پروین شاکر اسے اپنے فردا کی فکر تھی وہ جو میرا واقف حال تھا

اسے اپنے فردا کی فکر تھی، جو میرا واقفِ حال تھا
وہ جو اس کی صبحِ عروج تھی، وہی میرا وقتِ زوال تھا

میرا درد کیسے وہ جانتا، میری بات کیسے وہ مانتا
وہ تو خود فنا کے سفر میں تھا، اُسے روکنا بھی محال تھا

کہاں جاؤ گے مجھے چھوڑ کر، میں یہ پوچھ پوچھ کے تھک گیا
وہ جواب مجھ کو نہ دے سکا، وہ خود سراپا سوال تھا

وہ جو اس کے سامنے آگیا، وہی روشنی میں نہا گیا
عجب اس کی ہیبتِ حسن تھی، عجب اس کا رنگِ جمال تھا

دمِ واپسی اسے کیا ہوا، نہ وہ روشنی نہ وہ تازگی
وہ ستارہ کیسے بکھر گیا، وہ تو آپ اپنی مثال تھا

وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اُسے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمال تھا

میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا، اور مجھے فقط اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی، وہ تو صرف وہم و خیال تھا

کیا یہ غزل احمد ندیم ٖقاسمی کی ہے اور غزل کا متن مکمل اور صحیح ہے؟
محمد وارث
فرخ منظور
 
وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اُسے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمال تھا
خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
وہ جو اس کے سامنے آگیا، وہی روشنی میں نہا گیا​
عجب اس کی ہیبتِ حسن تھی، عجب اس کا رنگِ جمال تھا​

وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا​
اُسے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمال تھا​

بہت عمدہ کلام کا انتخاب کیا سید شہزاد ناصر بھائی
 
پسند کرنے کا شکریہ بہنا :)
شاد و آباد رہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا یہ غزل احمد ندیم ٖقاسمی کی ہے اور غزل کا متن مکمل اور صحیح ہے؟
محمد وارث
فرخ منظور

جی گوگل پر تلاش کرنے سے کئی ایک جگہ پر یہ غزل پروین شاکر کے نام سے ملی ہے اور قرائن سے یعنی اسلوب سے بھی یہی لگتا ہے کہ پروین شاکر کی ہوگی۔ متن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہیں سے چھپی ہوئی مل جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
 
کچھ لوگوں کے بقول اعتبار ساجد کی ہے
اللہ بہتر جانتا ہے
رہنمائی کے لئے ممنون ہوں
شاو و آباد رہیں
 
لالہ رخ

محفلین
میں نے جب یہ غزل پہلی دفعہ پڑھی تھی کافی برس پہلے تو "زاہد فخری" کے نام سے پڑھی تھی اب پتا نہیں اصل میں کس کی ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا
اُسے میری چپ نے رلا دیا، جسے گفتگو میں کمال تھا

واہ ۔۔
 
لالہ رخ

محفلین
میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا، مجھے فخری اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی، وہ تو صرف وہم و خیال تھا

میں نے یہ غزل زاہد فخری کے نام سے ہی پڑھی ہے پروین شاکر کا کلام نہیں لگتا ہے ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اسے اپنے فردا کی فکر تھی، جو میرا واقفِ حال تھا
وہ جو اس کی صبحِ عروج تھی، وہی میرا وقتِ زوال تھا

کیا یہ غزل احمد ندیم ٖقاسمی کی ہے اور غزل کا متن مکمل اور صحیح ہے؟
محمد وارث
فرخ منظور
میں نے یہ غزل ایک کلیات میں زاہد فخری کے نام سے پڑھی ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے اس کے مقطع میں اپنا نام 'فخری' بھی استعمال کیا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے ساتھ لگ کے وہ رو دیا، مجھے فخری اتنا وہ کہہ سکا
جسے جانتا تھا میں زندگی، وہ تو صرف وہم و خیال تھا

زاہد فخری
 
میں نے یہ غزل ایک کلیات میں زاہد فخری کے نام سے پڑھی ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے اس کے مقطع میں اپنا نام 'فخری' بھی استعمال کیا ہے۔
آداب !
اگر آپ نے کلیات میں پڑھی ہے تو کلیات کے سرورق پر لازمی درج ہو گا کہ یہ کس کی کلیات ہے
اور میرا خیال ہے زاہد فخری کی کلیات شایع نہیں ہوئی
آپ جیسی وسیع المطالعہ ہستی کا کہنا یقیناََ درست ہے کئی اور اراکین نے بھی یہ ہی کہا ہے کہ یہ غزل زاہد فخری کی ہے
یقیناََ زاہد فخری کی ہی ہو گی تصحیح کے لئے ممنون ہوں
سدا خوش رہیں
 
جی بالکل۔ وہ زاہد فخری کی کلیات نہیں تھی۔ میں نے لکھنے میں غلطی کی۔ بہت معذرت۔ ایک مجموعہ کلیات جس میں بہت سے شعرا کا کافی کلام موجود تھا، اسی میں زاہد فخری کا سیکشن بھی موجود تھا۔
میرا مطالعہ بہت محدود ہے۔ یہ صرف اتفاق کی بات ہے کہ یہ کلام کہیں نظر سے گزر گیا۔ :)
دعا کے لئے جزاک اللہ۔ :)
 
اسے اپنے فردا کی فکر تھی
بہت اعلی انتخاب حضور یہ غزل زاہد فخری ہی کی ہے بعض جگہوں پر پروین شاکر کے نام سے منصوب ہے لیکن در حقیقت یہ فخری صاحب ہی کی ہے..
 
Top