں ہوسکتی.. فری ہوسٹ کب کون سی فائل حذف کر دے اس کی کوئی ضمانت نہیں..
 

قیصرانی

لائبریرین
ای سنپس میں پیرالل ڈاؤن لوڈ کی اجازت نہیں۔ فور شئیرڈ میں پیرالل ڈاؤن لوڈ کی اجازت ہے اور فوری کام کرتا ہے شاید
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے اردوویب پر ایف‌ٹی‌پی اکاؤنٹ ہی سب سے بہتر رہے گا۔ اکاؤنٹ بنانے کے لئے مجھ سے ذپ پر رابطہ کریں۔
 
Top